تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نزول" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نزول" کے متعقلہ نتائج
نُزُولِ عِیسٰی
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نازل ہونا، یہ اسلامی عقیدہ کہ حضرت عیسٰی کو آخری زمانے میں دوبارہ نازل کیا جائے گا (چونکہ وہ قتل نہیں ہوئے تھے بلکہ آسمان پر زندہ اٹھالیے گئے تھے)
نُزُولُ الماء
موتیا بند، آنکھوں میں پانی اترنے کا مرض، آنکھوں کا ایک مرض جس میں آنکھوں میں پانی اُترتا ہے اور بینائی کم ہوجاتی ہے
نُزُولی قَناۃ
(حشریات) نر حشریات اور دوسرے جانداروں میں رحم اور خصیۃ الرحم کے درمیان کی نالی جس کے ذریعہ بیضہ انثی خصیۃ الرحم سے نکل کر رحم میں پہنچتا ہے ، قاذف نالی ۔
نُزُولِ اِجلال
کسی صاحب مرتبت کا آنا، کسی بادشاہ یا امیر وغیرہ کا فروکش ہونا (کسی بزرگ، صاحب مرتبہ و اقتدار کے آنے کے لیے تعظیماً اور تکریما ً کہتے ہیں)
نُزُولِ غَمام
بادل کا اُترنا یا چھا جانا ، قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی کہ آسمان شق ہوگا اور ایک رقیق بادل اترے گا جس میں فرشتے ہوں گے ۔
نُزُولی عُقدَہ
(ہیئت) چاند کے مدار اور طریق شمسی کا وہ نقطہء تقاطع جو مدار ارض کی سطح مستوی میں ہو ۔
نُزُولی پَیمانَہ
ایسی ترتیب جس میں کوئی ایک درجہ اپنے اوپر کے درجے کے مقابلے میں مغلوب اور اپنے نیچے کے درجے کے مقابلے میں غالب ہو ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔