تلاش شدہ نتائج
"chalaa.oge" کے متعقلہ نتائج
کیا چَلے گا
تدبیر کارگر نہیں ہو سکتی ، مقابلہ نہیں کر سکتا.
نَہ دَوڑے چَلیں گے نَہ ٹھیس لَگے گی
نہ جلدی کرو نہ نقصان اٹھاؤ ، تیز ترقی زوال کا باعث ہوتی ہے
تُمھارے لَڑْکے بھی کَبھی پانْو چَلیں گے
(عو) تم بھی کبھی سچ بولو گے اور راہ پر آوگے ؛ تمھارا مزاج بھی کبھی راستی پر آئے گا
آپ کے لَڑکے بھی گُھٹْنوں کے بَل چَلیں گے
آپ کو بھی کبھی عقل آئے گی، آپ بھی کبھی راہ راست یر آئیں گے
ساوَن سووے سانتھرے اَور ماہ کَھریری کھاٹ ، آپ ہی مَر جائیں گے تو جیٹھ چلیں گے باٹ
جو ساون میں پیال پر سوئے اور ماگھ میں خالی چارپائی پر اور جیٹھ میں سفر کرے وہ خواہ مخواہ مرے گا.
جو سَر اُٹھا کَر چَلے گا ٹھوکَر کَھائے گا
مغرور کو ہمیشہ ذلت نصیب ہوتی ہے
ہاتھ کا دِیا ساتھ چَلے گا
(فقیروں کی صدا) مراد : خیرات قیامت میں سزا سے بچائے گی
آپ کے لڑکے بھی کبھی گھٹنوں کے بل چلیں گے
یَہ اَںدَم نَہ چَلے گا
یہاں تمھاری دال نہیں گلے گی ، دم نہ چلے گا ، فریب نہیں چلے گا ۔
آج چَل کے پِھر نَہ چَلُوں گی
ہوا بہت زور شور سے چل رہی ہے، اندھیاو ہے، جھکڑ چل رہے ہیں