تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"dil-daar" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"dil-daar" کے متعقلہ نتائج
دِلے دار کِواڑ
(بخاری) جدید وضع کا کواڑ ، اصطلاح عام میں انگریزی قسم کے کِواڑ یا جوڑی کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے یہ ہندوستانی کواڑ کی طرح سالم تختوں کا نہیں بنایا جاتا ، بلکی کواڑ کے نمونے کا چوکٹا بنا کر اسکے بیچ میں تختہ یا شیشہ پھنسا دیتے ہیں جو اصطلاحاً دِلا کہلاتا ہے چوکٹا عموماً دو یا تین خانوں کا ہوتا ہے جو عرض میں پٹیاں جڑ کر بنا دیے جاتے ہیں .
ہَر چَہ دَر دِل فَرُود آیَد دَر دِیدَہ نِکو نَمایَد
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو چیز دل میں سما جاتی ہے وہ آنکھ کو بھلی معلوم ہوتی ہے ؛ جس چیز سے ہمارے دل کو کچھ لگاؤ ہوتا ہے وہ ہم کو اچھی معلوم ہونے لگتی ہے
ہَر کِہ اَز دِیدَہ دُور اَز دِل دُور
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو سامنے نہیں ہوتا اس کا خیال بھی نہیں رہتا ، جو آنکھ سے دور وہ دل سے دور ہوتا ہے ، آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل
عِشْقِ اَوّل دَر دِلِ مَعْشُوق پَیدا مِی شَوَد
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) محبت پہلے معشوق کے دل میں پیدا ہوتی ہے.
جو آنکھ سے دور وہ دل سے دور
جب تک انسان سامنے رہتا ہے تبھی تک اُس سے محبت بھی رہتی ہے یعنی منہ دیکھے کی محبت ہوتی ہے، غیر حاضری میں انسان یاد بھی نہیں رہتا
شَوق دَر ہر دل کہ باشَد رَہْبَرے دَرکار نَیسْت
فارسی کا مقولہ اردو میں مستعمل، جس کو جس چیز کا شوق ہوگا وہ بغیر کسی کے بتائے اسے سیکھے گا شوق والے کو رہبر کی ضرورت نہیں
حِسابِ دوسْتاں دَر دِل
دوستوں میں آپس کا حساب فقط دل ہی دل میں سمجھ لیا جاتا ہے، دوستوں کے سلوک کا حساب کتاب نہیں رکّھا جاتا، ایک دوسرے کا دل جانتا ہے
آنکھوں سے دور ہو مگر دل سے نزدیک ہو
گو دور ہو مگر ہر وقت یاد رہتے ہو، گو آنکھوں سے اوجھل ہو مگر ہر وقت تصور میں رہتے ہو
دل میں نہیں ڈر تو سب کی پگڑی اپنے سر
اگر دل میں کسی بات کا خوف نہیں تو آدمی کسی کی پرواہ نہیں کرتا، دل میں خوف یا لحاظ نہ ہو تو آدمی بے باک ہو جاتا ہے
ہَنُوز دِلّی دُور
رک : ہنوز دلی دور است (ست) ؛ ابھی مطلب پورا ہونے میں بہت دیر ہے ، ابھی منزل بہت دور ہے ، ابھی وہی ابتدائی معاملہ ہے ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔