تلاش شدہ نتائج
"haariye" کے متعقلہ نتائج
حارِیَہ
ایک سان٘پ ، اس میں اتنا زہر بھرا ہوتا ہے کہ جتنا پرانا پڑتا جاتا ہے اتنا ہی اس کے جسم میں نقصان آتا جاتا ہے کیونکہ اس کے زہر کی تیزی اس کے گوشت کو گھلاتی ہے اور اس لیے اس کو حاریہ کہتے ہیں.
ہَرائی
شکست، ہرانے کا عمل، ستانے یا تھکانے کا عمل
ہارائی
کھیل وغیرہ میں ہار ، شکست ؛ نقصان
ہَدایا
ہدیہ کی جمع، تحفے، ہدیے، نذرانے
ہَدِیَہ
وہ چیز جو کسی کو تعظیم یا اکرام یا محبت کے جذبے کے تحت دی جائے، مال جو کسی کو بطور اکرام دیا جائے، تحفہ، سوغات، نذرانہ، نذر
حَرّائی
گرم مُلکوں کا، منطقۂ حارہ
حَورِیَّہ
(حیوانات) کیڑے کی نشو و نُما کی درمیانی منزل
ہاڑیا
لہسنیا پتھر کی ایک قسم جو بے دھاری ہوتی ہے ۔
ہائے دَیّا
(عور) تاء ّ ُسف کے لیے ، ہائے اللہ (رک) ، ہے رام ، ہے پرمیشر ۔
ہارِیَل
سبز ، سبز رنگ کا کبوتر نما پرندہ
ہَدِیَّہ دینا
تحفہ دینا ، نذرانہ دینا ، کوئی شے کسی کی نذر کرنا ۔
ہَدِیَہ قُبُول ہونا
تحفہ قبول ہونا، تحفہ لے لیا جانا
ہَدِیَّہ قُبُول کَرنا
تحفہ قبول کرنا ، نذرانہ لے لینا ، ہدیہ لے لینا۔
ہَدِیَّہ ہونا
ہدیہ کرنا، جس کا یہ لازم ہے، قرآن شریف یا کوئی متبرک چیز فروخت ہونا یا بکنا
ہَدِیَّہ لینا
تحفہ یا سوغات وغیرہ قبول کرنا ، کوئی چیز تحفتً قبول کرنا نیز کوئی متبرک چیز خریدنا۔
ہَدِیَّہ لانا
نذرانہ وغیرہ لانا ، تحفہ لانا ۔
ہَدِیَّہ کَرنا
کوئی متبرک چیز فروخت کرنا، قرآن شریف کی قیمت ہدیہ لینا، قرآن مجید بیچنا
عُلُومِ ہادِیَہ
وہ علوم جن سے زندگی میں عملی مدد ملتی ہے مثلاً صحت الابدان ، جغرافیہ ، علم مدن وغیرہ
قُرآن کا ہَدْیَہ
price of a copy of the Qur'an (said so reverentially)
قُرْآن ہَدیَہ کَرنا
(تعظیماً) قرآن فروخت کرنا
یار ڈوم نے کیا رنگھڑیا، اور نہ دیکھا ویسا ہڑیا
بعض لوگوں کے خیال میں رنگھڑ عام طور پر چوری پیشہ ہوتے ہیں اسی کی طرف اشارہ ہے
خُون کا ہَدْیَہ
خون کا تحفہ ، خون کا عطیہ (رک) ۔
چُپ سَو کو ہَرائے
انسان مد مقابل کی بات کا جواب نہ دے تو وہ خود ہار جھک مار کر چپ ہو جاتا ہے.