تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نستعلیق" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نستعلیق" کے متعقلہ نتائج
نَستَعلِیق
(۱) (خطاطی) خط نستعلیق ، فارسی (اور اردو) کا خط جو اپنی خوبصورتی ، تناسب ، کرسی ، نشست ، دائرے اور کشش کی وجہ سے ایک دلفریب شان رکھتا ہے، ایک مشہور خط جو خط نسخ اور خط تعلیق کو ملاکر بنایا گیا ہے
نَستَعلِیق ٹائِپ
چھاپہ خانے میں سیسے کے ڈھلے ہوئے حروف جو خط نستعلیق کی وضع پر طباعت کے لیے بنائے جاتے ہیں ، (یہ کتابت کے مقابلے میں بھدے سمجھے جاتے ہیں) ، خط نستعلیق کا نمونہ یا مشابہ خط ۔
نَستَعلِیق کَمپوزِنگ
ڈھلے ہوئے حروف یا کمپیوٹر کی مدد سے حروف کو جوڑ کر خط نستعلیق میں لکھنے کا عمل ۔ ا
نَستَعلِیقِ عَجَمی
عربی خط نستعلیق سے مختلف، نستعلیق خط کی وہ صورت جس میں فارسی لکھی جاتی ہے (کیونکہ اس میں عربی کے مقابلے میں چند حروف کا اضافہ کیا گیا تھا)
نَستَعلِیق گوئی کَرنا
تکلف اور مخارج کی ادائی کے ساتھ گفتگو کرنا ، کتابی عبارت میں گفتگو کرنا ، فصاحت و بلاغت سے کام لینا ، خوش گفتاری کا اظہار کرنا ۔
نُوری نَسْتَعْلِیق
(طباعت) کمپیوٹر کی مدد سے ترسیموں کو جوڑ کر خط نستعلیق میں بنایا گیا اردو کمپوزنگی کا نظام، جس کی بنیاد مونو فوٹو نظام پر رکھی گئی ہے، مشینی کتابت
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔