تلاش شدہ نتائج
"vasiiyat" کے متعقلہ نتائج
وَصِیَت نامَہ
وہ تحریر جس میں سفر کو جاتے وقت یا مرتے وقت ہدایت لکھی جائے کہ میرے بعد ایسا ایسا کرنا یا نہ کرنا
وَصایَت
لفظاً: جو کچھ کہ حکم کیا گیا، وصیت، فقہ: وکالت، نابالغ کی سرپرستی، متولی ہونا، وصی ہونے کی حالت یا حیثیت نیز (اہل تشیع)، وصی (حضرت علیؓ) کا منصب
وَصِیَّت
ورثے وغیرہ سے متعلق کسی کو نصیحت کرنا یا ہدایت دینا، حکم دینا یا تاکید کرنا کہ میرے بعد ایسا ایسا کرنا، زندگی میں یا آخری وقت میں یا سفر پر جاتے وقت ہدایت کرنا کہ میرے بعد یہ کیا جائے یا یہ نہ کیا جائے
وَصِیَّت چھوڑْنا
مرتے وقت تحریری طور پر کوئی ہدایت یا نصیحت لکھ کر جانا
وَصِیَّت میں دینا
خواہش کے مطابق دینا یا قانونی طور پر کسی کو وراثتاً دینا
وَصِیَّتی دَستاویز
(قانون) وصیت سے متعلق کوئی تحریر ؛ وصیت نامہ
وَصِیَّتی مُقَدَّمات
(قانون) وصیت کر کے یا بلا وصیت مرنے والے اشخاص کی جائداد کے مقدمات
وصیت سننا
زبانی جو وصیت کی جائے اسے سماعت کرنا، جب آدمی مرنے کے قریب ہو اور لکھنے کا سامان نہ ہو، یا کوئی پڑھا آدمی پاس نہ ہو تو وہ زبانی وصیت کرتا ہے
وَصِیَّت کَردَہ
(فقہ) جس کے حق میں وصیت کی گئی ہو
وَصِیَّتی کارڈ
وصیت کا کارڈ ، کارڈ پر تحریری وصیت
وَصِیَّت کَرْنا
سفر کو جاتے ہوئے یا مرتے وقت وارثوں کو کچھ سمجھانا یا نصیحت کرنا
وَصِیَّتِ زَبانی
زبان سے کی گئی ہدایت یا نصیحت
وَصِیَّت کَر جانا
مرتے وقت ورثا کو کچھ سمجھا جانا یا عہد لینا
وَصِیَّت کَہنا
ہدایت دینا، نصیحت پہنچانا
وَصِیَّتِ مُطلَق
(فقہ) ایسی وصیت جو باعتبارِ وقت یا موصی بہ مطلق (آزاد) ہو اور کسی قسم کی کوئی قید اس پر نہ لگا ئی گئی ہو (وصیت مقید کے مقابل)
وَصِیَّت باطِل کَرنا
(فقہ) وصیت ختم کر دینا، وصیت پر عمل روک دینا
وَصِیَّتی وَلی
(قانون) وہ ولی جو کسی وصیت نامے کی رو سے مقرر کیا گیا ہو
وَصِیَّتِ مُطلَقَہ
(فقہ) ایسی وصیت جو باعتبارِ وقت یا موصی بہ مطلق (آزاد) ہو اور کسی قسم کی کوئی قید اس پر نہ لگا ئی گئی ہو (وصیت مقید کے مقابل)
وَصِیَّت باطِل ہونا
وصیت ختم ہوجانا یا موثر نہ رہنا
وَصِیَّتی ہِبَہ
(قانون) ایک تہائی مال (بذریعہء وصیت) دینے کا عمل
وَصِیَّتُ الواجِبَہ
مصرکے قانون کے تحت وہ قانونی ترکہ جو بغیر وصیت کیے ہوئے بھی میت کے وارثوں کو دیا جائے گا
وَصِیَّت باطِل ہو جانا
وصیت ختم ہوجانا یا مؤثر نہ رہنا
وَصِیَّتِ واجِبَہ
مصرکے قانون کے تحت وہ قانونی ترکہ جو بغیر وصیت کیے ہوئے بھی میت کے وارثوں کو دیا جائے گا
وَصِیَّتِ تَحریری
تحریر شدہ ہدایت یا نصیحت (وصیت زبانی کے مقابل)
وَصِیَّتِ مُوَقَّت
(فقہ) کسی خاص وقت کے لیے کی جانے والی وصیت
وَصِیَّت مُرَتَّبَہ
(فقہ) کسی معین شے کی آمدنی سے وظیفہ دیئے جانے کی وصیت
وَصِیَّتی
وصیت (رک) سے منسوب یا متعلق ؛ وصیت کے مطابق ؛ وصیت کا
وَصِیَّتِ اِختِیارِیَہ
(فقہ) وہ وصیت جو کرنے والے کی مرضی پر منحصر ہو
وَصِیَّتاً
وصیت کے طور پر ، بطور وصیت ؛ ازروئے وصیت
وَصِیَّۃً
وصیت کے طور پر ، بطور وصیت ؛ ازروئے وصیت
وَصِیَّتِ مُرسَلَہ
(فقہ) ایسی وصیت جو باعتبارِ وقت یا موصی بہ مطلق (آزاد) ہو اور کسی قسم کی کوئی قید اس پر نہ لگا ئی گئی ہو (وصیت مقید کے مقابل)
نَفاذِ وَصِیَّت
(قانون) وصیت کا اطلاق یا عمل درآمد
وَقف بِالوَصِیَّت
وقف جو واقف کی وفات کے بعد وصیتاً نفاذ پذیر ہو ۔
ہِبَہ بِالوَصِیَّت
وصیت کے مطابق جائیداد کی تقسیم یا منتقلی ۔
تَرْکَہ بِلا وَصِیَّت نامَہ
وہ ترکہ جس کے متعلق مردے نے کوئی وصیت نہ کی ہو