تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"उल्लू" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"उल्लू" کے متعقلہ نتائج
اُلُّو سِیدھا ہونا کا گوشْت کِھلانا
گم صم بنا کر اپنے قابو میں کر لینا (خیال ہے کہ جس کو الو کا گوشت کھلا دیا جائے وہ رام اور مطیع ہوجاتا ہے).
اُلُّو سِیدھا ہونا کے مُنھ نام پَڑا
(کنایتہً) بد قسمتی یا نحوست میں مبتلا ہوا (کہتے ہیں کہ اگر الو کے کان میں کسی کا نام پڑجاتا ہے تو وہ اسے جپتا رہتا ہے جب تک اس شخص کو نحوست نہ گھیر لے یا وہ مر نہ جائے
اُلُّو بَنا بَیٹھا ہونا
آنکھیں بند کیے چپ چاپ اور بے حس و حرکت بیٹھے رہنا ، آس پاس کی کچھ خبر نہ رکھنا ؛ مطیع و فرمانبردار ہونا .
اُلُّو بَنا بَیٹھا رَہنا
آنکھیں بند کیے چپ چاپ اور بے حس و حرکت بیٹھے رہنا ، آس پاس کی کچھ خبر نہ رکھنا ؛ مطیع و فرمانبردار ہونا .
چُلُّو میں اُلَّو ہونا
تھوڑی سی تیزو تند چیز پینے سے مدہوش ہوجانا (عام طور پر شراب یا کسی نشہ کی تندی کے اظہار کے موقع پر کہتے ہیں) .
آنا دال الو بھی ہے
اچھائیوں کے ساتھ برائیاں بھی ہیں، ایک سپاہی نے قرضے میں ایک بنئے کو الو یہ کہہ کر لگا دیا کہ یہ باز ہے، اسے بعد میں معلوم ہوا، تو اسے دکان میں رکھ چھوڑا کہ شاید کوئی خرید لے، کوئی دریافت کرتا کہ دکان میں کیا کیا ہے، تو وہ یہ فقرہ کہہ دیتا
قَدْر اُلُّو کی اُلُّو جانْتا ہے، ہُما کَب چُغَد کو پَہْچانْتا ہے
اہلِ کمال کے قدرداں ناقدر شناس نہیں ہوتے، قدر شناس ہی قدر کرتا ہے دوسرے کو کیا معلوم
قَدْر اُلُّو کی اُلُّو جانْتا ہے، ہُما کو کَب چُغَد پَہْچانْتا ہے
اہلِ کمال کے قدرداں ناقدر شناس نہیں ہوتے، قدر شناس ہی قدر کرتا ہے دوسرے کو کیا معلوم
چُلُّو میں اُلُّو اور لوٹے میں گُڑگَپ
تھوڑے نشہ میں آدمی مخمور اور زیادہ میں بالکل مدہوش اور چکنا چور ہو جاتا ہے
طاق پَر بَیٹھا اُلُّو بَھر بَھر مانگے چُلُّو
اس کمینے کے متعلق کہتے ہیں جو اپنے سے بہتر آدمیوں پر حکم چلائے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔