تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"आराम" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"आराम" کے متعقلہ نتائج
آرامی
قدیم بابل ونینوا (عراق وعرب) كی زبان كا نام جو بعد تبدیلی كلدانی كہلائی، اور جس نے پھر سریانی كی شكل اختیار كی
آرام خانَہ
وہ مكان، جو سیاحوں اور دورے پر آئے ہوئے حاكموں كے قیام كرنے یا شب باش ہونے كے لئے مختص ہو، (انگریزی) ریسٹ ہاؤس (Rest House)
آرام چَوكی
ایک قسم کی چوکی یا کرسی جس پر لیٹا جا سکے، ایک قسم كی چوکی جس كا تكیہ اس وضع سے بتدریج پیچھے كو جھكا ہوتا ہے كہ آدمی اس پر تقریباً لیٹ سكتا ہے اور جس كے ہتھے اتنے دراز اور چوڑے ہوتے ہیں كہ ان پر بآسانی ہاتھ یا پاؤں پھیلائے جاسكتے ہیں، آرام کرسی
آرام تَكِیَہ
نرم ٹیک یا سرھانا جس كا سہارا لے كر بیٹھنے سے راحت ملے یا سرركھ كر لیٹنے سے نیند آجائے، نرم اور گدگدا تكیہ
آرام كَریں
ملاقات یا گفتگو ختم كرنے اور رخصت ہوجانے كی خواہش كا ایک مہذب اسلوب بیان، مترادف: اب تشریف لے جائیے، مزید زحمت گوارا نہ كیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔