تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"अक्स" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"अक्स" کے متعقلہ نتائج
اَکْسِیر
وہ مرکب جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس سے تانبے سونے اور رانگے کو چاندی بنایا جا سکتا ہے، رسابن، کیمیا
اَکْثَرِیَتی
اکثریت سے منسوب یا متعلق، کسی خاص تعداد کے نصف سے زیادہ، بڑی تعداد جو باقی پر غالب ہو، بڑا حصہ یا نصف سے زیادہ تعداد کا حامل، بڑی تعداد، کثرت، اکثریت (طبقہ، ذات وغیرہ)
عَقْص
بٹنا، لپیٹنا (عروض) زحافات مرکب ملقبہ میں سے ایک زحاف یہ نقص اور عضب کے اجتماع کا نام ہے اور صدر و ابتدا کے واسطے مخصوص ہے جس رکن میں پہلے وتد مجموع پھر سبب ثقیل پھر سبب خفیف ہو تو اسکے حرف پنجم کو ساکن کرنا اور حرف ہفتم و اوّل کو ساقط کرنا .
عَکْس اَنداز
شعاعوں یا اشیا وغیرہ کو منعکس کرنے والی چیز، خصوصاً وہ شیشہ یا دھات کا مقعر ٹکڑا جو روشنی کو مطلوبہ سمت میں منعکس کرے
عَکْس و طَرْد
شاعری کی ایک صنف جس میں آدھے مصرعے میں جو لفظ لائے جاتے ہیں، باقی آدھھے مصرعے میں انھیں کو الٹ دیا جاتا ہے
عَکْسِ مُستَوی
(منطق) قضیے کے موضوع کومحمول اور محمول کو موضوع اس طرح بنانا کہ ان کا صدق اور کیف علیٰ حالہ باقی رہے نیز وہ نیا قضیہ جو اس طرح صورت پذیر ہوا ہو.
عَکْسِ نَقِیض
(منطق) قضیے کے موضوع و محمول دونوں کا الگ الگ نقیض لے کر نقیض محمول کو موضوع قرار دینا اور نقیض موضوع کو محمول اور ایجاب و سلب میں اصل قضیے کی تقلید کرنا نیز اس طرح بننے والا نیا قضیہ .
عَکْس لینا
عکسی نقل اتارنا ، کسی تصویر یا تحریر پر شفّاف کاغذ رکھ کر ہو بہو نقشہ بنانا ، فوٹو لینا .
طَرْد اَورعَکْس
(منطق) معنی شامل کا دو حکموں سے یکساں طور پر ملا ہوا ہونا (مثلاً گھر میں تالیف ہے اور اس کے ساتھ ہی حدوث ہے لہٰذا عالم میں تالیف کا موجود ہونا حدوث سے مقترن ہے) یہ طرد ہوا ، اس طرح اگر یہ معنی جہاں موجود نہ ہوں وہاں حکم بھی موجود نہ ہو گا یہ عکس ہوا .
عَکْسالَۂ مُظْلِمَہ
سیاہ خانہ ، خانۂ تاریک ، تاریک کیمرا ، ڈرائنگ وغیرہ میں استعمال ہونے والا ایک کیمرا جس کے اندھیرے خانے میں ایک پردے پر عد سے کے ذریعے باہر کی چیز کا عکس ڈالا جاتا ہے (انگCamera obscura) اسے خیال آیا کہ عکسالۂ مظلمہ سے مدد لی جائے.
عکْسی تَرْکِیب
(نباتیات) وہ عمل جس سے سبز پودے سورج کی روشنی میں فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے کاربو ہائیڈریٹس اور آکسیجن بناتے ہیں
ضَبْطِ بِالْعَکْس
جوابی روک یا بندش . یہ توازن بناوٹ کے لحاظ سے ... کئی ایک انڈو کرائن غدود پر ہارمون کے ضبطِ بالعکس Reciprocal Control کی صورت میں بھی دیکھا جاتا ہے .
طَرْد و عَکْس
(منطق) معنی شامل کا دو حکموں سے یکساں طور پر ملا ہوا ہونا (مثلاً گھر میں تالیف ہے اور اس کے ساتھ ہی حدوث ہے لہٰذا عالم میں تالیف کا موجود ہونا حدوث سے مقترن ہے) یہ طرد ہوا ، اس طرح اگر یہ معنی جہاں موجود نہ ہوں وہاں حکم بھی موجود نہ ہو گا یہ عکس ہوا .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔