تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"tasbih" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"tasbih" کے متعقلہ نتائج
تَشْبِیہ
ایک چیز کو دوسری چیز کے مانند ٹھہرانا، جسے کسی بہادر کو کہنا کہ اپنے زمانے کا رسم ہے، جسے تشبیہ دیتے ہیں اسے مشبہ بہ اور جس کو تشبیہ دیتے ہیں، اس کو مشبہ اور جس امر میں تشبیہ دیتے ہیں اس کو وجہ شبہ کہتے ہیں
تَسْبِیح ہِلانا
دکھانے کے لیے تسبیح پڑھنا ، اصل میں مقصد تسبیح پڑھنا نہ ہولیکن دوسروں کے دیکھانے کے لیے تسبیح کے دانوں کا شمار کرنے رہنا
تَسْبِیحِ سال
وہ ڈوری یا دھاگا جس میں عمر کا سال ختم ہونے پر گرہ لگائی جاتی ہے سال گرہ کا رشتہ ، سالگرہ کا ناڑہ
تَسْبِیح کَھٹْکَھٹانا
اس طرح زور زور سے تسبیح پھیر نا کہ اس کا دانہ دوسرے دانے پر گر کر ٹکرائے اور آواز پید اکرے
تَسْبِیحِ گُلال
ایک بیحد خوشبودار پھول جس کی پنکھڑیاں خنجر سے مشابہ ہوتی ہیں درخت دو گزلمبا ہوتا ہے اور چار سال کے بعد پھول دیتا ہے اس سے تسبیح بناتے ہیں شاح سے ٹوٹنے کے بعد بھی ایک ہفتہ شاداب رہتا ہے
تَسْبِیحِ فاطِمی
جناب فاطمہ زہرا کا ورد : سبحان اللہ ۳۳ بار الحمدللہ ۳۳ بار اور اللہ اکبر ۳۴ بار اسے ہر نماز فرض کے بعد پڑھتے ہیں
تَسْبِیحِ فاطِمَہ
جناب فاطمہ زہرا کا ورد : سبحان اللہ ۳۳ بار الحمدللہ ۳۳ بار اور اللہ اکبر ۳۴ بار اسے ہر نماز فرض کے بعد پڑھتے ہیں
تَسْبِیحِ اَرْبَعَہ
سُبحاَنَاللہِ وَالحَمدُِللہ وَلاَ الہٰ الاَّاللہُ واللہُ اکبر مذکورہ چار مخصوص فقروں میں خدا کا ذکر کرنے کہ کہتے ہیں .
تَشابُہ
مشابہت، مماثلت، تشبیہ دینا، آپس میں ایک دوسرے کے مانند ہونا، ایک جیسی آیت ہونے کی وجہ سے حافظ کا قرآن کی آیتوں کو کہیں کا کہیں ملا دینا
تَشْبِیہِ مَعْکُوس
تشبیہ معکوس یہ ہے کہ اول ایک چیز کے ساتھ دوسری چیز کو تشبیہ دیں پھر بعد اس کے مشبہ کو دوسری وجہ سے مشبہ کے ساتھ تشبیہ دیں جیسے گھوڑوں کی ٹاپوں سے میدان جن٘گ کی زمین ہلال کی طرح ہو گئی اور ہلال زمین کی طرح.
تَشْبِیہی
. (مسیحی) خدا کو انسانی شکل سے تشبیہ دینے یا متصف کرنے کا عقیدہ رکھنے والا ، انگ : Anthropomorphist کا ترجمہ (English Urdu Dictionary of chirstian Terminology).
تَشْبِیہِ مُرَکَّب
اگر وجہ شبہ کئی چیزوں سے حاصل ہوئی ہو تو اسکو تشبیہ مرکب کہتے ہیں اور تشبیہ تمثیل بھی اسی کا نام ہے.
تَشْبِیہِ مَشْرُوط
اگر تشبیہ مبتذل میں تصرف بطریق شرط کے ہو تو اسکو تشبیہ مشروط کہتے ہیں جیسے یوں کہیں کہ تجھکو سرو کہہ سکتے ہیں اگر سرو میں ماہ کا ثمر لگتا ہو یا تجھکو ماہ کہہ سکتے ہیں اگر ماہ میں سروکا قد ہو.
تَشْبِیہَت
(مسیحی) عقیدۂ تجسیم سازی یعنی ذات باری یا کسی اور قابل عبادت شے کو انسانی صفات دینا ، انگ: Anthropomorphism (doctrine) English) Urdu Dictionary of christian terminology, 6) کا ترجمہ.
تَشَبُّہ و تَخَلُّق
(تصوف) قلبِ انسانی کی وہ حالت جب اسے کسی وجود کی محبت و شیفتگی کی وجہ سے اس کی ہر ادا اور ہر بات بھی اسی کی طرح محبوب و مطلوب ہوجاتی ہے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔