تلاش شدہ نتائج
"phaa.nsii" کے متعقلہ نتائج
پھانسی دینا
(رسی یا ریشم کے) پھندے کے ذریعے سے (سزا کے طور پر) گلا گھونْٹ کر مار ڈالنا، مجرم کی گردن میں رسّی کا حلقہ ڈال کر کھینچنا، گلے میں رسی ڈال کر لٹکانا، پھندا لگا دینا، گرہ پڑ جانا یا ڈال دینا، جکڑ دینا
پھانسی کَھڑی کَرنا
پھانسی دینے کے واسطے ستون گاڑنا
پھانسی کَھڑی ہونا
پھانْسی دینے کے لیے ستون گڑنا
پھانسی ہونا
پھان٘سی کے ذریعے موت کی سزا پانا.
پھانسی لگنا
پھانسی کے ذریعہ سے موت کی سزا ملنا
پھانسی لگانا
گلے میں پھندا ڈالنا، پھانسی دینا، پھانسی کے ذریعہ سے موت کی سزا دینا
پھانسی پا جانا
رسی کے پھندے کے ذریعے سے بطور سزا مارا جانا.
پھانسی پَہ لَٹْکانا
رک: پھان٘سی دینا ؛ تکلیف دینا.
پھانسی کا کَھمبا
وہ لکڑی کا ستون جس پر پھان٘سی دینے کا پھندا لگا ہوتا ہے
پھانسی گَر
پھندا ڈال کر مارنے والا، قاتل، جلاد
پھانسی کا تَخْتَہ
(مجازاً) بہت خطرناک جگہ جہاں موت کا اندیشہ ہو
پھانسی گارْد
محافظوں کا دستہ جو جیل خانے وغیرہ میں پھان٘سی کے مجرموں کی نگرانی کے لیے متعین ہو.
پھانسی کی ٹِکْٹِکی
رک: پھان٘سی کاٹھ / - کا کھمبا.
پھانسی کاٹھ
وہ لکڑی کا ستون جس پر پھان٘سی دینے کا پھندا لگا ہوتا ہے
پھانسی گَھر
وہ جگہ جہاں سولی نصب ہو جس پر کھڑا کرکے مجرم کو پھانسی دی جائے
پھانسی گارْڈ
محافظوں کا دستہ جو جیل خانے وغیرہ میں پھان٘سی کے مجرموں کی نگرانی کے لیے متعین ہو.
فانُوسی
فانوس کے جیسا، فانوس کی طرح کا
پُھنْسی
مہاسہ، آبلہ، وہ دانہ جو جسم پر نکل آئے
سَڑَک پھانسی
پھندا ، پھان٘سا ، سرک پھانسی ۔
سَرَک پھانسی
پھن٘دی، گِرہ، پھسل کا نِکل جانے والی گرہ.
نِیولے کی پھانْسی
(بازاری) مقام نہانی ، فرج
پُھنْسی کا پھوڑا بَنانا
بات کو طول دینا ، رک : رائی کا پہاڑ بنانا.
گلے میں پھانسی ہونا
پھانسی کا پھندا بن جانا، پھانسی کا سبب ہونا
ہانْسی کے گَل پھانْسی
باتوں باتوں میں فساد برپا ہو جاتا ہے
ہانْسی کی گَل پھانْسی
باتوں باتوں میں فساد برپا ہو جاتا ہے
جُرْمِ قابِلِ پھانسی
ایسا جرم جس کے مرتکب کو سزائے موت دی جائے
آ پھنسی کا معاملہ ہے
مجبوراً ٹھیرنا یا کرنا پڑتا ہے
آ پَھنسے کی بات
مجبوری، بے اختیاری، کچھ بس نہ چلنے کی حالت
کُھر کھانسی تیری دائی کے گَلے میں پھانسی
۔ عورتیں بچے کو کھانسی کی تکلیف میں یا کھانسنے کے وقت رونے سے بہلانے کے واسطے زبان پر لاتی ہیں۔
دو آدْمِیوں کی گَواہی سے پھانسی ہوتی ہے
دو آدمیوں کی بات کا بڑا اثر ہوتا ہے ، دو آدمیوں کی رائے اہم ہوتی ہے
کُچال سَنْگ ہانْسی، جِیو جان کی پھانْسی
بد چلن کے ساتھ ہنسی مذاق کرنا مرنے کے برابر ہے
کُھر کھانسی تیری دَیا کے گَلے میں پھانسی
بچّوں کو کھانسی کی تکلیف میں بہلانے کے وقت یہ فقرہ کہتے ہیں.
جھانسی گَلے کی پھانسی ، دَتْیا گَلے کا ہار ، لَلَت پُور نَہ چھوڑْیے جَب تَک مِلے اُدھار
ان شہروں کے متعلق لوگوں کے خیالات یہ ہیں کہ شہر جھان٘سی گلے کی پھان٘سی کی مانند ہے یعنی پیچھا چھڑانا مشکل ہے اور دتیا بہت محبت کرنے والا ہے اور للت پور کو اس وقت تک نہیں چھوڑنا چاہیے جب تک وہاں ادھار ملتا رہے .
پابَنْد پَھنسے آزاد ہَنسے
ایک آدمی پر مصیبت پڑے تو دوسرا ہن٘ستا ہے، دوسرے کی تکلیف کا احساس نہیں ہوتا
گَدھا دَلدَل میں پَھْنسا
۔(کنایۃً) کسی کا ایسے جھگڑے میں پھنسنا جس سے نکلنا دشوار ہو۔؎
گھوڑی پَھینسے کی لاگ
گھوڑا اور بھین٘سا جب بھی ملیں گے لڑائی ضرور ہو گی ، سخت دشمنی کے لیے کہتے ہیں .
پھوڑا پُھْنسی
جلدی بیماری جس میں چھوٹے بڑے زخم پیدا ہو جاتے ہیں، پھُنسی
آتے جاتے میں نہ پھنسی تو کیوں پھنسارے کوے
جہاں کوئی عقلمند شخص کسی معاملہ میں پھنس جائے اور معمولی بچ جائے تو کہتے ہیں
ہَنْسے اور پَھنْسے
مذاق اور دل لگی سے احتیاط ہی خوب ہے ؛ جب کوئی ہنس پڑے تو اسے شیشے میں اتارنا آسان ہوتا ہے ۔
ہَنْسی اَور پَھنْسی
a laughing maid can be had
ہَنسی میں پَھنسی ہو جانا
(عو) مذاق مذاق میں ناچاقی پیدا ہو جانا ، دل لگی میں شکر رنجی ہو جانا ۔
بُرے پَھنسے
ناگہانی طور پر یا بے خبری میں کسی ایسی الجھن میں مبتلا ہوگئے جس میں مفر مشکل ہو