تلاش شدہ نتائج
"farishto" کے متعقلہ نتائج
فِرشْتوں
خدا تعالیٰ کی وہ مقدس و معصوم مخلوق جس کو نور سے پیدا کیا گیا ہے، نیک، مقدس، معصوم، پاک، بہت نیک سیرت، معظم
فَرِشْتوں نے خواب میں نَہیں دیکھا
فَرِشْتوں میں مِلْنا
معصوم بچّوں یا مقدس آدمیوں کا مر کے فرشتوں کا درجہ پانا ؛ مقدس اور پاک مخلوق میں داخل ہونا.
فَرِشْتوں کی نَہ سُنْنا
بڑے سے بڑے کی بات نہ ماننا ؛ زبردست سے زبردست بات کی پروا نہ کرنا ؛ نہایت سرکش ہونا.
فَرِشْتوں کے پَر باندْھنا
فرشتوں کو عاجز کرنا ، آسمان میں تھیگلی لگانا ؛ ناممکن کام انجام دینا.
فَرِشْتوں کا واقِف نَہ ہونا
رک : فرشتوں کو خبر نہ ہونا.
فَرِشْتوں کی دال نَہیں گَلْتِی
فَرِشْتوں نے گَھر دیکھ لِیا
موت نے گھر دیکھ لیا ؛ پے در پے موتیں ہونے کے موقعہ پر کہتے ہیں.
فَرِشْتوں نے بھی نَہِیں سُنا
بالکل بے خبر ہونا، کانوں کان خبر نہ ہونا، ناواقفِ محض ہونا
فَرِشْتوں کی دال نَہ گَلْنا
کسی کی بھی رسائی نہ ہونا ، کسی کی بھی پہن٘چ نہ ہونا.
فَرِشْتوں کی نَظَر سے بَچْنا
فَرِشْتوں کے پَر جَلْنا
فرشتوں کا پہنچنا بھی محال ہونا، مجال نہ ہونا، حوصلہ نہ ہونا، رعب کے مارے آگے نہ جا سکنا
فَرِشْتوں کے پَر کُتَرْنا
فرشتوں سے سبقت لے جانا ؛ نہایت تیز اور چالاک ہونا.
فَرِشْتوں کو خَبَر نَہ ہونا
مطلق خبر نہ ہونا، کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونا، بالکل راز ہونا
فَرِشْتَہ
نیک، مقدس، معصوم، پاک، بہت نیک سیرت، معظم
فَِرِشْتے
فرشتہ کی جمع یا مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل
فرشتے خاں سے لڑنا
بڑے سے بڑے استاد سے لڑنا، موت سے بھی لڑ جانا
فَرِشْتے دِکھائی دینا
مرنے کا وقت قریب آنا، موت نظر آنا
فَرِشْتے واقِف نَہِیں
لاعلم ہونے کی بنا پر کہتے ہیں.
فَرِشْتَہ جانْنا
نیک صفت سمجھنا ، فرشتہ خصلت جاننا ، فرشتے کی طرح برائیوں سے پاک سمجھنا.
فَرِشْتے خاں کا گُزَر نہ ہونا
فَرِشْتے نَظَر آنا
فرشتے دکھائی دینا، مرنے کا وقت قریب آنا، موت نظر آنا
فَرِشْتے کا کَہہ جانا
کسی بات کی اطلاع ہو جانا.
فَرِشْتَہ نازِل ہونا
فرشتے کا آنا ، مَلَک کا آسمان سے زمین پر آنا.
فَرِشْتے بُھول گئے
بہت بوڑھے آدمی کے متعلق کہتے ہیں کہ مرتا نہیں
فَرِشْتَہ کا دَخْل نَہ ہونا
کسی کی بھی رسائی نہ ہونا.
فرشتے کے گھر میں خارشتے
ولی کے گھر میں شیطان۔ جب نیک اور شریف شخص کی اولاد بدکار ہوں تو کہتے ہیں
فَرِشْتَہ پَر نَہِیں مارْتا
فرشتوں کا بھی گزر نہیں ؛ نہایت روک ٹوک ، کوئی جا نہیں سکتا.
فَرِشْتے کا کان میں پُھونکنا
فَرِشْتے کی بھی نَہ سُننا
کسی کے کہے کی پرواہ نہ کرنا
یہاں اچھوں(فرشتوں کے) پر جلتے ہیں
یہاں تک کسی کی رسائی نہیں، یہاں کوئی دم نہیں مارسکتا
تیرے فَرِشتوں کو مَعلُوم نَہِیں
یَہاں فَرِشتوں کے پَر جَلتے ہیں
اُس جگہ کوئی نہیں جا سکتا
وَہاں فَرِشتوں کے بھی پَر جَلتے ہیں
اُس جگہ کوئی نہیں جا سکتا
فَرِشْتے کی بھی نَہِیں سُنْتا
یہاں فَرِشتوں کے بھی پَر جَلتے ہیں
اُس جگہ کوئی نہیں جا سکتا
بُڑِھیا مَری تو مَری فَرِشْتوں نے گَھر دیکھ لِیا
ایک دفعہ کے نقصان کا غم نہیں، فکر یہ ہے کہ آئندہ کے لیے نقصانات کا خطرہ پیدا ہوگیا
تُمھارے فَرِشْتوں کو بھی خَبَر نَہِیں
تمھیں کچھ پتہ نہیں ہے ، تمہیں معلوم ہی نہیں ہوا ہے
ہَماہَمی فَرِشْتوں کو بھی خَبَر نَہیں
ہمیں ذرا بھی معلوم نہیں ، ہم کو مطلق معلوم نہیں ، ہم بالکل بے خبر ہیں.
ہَمارے فَرِشْتوں کو بھی خَبَر نَہِیں
بُڑِھیا کے مَرنے کا رَنْج نَہِیں فَرِشْتوں نے گَھر دیکھ لِیا
ایک دفعہ کے نقصان کا غم نہیں، فکر یہ ہے کہ آئندہ کے لیے نقصانات کا خطرہ پیدا ہوگیا
میرے فَرِشتوں کو
مجھے ؛ کراماً کاتبین کی طرف اشارہ
دامَن نِچوڑ دیں تو فَرِشتے وُضو کَریں
خواجہ میر دردؔ کی ایک غزل کا مشہور مصرع ہے، اپنے آپ کو بہت نیک اور شریف پیش کرنے کے موقع مبالغہ کے طور پر بولتے ہیں
دوزَخ کے فَرِشْتے
(مجازاً) عذاب دینے والے، تکلیف پہنچانے والے.
قَضا کا فَرِشْتَہ
مَلَک الموت ، موت کا فرشتہ.
عَذاب کے فَرِشْتے
وہ ملائک جو گنہہ گاروں کو عذاب دینے کے لیے حسبِ عقائد اسلام مقرر ہیں .
نَقّال فَرِشْتے
مُردوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والے فرشتے ۔
جَیسے رُوح وَیسے فَرِشْتے
کاندھوں کے فَرِشْتے
ہر شخص کے دائیں اور بائیں کان٘دھے پر ایک ایک فرشتہ متعین ہے، دائیں کان٘دھے کا فرشتہ اس کی نیکیاں اور بائیں کان٘دھے کا اس کی بُرائیاں لکھتا رہتا ہے، کاتب اعمال، کرماً کاتبین
جَیسی رُوح وَیسے فََرِشتے
جیسا آدمی ہوتا ہے ویسے ہی اس کے ساتھی ہوتے ہیں
اُونٹ فَرِشْتے کی ذات ہے
اونٹ کئی کئی دن تک بھوکا رہتا ہے ، بڑا صابر اور قانع جانور ہے .
یَہاں فَرِشتے کے پَر جَلتے ہیں
یعنی یہاں کوئی نہیں آ سکتا، اس جگہ کسی کی رسائی اور پہنچ نہیں ہے، یہاں پرندہ پر نہیں مار سکتا
جَیسی رُوح وَیسا ہی فَرِشْتَہ
جیسا آدمی ہوتا ہے ، ویسے ہی اس کے ساتھی ہوتے ہیں ، جیسا مزاج یا طبیعت ہو ویسا ہی سلوک نصیب ہوتا ہے.
جِس طَرَح کی رُوح، وَیسے فَرِشْتے
رک : جیسی روح ویسے فرشتے .
نیکی بَدی کے فَرِشْتے
انسان کے ساتھ متعین وہ دو فرشتے جو انسان کے شب و روز کے اعمال لکھتے ہیں ، کراماً کاتبین
نیکی بَدی کا فَرِشْتَہ
۔کنایہ ہے ان فرشتوں سے جو انسان کے شب وروز کے اعمال لکھتے ہیں۔
میرے فَرِشتے
کراماً کاتبین کی طرف اشارہ
مُونْڈھوں کے فَرِشْتَہ
۔(مسلمان)کنایہ ہے اعمال کے لکھنے والے فرشتوں سے۔