Search results
Saved words
Showing results for ".habb"
Search results
Showing results for ".habb"
habb-ul-faqd
سن٘بھالُو (درخت) کے بیج جو سیاہ مرچ کی طرح مگر اس سے چھوٹے ہوتے ہیں بعض کا رن٘گ سفید اور بعض کا سیاہ ہوتا ہے باہ کو نقصان اور جذام کو فائدہ پہنچانے ہیں .
habb-ul-qar'
(طب) کدو دانے : پیٹ کے کیڑے جو کدو کے بیج کی طرح ہوتے ہیں اور انسان کی انتڑیوں میں پیدا ہو کر براز میں خارج ہوتے ہیں دودۂ شریطیہ ، دودۂ وحیدہ .
habb-ul-qalb
ایک درخت کا پھل ہے جو کہ بیر سے چھوٹا صنوبری شکل کا اور رن٘گت میں سیاہ ہوتا ہے اس کے سر پر ایک چھلکا ہوتا ہے اس پھل کو دبانے سے شہد کے مانند غلیظ سیاہ رن٘گ کی رطوربت نکلتی ہے اس کے جسم پر لگنے سے سوزش اور ورم ہو جاتا ہے ، بلادر ، بھلان٘وہ .
habb-ul-qilqil
(طب) انادردانہ دشتی ، ایک درخت کا پھل جو پھل جو سفید مرچ یا لوہیے یا باقلے کے دانے کے برابر ہوتا ہے اس کی وضع ذرا گول اور طولانی ہوتی ہے ، اس کا معز گول اور ذرا طولانی ہوتا ہے اور ہلکا سا کڑوا ہوتا ہے ، مقوّئ باہ ہے ، بدن کو فریہ کرتا ہے مٹانے اور گردے کی اصلاح کرتا ہے .
habb-ul-qult
ایک غلّے کا دانہ جو مسور کے دانے کے برابر مگر گولائی کے ساتھ بعض شیریں اور بعض تلخ ، مزہ بکسا اور شیریں ، امراض چشم کو مفید اور بھوک کو بڑھاتا ہے ، کلتھی کلتھ ، سنگ شکن .
habb-ul-mansham
خوشبودار اور خوش مزہ تخم جو سیاہ مرچ کے برابر بہت چکنا اور آسانی سے ٹوٹ جانے والا ہوتا ہے، اس کا درخت شمشاد کے درخت سے مشابہ ہوتا ہے، پھول پھرنگ، عطر منشم
habb-ul-mahlab
ایک درخت کا پھل جو کابلی مٹر کے برابر ہوتا ہے نہایت خوشبودار اور قدرے تلخ ، شاخ کے سرے پر لگتا ہے فارسی میں پیوندِ مرہم اور ہندی میں گھیونی کہتے ہیں .
habb-ul-kulaa
اناغورس کا بیج ہے شکل اور وضع اس کی گردے کی سی ہوتی ہے باقلا کے دانے سے ذرا بڑا ہوتا ہے اور طولانی ہوتا ہے یعنی بالکل گول نہیں ہوتا ، پیڑ اس کا سیوتی کے پیڑ کی طرح ہوتا ہے پتّے چھوٹے اور بارتنگ کے پھول کی طرح اور پھول زرد اور چھوٹا ہوتا ہے ، یہ بیج پھلی میں آتا ہے ، ہندوستان میں اسے کون٘چ کا بیج اور کھین٘چ کا بیج کہتے ہیں .
habb-e-kaaknaj
کاکنچ کا پھل جو ایک تھیلی ک اندر ہوتا ہے اس تھیلی کی وضع مٹانے یعنی پھکنے کی سی ہوتی ہے پھل مکو کے دانے کے برابر مگر اس سے بڑا ہوتا ہے .
habb-e-nigaar
گھوڑے کے علاج کے لیے ایک دوا جو مختلف دواؤں کو کوٹ کر اور پیس کو گولی کی طرح بنائی جاتی ہے .
habburrshaad
رائی، ہاموں، ہالون بُستانی کی ایک قسم، ہالون ایک نبات کے بیج ہیں، یہ نبات باغوں اور جنگلوں میں پیدا ہوتی ہے، بستامی سے بعض کا بیج سفید ہوتا ہے، یہی حرف بابلی ہے، بعض کا بیج طولانی اور سرخی و زردی و سیاہی مائل، اسے حب الرشاد کہتے ہیں
habbat-ul-KHazraa
سبز رنگ کا دانہ جو درختِ بطم میں لگے ہے اس کے توڑنے پر اندر سے پستئی رن٘ک کا چپٹا سا مغز نکلتا ہے جو کہ کھانے میں لذیذ ہوتا ہے
habbur-raasan
ایک درخت کا بیج زرد رن٘گ مزہ اس کا پھول سوسن سے مشابہت رکھتا ہے کہتے ہیں کہ اس کا پتا جنگلی ان٘گور کے پتے سے مشابہت رکھتا ہے
Delete 44 saved words?
Do you really want to delete these records? This process cannot be undone