تلاش شدہ نتائج
"naqqaaraa" کے متعقلہ نتائج
نَقَّارا
ایک بڑا تاشہ جو لکڑی کے بہت بڑے پیالے کی طرح کا ہوتا ہے اور اس کی چوڑی طرف چمڑہ منڈھتے ہیں، جب لکڑی سے اس پر ضرب لگاتے ہیں تو ڈھول کی طرح بہت اونچی آواز دیتا ہے، نوبت، طبلہ، دھونسا، طبل، کوس، ٹمک، بڑا ڈھول، ڈنکا، نگاڑا
نَقّارا گَڑگَڑانا
نقارے کا شور ہونا، بہت زور سے نقارہ بجنا
نَقّارا توڑ دینا
نقارہ ٹوٹ جانا یا ٹوٹنا (رک) کا تعدیہ ؛ نقارے کو ناکارہ بنا دینا
نَقّارا بَجانا
طبل بجانا ، نوبت بجانا ؛ ڈھول پیٹنا ؛ بہت شور و غل کرنا ؛ دھوم مچانا ، اعلان کرنا
نَقّارا اُلَٹنا
ناٹ الٹ جانا، دیوالہ نکل جانا
نَقّارَہ اُلَٹنا
ناٹ الٹ جانا، دیوالہ نکل جانا
نَقّارا بَجا کَر
اعلانیہ، کھلم کھلا، ڈنکے کی چوٹ، آزادانہ، کھلے بندوں
نَقّارا ہو جانا
پیٹ پھول جانا، ابھرجانا، اپھارہ ہو جانا، استسقا کی سی حالت ہو جانا
نَقّارا پَھٹ جانا
نقارے کے چمڑے کا دریدہ ہو جانا جس سے پھر آواز نہیں نکلتی
نَقّارا ٹُوٹ جانا
نقارہ پھٹ جانا، نقارے کی لکڑی کا شکستہ ہو جانا، بجنے کے قابل نہ رہنا، ناکارہ ہو جانا
نَقّارا بَجاتے پِھرنا
مشتہر کرتے پھرنا، منادی کرتے پھرنا، بہت شہرت دینا
نَقّارا نَواز گَھڑی
الارم والی گھڑی ، گھڑی یا گھنٹہ جو وقت کا اعلان گھنٹی کی آواز سے بھی کرے ۔
نَقّارا و نِشان
نقارہ اور علم (منصبی امرا کو نقارہ و نشان کی اجازت ہوتی تھی) ڈھول تاشہ اور جھنڈا ؛ مراد : سامانِ جنگ ۔
نَقّارا جَنگ
لڑائی کا اعلان جو طبل وغیرہ بجا کر کیا جائے
نقارے
نقارہ کی جمع نیز مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل
نَقّادی
نقاد کا کام یا منصب، جانچ پرکھ، تنقید نگاری
نَقّادانَہ
अ. फा. अव्य –नक्काद की तरह से, गुण-दोष परखने के दृष्टिकोण से ।।
نَقّادان
نقاد (رک) کی جمع ، فن کے ماہرین ، اُستادان ِفن ، تنقید نگاران ۔
نَقّارَہ توڑ دینا
نقارہ ٹوٹ جانا یا ٹوٹنا (رک) کا تعدیہ ؛ نقارے کو ناکارہ بنا دینا
نَقّارَہ توڑنا
نقارہ ٹوٹ جانا یا ٹوٹنا (رک) کا تعدیہ ؛ نقارے کو ناکارہ بنا دینا
نَقّارَہ گَڑگَڑانا
نقارے کا شور ہونا، بہت زور سے نقارہ بجنا
نَقّارے پَر چوب پَڑنا
نقارے پر چوب لگانا (رک) کا لازم ؛ نقارے پر چوٹ لگنا ، طبل بجنا ۔
نَقّارے پَر چوٹ پَڑنا
نقارے پر چوب لگانا (رک) کا لازم ؛ نقارے پر چوٹ لگنا ، طبل بجنا ۔
نَقّارَہ پَر چوب پَڑنا
۔ نقارہ چوب سے بجاتے ہیں۔؎
نَقّارے باج دَمامے باج گئے
شہرت ہوگئی، ڈونڈی پٹ گئی، شہرہ ہوگیا، دھوم مچ گئی
نَقّارے بَج گَئے
بات مشہور ہوگئی، دھوم مچ گئی
پیٹ پُھول کر نَقّارا ہو جانا
پیٹ بہت اپھر جانا ، نفخ شکم کا بڑھ جانا ؛ حد سے زیادہ کھانا کھا لینا.
نَقّارے بَجنا
نقارے بجانا (رک) کا لازم ، طبل بجنا ؛ شہرت ہونا ۔
نَقّارے بَجانا
طبل بجانا ؛ شہرت دینا ، مشہور کرنا ۔
نَقّارَہ بَجانا
طبل بجانا ، نوبت بجانا ؛ ڈھول پیٹنا ؛ بہت شور و غل کرنا ؛ دھوم مچانا ، اعلان کرنا
نَقّارے کی چوٹ
کھلم کھلا، علانیہ، ڈنکے کی چوٹ
نَقّارے پَر چوب لَگانا
نقارہ بجانا ؛ اعلان کرنا ۔
نَقّارَہ بَجا کے
۔علانیہ ۔کھلم کھلّا۔ ڈنکے کی چوٹ ۔
نَقّارَہ بَجا کَر
اعلانیہ، کھلم کھلا، ڈنکے کی چوٹ، آزادانہ، کھلے بندوں
نَقَّارَہ ہو جانا
پیٹ پھول جانا، ابھرجانا، اپھارہ ہو جانا، استسقا کی سی حالت ہو جانا
نَقّارہ ٹُوٹنا
نقارہ پھٹ جانا ، نقارے کی لکڑی کا شکستہ ہو جانا ، بجنے کے قابل نہ رہنا ، ناکارہ ہو جانا.
نَقّارَہ پَھٹ جانا
نقارے کے چمڑے کا دریدہ ہو جانا جس سے پھر آواز نہیں نکلتی
نَقّارے کی چوٹ پَر
by beat of drum, publicly, openly, overtly
نَقّارَہ ٹُوٹ جانا
نقارہ پھٹ جانا، نقارے کی لکڑی کا شکستہ ہو جانا، بجنے کے قابل نہ رہنا، ناکارہ ہو جانا
نَقّارَہ بَجاتے پِھرنا
مشتہر کرتے پھرنا، منادی کرتے پھرنا، بہت شہرت دینا
نئی فوجداری اور مرغی پر نَقّارہ
اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو اختیارات ملنے پر نئے نئے قواعد جاری کرے، ایسے نودولت کے متعلق کہتے ہیں جو عجیب باتیں اختیار کرلے
چَھپَّر پَر پُھوس نَہِِیں ڈیْوڑھی پَر نَقّارَہ
کوئی مفلس ہو کر نمود کرتا ہے توکہتے ہیں
بجا نقارہ کوچ کا اکھڑن لاگی میخ، چلنے ہارے چل بسے کھڑا ہوا تے دیکھ
دنیا کی بے ثباتی ظاہر کرنے کو کہتے ہیں
بجا نقارہ کوچ کا اکھڑن لاگی میخ، چلنے ہارے تو چل بسے کھڑا ہوا تو دیکھ
دنیا کی بے ثباتی ظاہر کرنے کو کہتے ہیں
فَتْح کا نَقّارَہ
flourish of drums to celebrate victory