تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گڑیا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"گڑیا" کے متعقلہ نتائج
گُڑِیا کا گَھر
کھیجوں پر پتنگ کا کاغذ منڈھ کر بنایا ہوا گھر یا وہ طاقچہ جہاں گڑیاں رکھتے ہیں ؛ (کنایۃً) عارضی ، ناپائیدار ، کمزور .
گُڑِیا کا گَھرَوندا
کھیجوں پر پتنگ کا کاغذ منڈھ کر بنایا ہوا گھر یا وہ طاقچہ جہاں گڑیاں رکھتے ہیں ؛ (کنایۃً) عارضی ، ناپائیدار ، کمزور .
گُڑِیا کے بِیاہ میں چِیوں کے بیل
(عو) جیسا موقع وبسا خرچ ، جیسا دیکھنا ویسا برتنا ، سب سب کام سرے سے ہے اصل .
گُڑیاں کھیلْنا
لڑکیوں کا گڑیوں کے ساتھ کھیلنا، گڑیوں کا بیاہ کرنا، لڑکیوں کا کپڑے کی پتلی کے ساتھ کھیلنا
دَمْڑی کی گُڑِیا ٹَکا سَر مُن٘ڈائی
کسی کام میں فائدہ کم اور خرچ زیادہ ہونا، کم قیمت والی چیز جس کو درست کرانے پر قیمت سے زیادہ خرچ بیٹھے
صَدْقے کی گُڑْیا
وہ بھدی اور بد رو گڑیا جو بنا سنوار کر اور مصیبت زدہ یا مریض کے جسم سے چھوا کر یا اس پر وار کر ردِ بلا کے لیے چوراہے پر رکھ دیتے ہیں ؛ (کتابۃً) بد حیثیت لڑکی یا عورت جو بد روئی کی بنا پر بناؤ سنگھار میں بھی بد قطع معلوم ہو.
اَپْنی گُڑیا سَنوارنا
بیٹی کو بیاہتے وقت حسب حیثیت دان جہیز دینا؛ معمولی حیثیت کے آدمی کا بیٹی کے فرض سے سبکدوش ہونا(بیشتر انکسار کے موقع پر)
مانگے کے منگنی گڑیا کا سنگار
اس وقت کہتے ہیں، جب کوئی پرائی چیز مانگ کر استعمال کرے اور اس پر اترائے
مَنگنی نَہ ٹَنْگنی، گُڑیا کا بِیاہ
شادی یا منگنی کا محض نام ہی ہے ورنہ ایک کھیل سا ہے، وہاں کہتے ہیں جہاں شادی کا نرا آرام ہی آرام ہو
ہُمایُوں کی گُڑیا عِراقی کے لات مارے
ہر ایک اپنے حمایتی کے بھروسے پر پھولتا ہے ، حوصلہ مند کم زور بھی ہو تو طاقت ور سے بھڑ جاتا ہے ، ہمت والا شخص اپنے سے زبردست سے بھی بڑھ جاتا ہے.
مانگے کی مَنگتی گُڑْیا کا سِنْگار
اس وقت کہتے ہیں جب کوئی پرائی چیز مانگ کر استعمال کرے اور اس پر اِترائے .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔