تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"वाले" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"वाले" کے متعقلہ نتائج
میٹھے والے
وہ ٹھگ، جو مسافروں کو میٹھا تیلیا (سنکھیا وغیرہ) کھلا کر مارڈالتے ہیں، مٹھائی میں میٹھا تیلیا کھلادینے والے ٹھگ
ہاتھی والے
ابرہہ کے لشکری (جن کا قرآن شریف میں سورۃ الفیل میں بیان ہے اور جنھوں نے خانہء کعبہ پر چڑھائی کی تھی اور تباہ و برباد ہوگئے تھے) ۔
اُوپَر والے
کام کی نگرانی کرنے والے، دیکھ بھال کرنے والے مہتمم و منتظم اشخاص (بیشتر سرپرست یا تیماردار وغیرہ)
سَرائے والے
کبوتر کی ایک نسل جو بہت کم بودے اور بہکنے والے ہوتے ہیں .سات سات روز گھر کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں بعض حالات میں کنکریاں کھاتے کھاتے کسی چھت پر مر کر رہ جاتے ہیں ، مگر پکڑے نہیں جاتے.
وار والے کَہیں پار والے اَچّھے، پار والے کَہیں وار والے اَچّھے
ایک دوسرے پر حسد کرنے کے موقعے پر بولتے ہیں
پار والے کَہیں وار والے اَچّھے، وار والے کَہیں پار والے اَچّھے
ایک دوسرے پر حسد کرنے کے موقعے پر بولتے ہیں
مَہدی باغ والے
اسمٰعیلیوں کی ایک شاخ جس کے عقائد فرقہء داؤدیہ سے ملتے جلتے ہیں مگر داعی کے مسئلے پر قدرے اختلاف ہے
کیسَرِیا بانے والے
وہ زعفرانی پوشاک والے جو اگلے دستور کے موافق لڑائی کے لیے جاتے وقت زرد پوشاک زیب تن کر کے جاتے اور فتح کے بغیر پھر کر نہیں آتے تھے
جانے والے کے ہزَار رَستے ، ڈُھونْڈھنے والے کا ایک
کسی شخص کو جانے کے بعد تلاش کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ وہ جدھر چاہے چلا جائے متلاشی صرف ایک ہی طرف جاسکتا ہے .
تُم پُوچْھنے والے کَون
جب کوئی ناواقف شخص کسی سے بے تکلّفی سے کوئی بات پوچھے تو غصے سے کہتے ہیں ؛ کبھی پیار سے بھی کہتے ہیں
دینے والے سے دِلانے والے کو بہت ثواب ملتا ہے
دینے والا خود نیکی کرتا ہے دلانے والا خود بھی نیکی کرتا ہے اور دوسرے سے بھی کراتا ہے
دینے والے سے دِلانے والے کو زیادہ ثواب ہے
دینے والا خود نیکی کرتا ہے دلانے والا خود بھی نیکی کرتا ہے اور دوسرے سے بھی کراتا ہے
گانے والے کا مُنْہ نَہیں رَہْتا ناچْنے والے کا پَیر نَہیں رَہْتا
محنتی آدمی سے بیکار نہیں رہا جاتا ؛ جو جس فن کا ماہر ہے وہ اس کا اظہار کر کے رہتا ہے ؛ عادت چھپائے نہیں چھپتی.
گانے والے کا مُنْہ نَہیں رَہْتا ناچْنے والے کا پانو نَہیں رَہْتا
محنتی آدمی سے بیکار نہیں رہا جاتا ؛ جو جس فن کا ماہر ہے وہ اس کا اظہار کر کے رہتا ہے ؛ عادت چھپائے نہیں چھپتی.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔