تلاش شدہ نتائج
"takraa.e.n" کے متعقلہ نتائج
ٹُکْڑوں
نوالہ، پارہ نان، روٹی، کسی چیز کا حصہ، جز، پارہ، ریزہ، کسی مضمون گیت یا عبارت کا جزو ، فقرہ ، اقتباس کی ہوئی عبارت، (رقص و سرود کے دوران میں) نئے نئے انداز، پیوندکاری
ٹوکْروں
ٹوکرا ﴿رک﴾ کی جمع ، ﴿مجازاً﴾ بکثرت ، بہت زیادہ ، ڈھیروں ۔
تاکِیداً
تاکید اور اصرار کے طور پر، باصرار
ٹَکَّریں
ٹکَّر (رک) کی جمع (مرکبات میں مستعمل)
تَکی دان
(محرری) سادہ لفافے خط یا رقعے لکھنے کے پرچے اور اسی قسم کی دوسری چیزیں رکھنے کا خانہ دار بنا ہوا کاغذ دان
ٹَکَّریں لَڑنا
ایک دوسرے کے ٹکر مارنا، ایک دوسرے کے سر مارنا، مین٘ڈھوں کا ایک دوسرے کی پیشانی پر بار بار ٹکر لگانا.
طَے کَرْنا
راستہ چلنا، قطع مسافت کرنا، عبور کرنا، گزارنا
تُو کَرْنا
’’ تو‘‘ سے خطاب کرنا، حقارت سے پکارنا، تحقیر کرنا.
ٹوکروں اُتَرنا
۔بہت پھلوں کا درختوں سے گرنا۔ درخت سے بکثرت پھولوں کا تیّار ہونا۔
ٹَکَّراں مارْنا
ٹکّریں مارنا، بے دلی سے سجدے کرنا.
ٹَکَّریں لَگْنا
ٹکریں لگانا (رک) کا لازم ؛ دھکا لگانا.
ٹَکَّریں کھانا
ٹکر کھانا، مارے مارے پھرنا، حیران و پریشان گھومنا، اندھیرے میں ادھر اُدھر ٹٹولتے پھرنا
ٹَکَّریں چَلْنا
اپس میں ٹکرانا، ایک دوسرے کے ٹکر مارنا، سر سے سر ٹکرانا.
ٹَکَّریں مارْنا
(بے دلی سے) نماز پڑھنا، سجدے کرنا.
ٹَکَّریں لَگانا
بے دلی سے نماز پڑھنا، رک: ٹکریں مارنا.
ٹَکْرانا
ٹکّر لگنا، لڑ جانا، بھڑ جانا، متصادم ہونا.
ٹُکْڑوں پَر پَڑْنا
۔پرائی روٹی پر پڑنا۔ دوسرے کے سہارے رہنا۔ مفت کی روٹیاں کھانا۔
ٹُکْڑوں پَر پَڑا رَہْنا
پرائی روٹی پر گزارہ کرنا، دوسرے کے سہارے پر رہنا، مفت کی روٹیاں کھانا.
ٹَکْرانا پِھرنا
تلاش کرتے پھرنا، مارے مارے پھرنا؛ ڈان٘واں ڈول پھرنا، ٹٹولتے پھرنا، بھٹکتے پھرنا.
ٹَکَرْنا
۱. گتھ جانا، الجھنا، مقابل ہونا.
ٹکورنا
سینْکنا، پوٹلی سے سنْکائی کرنا، ٹکور کرنا
ٹنکارنا
جھنکارنا ، کمان کی تان٘ت کھین٘چ کر آواز نکالنا ، چینی یا مٹی کے برتن بجا کر اس کے ثابت ہونے کی جان٘چ کرنا۔
ٹُکْڑوں پَر گُزارْنا
غیروں کے سہارے پر جینا، دوسروں کا دست نگر ہونا
ٹیک کَرنا
(کسی پر) بھروسا کرنا ، انحصار کرنا ، (کسی کا) سہارا لینا.
تاک کرآنا
غور کرکے آنا، کسی کو دیکھ کرآنا
ٹُکْڑوں پَر گُزارا کَرْنا
غیروں کے سہارے پر جینا، دوسروں کا دست نگر ہونا
ٹِکا دینا
(مجازاً) لگادینا ، رسید کرنا.
ٹِیکا دینا
ماتھے وغیرہ پر ٹیکا لگانا
ٹُکْڑوں سے پَلْنا
دوسروں کے سہارے پرورش پانا، رک: ٹکڑوں پر پلنا.
ٹُکْڑوں پَر پَلْنا
غیروں کے سہارے پر جینا، دوسروں کا دست نگر ہونا
ٹُکْڑوں پَر ہونا
زیر کفالت ہونا، دوسروں کے سہارے گزر اوقات کرنا.
ٹُکْڑوں پَر دِن پُورے کَرنا
پرائی روٹی پر گزارہ کرنا، دوسرے کے سہارے پر رہنا، مفت کی روٹیاں کھانا.
ٹُکْڑوں پَر بَسَر کَرْنا
غیروں کے سہارے پر جینا، دوسروں کا دست نگر ہونا
ٹُکْڑوں کا پالا ہُوا
بچپنے سے ملازم رکھا ہوا غلام
ٹُکْڑوں کا مُحْتاج ہونا
دست نگر ہونا، روزی کے لیے دوسروں کا سہارا رکھنا
تَعْقِیدِ نِکاح
نکاح بان٘دھنا، نکاح پڑھانا
سُوکھے ٹُکْڑوں پَر کَوّے اُڑانا
تھوڑی تنخواہ پر ذلیل کام کرنا .
دو ٹَکَّریں مارْنا
(عور) جلدی جلدی نماز پڑھنا
دو ٹَکَّریں
ایسی نماز جس میں خضوع و خشوع نہ ہو ، بے دلی کی نماز ، جلدی کی نماز ، ایسی نماز جس کے قبول ہونے کی امید نہ ہو
دو ٹَکَّریں ہونا
(عور) جلدی جلدی نماز پڑھنا
کِسی کے ٹُکْڑوں پَر پَڑنا
مُعْتَقِدِین
عقیدت مند لوگ ، بہت سے معتقد ؛ پیروکار ۔
پَرائے ٹُکْڑوں سے پیٹ پالْنا
رک : پرائے ٹکڑوں پر آ پَڑْنا.
جِس کو حَرام کے ٹُکروں کا مَزَہ لَگا، اس سے مِحْنَت کَب ہو سَکے
جس کو بیٹھے بٹھائے کھناے کو ملے اس سے محنت نہیں ہو سکتی.
سُوکھے ٹُکْڑوں پَر کَوّوں کی مِہْمانی
شیخی خور نِسبت بولتے ہیں یا غریبی اور مُفلسی میں شادی کرنا ، ناداری میں عیش کی باتیں .
کِسی کے ٹُکْڑوں پَر پَلْنا
بغیر کسی حق کے دوسروں کی روٹیا کھانا ، غربت کی وجہ سے دوسرے کی روٹیاں کھانا ؛ دوسرے کے گھر کھانا
بِھیک کے ٹُکْڑوں پَر مُرشِد کا پِیالا
غیر کے مال کا بے دریغ خرچ کرنے کے موقع پر بولتے ہیں، اپنی گرہ سے کچھ نہ نکالے مگر دوسرے کے مال کو پڑھ پڑھ کر صرف کرے