تلاش شدہ نتائج
"छुड़ाना" کے متعقلہ نتائج
چُھڑانا
رہا کرانا، آزاد کرانا، نجات دلانا
جی چُھڑانا
چھٹکارا حاصل کرنا، قطع تعلق کر لینا.
ہَوا چُھڑانا
رک : ہوا چھوڑنا جو فصیح ہے
جان چُھڑانا
پیچھا چھڑانا، اپنا آپا بچانا، چھٹکارا حاصل کرنا، کسی ناپسندیدہ یا تکلیف دہ چیز کو دور کرنا، پریشانی دور کرنا
گَلا چُھڑانا
نجات حاصل کرنا ، جان بچانا ، گلو خلاصی کرنا ، پیچھا چھڑانا.
پاؤں چُھڑانا
پلّہ چھڑانا، اپنا تعلق ہٹا لینا، ذمہ داری سے اپنے آپ کو بچا لینا
دامن چُھڑانا
قطع تعلق کرنا، علیحدہ ہونا، پیچھا چُھڑانا
نِگاہ چُھڑانا
نظر ہٹا لینا ، توجّہ دوسری طرف منتقل کر لینا.
بَنْد چُھڑانا
بیڑی اتروانا ، قید سے رہا کرنا ، مخلصی دلوانا.
پِیچھا چُھڑانا
خلاصی دینا ، چھٹکارا دینا ، نجات دلانا ، جان بچانا.
گَرْدَن چُھڑانا
غلامی سے آزادی حاصل کرنا ، رہائی پانا ، آزاد ہونا ، نجات پانا ، خلاصی ہونا .
صُحْبَت چُھڑانا
دوستی ختم کرنا ، تعلق توڑنا.
دَھبّا چُھڑانا
داغ دور کرنا، نشان زائل کرنا
لَتّے چُھڑانا
پیچھا چُھڑانا ، نجات حاصل کرنا.
دُودھ چُھڑانا
ماں کا اپنے بچے کو دودھ دینا بند کردینا
چِیتْھڑے چُھڑانا
پیچھا چھڑانا ، جان بجانا ، چھٹکارا حاصل کرنا .
چَھکّے چُھڑانا
چھکے چھوٹنا (رک) کا تعدیہ ، گھبرا دینا ، پریشان کرنا
زَنگ چُھڑانا
زن٘گ ہٹانا ، لوہے وغیرہ کا میل صاف کرنا ، زن٘گ دُور کرنا.
دَھک چُھڑانا
(مرغ بازی) مرغ کے ہان٘پنے کو روکنے کی کوشش کرنا
مَیل چُھڑانا
صابن وغیرہ سے گندگی دور کرنا ، صاف کرنا ۔
بَنْدُوق چُھڑانا
بندوق چلانا یا سر کرنا، بندوق سے فیر کرنا
نَکْسِیر چُھڑانا
نکسیر پھوڑنا ، ناک سے خون جاری کرا دینا ؛ زچ کر دینا ، انتہائی غصہ دلانا ۔
قَرْض سے چُھڑانا
قرض ادا کرکے (کوئی چیز) واپس لینا
گِرْوی سے چُھڑانا
گروی چیز کو اصل روپیہ مع سود ادا کرکے واپس لیینا ، رہن سے نکالنا.
پھاٹَک سے چُھڑانا
جرمانہ ادا کرکے مویشی کو کان٘جی ہاوس سے چھڑانا
ہاتھ پاؤں سے چُھڑانا
ہاتھ پاؤں سے چھوٹنا (رک) کا تعدیہ ؛ جننے سے فارغ کرانا ۔
گَلے سے پَھنْدا چُھڑانا
کسی مصیبت سے جان چُھڑانا.
کَپْڑے چُھڑانا مُشْکِل پَڑنا
پیچھا چھڑانا مشکل ہونا، رہائی پانا مشکل ہونا
چِڑیا کا پَھن٘دا چُھڑانا
چڑیا کا پنجہ (رک) کے بل دُور کرنا ؛ کسی مشکل سے نجات دلانا ؛ آزادی دلانا.
مَوت کے مُنھ سے چُھڑانا
سخت مصیبت سے نجات دلانا ، بڑے خطرے سے بچانا