تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"وجود" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"وجود" کے متعقلہ نتائج
وُجُود ذِہنی
ذات جس کا کوئی مادّی وجود ہونا ضروری نہ ہو ، شے جس کا وجود محض تصور میں ہو ، مجرد اشیا (مثلاً عقل ، بہادری) جن کا مادّی وجود نہیں ہوتا نیز خارجی شے کی نقل جو ذہن میں ہو ، ذہنی عکس ؛ جس کا اصل وجود عنقا ہو ، ناپید ۔
وُجُود بِالعَرَض
وہ شے جس کا وجود کسی دوسرے وجود کا محتاج ہو ، وہ شے جو بذاتِ خود قائم نہ ہو بلکہ کسی اور شے کی وجہ سے ہو جیسے کاغذ پر حروف جن کا وجود کاغذ پر منحصر ہے ؛ مراد : اللہ کے سوا تمام چیزیں ۔
وُجُودِیَہ
فلسفیوں کا گروہ جو وحدت الوجود کے فلسفے پر یقین رکھتا ہے ، عقیدئہ ہمہ اوست کے ماننے والے (حکما و صوفیہ)
وُجُودِ اِنتِزاعی
(فلسفہ) شے جس کا تصور ذہن میں حاصل ہوتا ہے ، وہ شے یا ذات جس کا تعلق معقولاتِ ثانیہ اور اعتباری مفہومات سے ہو ۔
وُجُود کو ہِلا کَر رَکھ دینا
ذات کو شدید صدمہ پہنچانا ، وجود کو جھنجوڑ دینا ، ذات کو متزلزل کردینا ۔
وُجُودِ مُحدِث
ہستی جس کا حدوث ہوا ہو ، ذات جو قدیم نہ ہو ، حادث ؛ مراد : اﷲ تعالیٰ کے سوا باقی ہر شے ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔