تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کیوں" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"کیوں" کے متعقلہ نتائج
کِیوں بے
تنبیہہ و تحقیر کے لئے تخاطب کے موقع پر مستعمل، کمتر درجے کے آدمی کی ندا کا جواب بھی ہوتا ہے، بے تکلّف دوستوں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے اور اگر کوئی کام قول کے مطابق ہوجائے تو کہتے ہیں
کیوں گُوہ میں ڈھیلا ڈالو کیوں چِھیٹیں لو
جیسا کرو گے ویسا بھرو گے ، بُرے کام کا بُرا انجام ہوتا ہے ، بلاوجہ اپنے سر کیوں مصیبت مول لو .
کیُوں کَیسی کَہی
کیسی نِرالی بات کہی، کیسی انوکھی بات کہی، کسی بات پر داد وصول کرنے کے موقع پر بولتے ہیں
کیوں نَہ ہوے چُڑَیل بَنِینی، جِس کے بَڑے مَہاجِن ہیں
جیسے بزرگ ویسی اولاد ، جس کے بزرگ بڑے جن ہونگے وہ یقیناً چڑیل ہو گی ؛ بنیوں سے مذاق ہے کہ بنیے کی بیوی چڑیل کیوں نہ ہو گی کیونکہ اس کے بزرگ مہاجن یعنی بڑے جن ہیں .
کیوں نَہ ہوے چُڑَیل بَنْیانی، جِس کے بَڑے مَہاجِن ہیں
جیسے بزرگ ویسی اولاد ، جس کے بزرگ بڑے جن ہونگے وہ یقیناً چڑیل ہو گی ؛ بنیوں سے مذاق ہے کہ بنیے کی بیوی چڑیل کیوں نہ ہو گی کیونکہ اس کے بزرگ مہاجن یعنی بڑے جن ہیں .
کِیوں دَم نِکَلْتا ہے
کس لیے مرا جاتا ہے ، کس لیے گھبرایا جاتا ہے ، تُجھے کیا پڑی ہے ، تُجھے کیا غرض ہے .
کِیوں آسْمان پَر ڈھیلے پھینکْتا ہے
کیوں بے کار باتوں میں وقت گن٘واتا ہے ؛ ایسی خواہش کرنا جو پوری نہ ہو .
کِیوں کانٹوں میں گَھسِیٹْتے ہو
بلاوجہ کیوں شرمندہ کرتے ہو ؛ کوئی زیادہ تعریف کرے تو جواباً کہتے ہیں .
کِیوں بَہِشْت میں لاتیں مارْتے ہو
کیوں بُرے کام سے باز نہیں آتے ، کیوں گناہ کرتے ہو ، عاقبت کیوں خراب کرتے ہو.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔