تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"hamari" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"hamari" کے متعقلہ نتائج
ہَماری آنکھ سے دیکھو
(عو) اس موقع پر مستعمل جب ایک چیز اچھی یا بری ہو مگر کہنے پر بھی دوسرا شخص اس کی بھلائی برائی نہ دیکھ سکے.
ہَماری بِلّی اَور ہَمِیں سے مِیاؤں
ہمارا مطیع اور ہمیں سے مقابلہ کرے ، ہمارا کھائے اور ہمیں پہ غرائے (احسان فراموش کے بارے میں کہتے ہیں) ۔
ہمارے بڑے پرائے بردے آزاد کرتے تھے
جو شخص خود کچھ نہ ہو اور باپ دادا کے نام پر اترائے اس کے متعلق کہتے ہیں
ہَمارا تُمھارا خُدا بادشاہ اور خُدا کا بَنایا رَسُولؐ بادشاہ
کسی حکایت کے آغاز میں کسی بادشاہ کا ذکر کرنے سے پہلے یہ حمدیہ فقرہ کہتے ہیں ۔
ہَمارا مُنْھ میں بھی زَبان ہے
ہم بھی اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں ، ہم بھی بات کرنے کی قدرت رکھتے ہیں.
ہمارے یہاں سے آگ لائی نام رکھا بسیندر
ہماری چیز اور ہمیں سے دریغ، پرائی چیز پر اترانے والے کی نسبت بولتے ہیں
ہَمارا ہاں سے آگ لائی نام رَکھا بیسندَر
ہماری چیز اور ہمیں سے دریغ ، پرائی چیز پر اِترانے والے کی نسبت بولتے ہیں.
ہَمارا جَنازَہ دیکھو
کسی کو قسم دلانے کے لیے یہ فقرہ کہتے ہیں کہ اگر تم یہ کام نہ کرو تو ہمیں مردہ پاؤ گے ۔
ہَمارا جَنازَہ دیکھے
کسی کو قسم دلانے کے لیے یہ فقرہ کہتے ہیں کہ اگر تم یہ کام نہ کرو تو ہمیں مردہ پاؤ گے ۔
ہَمارا حَلوا کھائے
(عو)کسی کو قسم کھلانے کے لیے یہ فقرہ کہتی ہیں ، یعنی اگر ہمارا کہانہ مانے تو ہمیں مرا ہوا دیکھے ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔