تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"isli.e" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"isli.e" کے متعقلہ نتائج
اَصْلی
خالص، کھرا، جس میں ملاوٹ نہ ہو، صحیح، حقیقی، واقعی، سچ مچ کا، مقدم، پہلا، بنیادی، ذاتی، طبعی، فطری، پیدائشی، پشتینی، نسلی، قدیمی، آبائی، اچھی نسل کا، خندانی، نسب کا کھرا
اَسْلاف پَرَسْت
قدما کے قول و فعل طور طریقے اور رسم و رواج وغیرہ کو واجب العمل سمجھنے والا، اگلے لوگوں کی ہر بات اور ہر عمل کو عظیم خیال کرنے والا، جیسے: اسلاف پرست نئے زمانے کے مغربی طور طریقوں کو پسند نہیں کرتے۔
اَسْلَنْجِ جَن٘گَلی
(نباتیات) اسلنج بستانی سے چھوٹے اور مائل بہ سرخی پتوں کی زمین پر بچھی ہوئی شعبہ دار شاخوں کی ایک روئیدگی، (اس میں پھلیاں لگتی ہیں اور اندر باریک سیاہ بیج ہوتے ہیں، عموماً راستوں اور کوہ ہاے بے اشجار میں اگتی ہے، دواؤں میں مستعسل)
اَسْلَحَہ
وہ آلات جو سپاہی اپنے جسم پر سجاتا ہے، حملے اور دفاع کا ساز و سامان جو جنگ کے موقع پر استعمال ہوتا ہے، جنگ کے ہتھیار
اَسْلَنْج
(نباتیات) ایک باریک دراز زردی مائل اور نالی کی طرح کھوکھلی شاخوں کی روئیدگی جس کے پتے باریک اور خاکی ہوتے ہیں، (دواؤں کے علاوہ افریقہ وغیرہ میں کسمبھ کے رنگ کی جگہ بھی مستعمل ہے، اسے اسلنج بستانی کہتے ہیں) لِحْیَۃُ التِیس، ذَنَب الخَیل
اِسْلِیمی
ایران کی سات قسم کی نقاشیوں میں ایک نقاشی، ایک طرح کا زنجیرا جو نقش کے گرد ا گرد بنایا جاتا ہے۔
آس لَگانا
(موسیقی) گانے میں گویّے كو یا ساز میں كسی اور ساز سے راگ وغیرہ میں سہارا دینا، جیسے: میاں گائیں مصاحب آس لگائیں (مشہور فقرہ)
اِسْلِیخ
لمبی شاخوں کی ایک زرد رنگ روئیدگی جو عموماً ریگستانوں میں اُگتی ہے اور اس کے پتوں کو تپتے ہوئے پتھر پر گرم کر کے ضماد کرنے سے بلغمی ورم دور ہو جاتا ہے؛ بہت چھوٹے چھوٹے پتوں اور انگلی کے برابر موٹے ریشوں سے بھرا ہوا ایک ساق کا پودا جس میں بہت سی شاخیں پھوٹتی ہیں، (شاخوں کے اطراف میں اجوائن خراسانی کی طرح تہہ بہ تہہ غلاف ہوتے ہیں اور ان کے اندر سے باریک باریک سیاہ بیج نکالتے ہیں۔ انھیں کوٹ کر اُبال کے پینے سے درد شکم اور قولنج ریاحی دور ہو جاتا ہے)
لا اَصْلَ لَہا
جس کی کوئی جڑ بنیاد نہ ہو ، (وہ وجود) جو فی نفسہ لاموجود اور محض اعتباری ہو جس کی کسی قول سے سند نہ ملتی ہے ، درحقیقت کچھ نہیں ، نفس الامر میں بے وجود ہے ، بے اصل .
لا اَصْلَ لَہٗ
جس کی کوئی جڑ بنیاد نہ ہو ، (وہ وجود) جو فی نفسہ لاموجود اور محض اعتباری ہو جس کی کسی قول سے سند نہ ملتی ہے ، درحقیقت کچھ نہیں ، نفس الامر میں بے وجود ہے ، بے اصل .
وَطَنِ اَصلی
(تصوف) جگہ جہاں سے سب انسانوں کی روحیں دنیا میں آئی ہیں اور جہاں لوٹ کر جانا ہے ، عالم بالا ، عالم ارواح ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔