تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کافِر" کے متعقلہ نتائج

کافِر

خدا کو نہ ماننے والا شخص، منکرِ خدا، بے دین، مُلحد، و جودِ خداوندی سے انکار کرنے والا

کافِرَہ

کافرعورت

کافِری

کفر منکر ہونا، کفر کرنا

کافِرْنی

کافرعورت، منکرعورت، بد بخت

کافِرانَہ

کافر کی طرح، کافر جیسا، منکرِ خدا

کافِر اَدا

محبوبانہ انداز ، دلکش ناز و انداز والا

کافِرِسْتان

کافروں کے رہنے کی جگہ ؛ (مجازاً) دلکش لوگوں کا علاقہ ، شمالی پاکستان کا ایک علاقہ.

کافِر اَدائی

دلکش ناز و انداز

کافِر نَظَری

معشوق کا ناز و انداز سے دیکھنا، ادا یا لگاوٹ سے دیکھنا

کافِرِ ذِمّی

(فقہ) وہ کافر جو حکومتِ اسلام کو جَزیہ ادا کرے اور اس بنا پر حکومت اس کے جان ومال اور آبرو کی ذمہ دار ہو

کافَِرِ مُطْلَق

نہایت کافر، پکّا منکر، دین حق سے یکسر پھر جانے والا

کافِرِ نِعْمَت

نعمت کی ناکشری کرنے والا، بے وفا، محسن کُش، احسان فراموش

کافِر کی قَبْر کی تِیرْگی

وہ مہیب تاریکی جو کافر کی قبر میں ہوتی ہے

کافِر ہونا

(قدیم) بے خود ہونا ، دیوانہ ہونا ، اپنے ہوش وحواس میں نہ رہنا.

کالا کافِر

(کنایۃً) خدا کو نہ ماننے والا، بے دین، سیاہ فام منکر خدا و رسول

بت کافر

اِعْتِقادِ مُومِن و کافِر

ایک ملحد اور غیر ملحد کا ایمان، کافر و مومن کی عقیدت مندی، مومن و کافر کا ایمان

کِس کافِر کو اِعتِبار آئے گا

کوئی اعتبار نہیں کرے گا

نِزَاعِ کَافِر و دِیْں دَار

ہَر کِہ شَک آرَد کافِر گَردَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) (قول کی تصدیق کے لیے کہتے ہیں) جو شک کرے کافر ہو جائے ۔

تُجھ سا کافِر مُجْھ سا مُسَلْمان

طنزاً تیرا جیسا ہے دین میرا جیسا دیندار.

سَحَری بھی نَہ کھاؤں تو کافِر نَہ ہو جاؤں

ایک ماما سحری کھا لیتی تھی روزہ نہ رکھتی تھی ، ایک دن مالک نے پوچھا تو یہ جواب دیا ، یعنی دین کی مطلب کی بات مان لی اور تکلیف کی بات چھوڑ دی.

نَماز نَہیں روزَہ نَہیں سَحری بھی نَہ ہو تو نِرے کافِر بَن جائیں گے

اگر بہت سا غیر ممکن ہو تو تھوڑا سا سہی، ایسے موقع پر مستعمل جب کسی مذہبی تعلیم پر عمل اپنے مفاد میں ہو

کافِر کے مرکب الفاظ

کافِر

اصل: عربی

'کافِر' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone