تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَباب" کے متعقلہ نتائج

کَباب

جلا بھنا ہوا، سوختہ، بریاں

کَبابَہ

رک : کباب چینی (لاط : Piper Cubeba).

کَباب ہونا

کباب کرنا کا لازم، گوشت کا بریاں ہونا، کباب تیار ہونا نیز کسی چیز کا جلنا، بُھننا

کَباب رَہْنا

جلا بُھنا ہونا ، جلتے رہنا.

کَباب خانَہ

وہ جگہ جہاں کباب بنیں ؛ وہ دُکانیں جہاں کباب بنتے اور بکتے ہیں ، باورچی خانہ.

کَباب میں ہَڈّی

(کنایتہً) سخت ناگوار شے یا عمل نیز رکاوٹ ، دشواری ، کسی عمل میں غیر متوقع تکلیف دہ رکاوٹ.

کَبابی

(سیخ یا شامی) کباب بنانے اور بیچنے والا شخص

کَباب کی سِیخ ہو جانا

دُبلا پتلا ہو جانا ، نہایت لاغر ہو جانا.

کَبابْیا

کباب لگانے اور بیچنے والا، کبابی، کباف فروش

کَباب میں ہَڈّی بَنْنا

کَبابَن

کباب بنا کر بیچنے والی عورت

کَبابَۂ صِینی

رک : کباب چینی.

کَبابِ ہِنْدی

رک : کبابِ ورق.

کَبابَۂ دَہَن کُشا

رک : کبابۂ خنداں.

کَباب کَرْنا

جلانا، دکھ پہنچانا، تکلیف دینا

کَباب لَگْنا

کباب لگانا کا لازم، کباب تیار ہونا

کَباب تَلْنا

کباب کو روغن میں بریاں کرنا.

کَباب چِینی

سیاہ مرچ سے مشابہ ایک قسم کے گول بیج، حب العروس، سیتل چینی

کَباب پُلاؤ

وہ پلاؤ جس میں گوشت کے بجائے کباب یا کوفتے ڈالے گئے ہوں.

کَباب لَگانا

سیخ پر کباب سینکنا یا کڑھائی میں تلنا

کَباب دارائی

۔ایک قسم کے کباب کا نام

کَباب بُھنْنا

کباب بھوننا (رک) کا لازم ، کباب تیار ہونا.

کَبابَۂ دَہَن شِگافْتَہ

رک : کبابۂ خنداں.

کَبابَۂ خَنْداں

کباب چینی سے بڑا جوزی رنگ کا دانہ جو آدھا پھٹا ہوا تیز بُو اور خشبودار ہوتا ہے ، تیز ہونے کے سبب اسکی چٹنی پیس کر کھانے کے ساتھ کھاتے ہیں.

کَباب بُھونْنا

کباب تیار کرنا، سیخ پر کباب لگانا، سیخ کے ذریعے کباب بنانا

کَباب کا آنْسُو

وہ گوشت کا پانی جو سیخ پر کباب سینکتے وقت کوئلوں پر رستا ہے یا ٹپکتا ہے ، کباب کا رساؤ.

کَبابِ پَرْسَنْدَہ

ایک خاص طریقے سے مخصوص مصالحے لگا کر شامی کباب کی طرح تلے ہوئے گوشت کے کچلے ہوئے پارچے ، پسندا کباب.

کَبابِ گُل

کباب جو گلاب کے پھول کی شکل پر بھونے جائیں.

کَبابِ شام

شامی کباب ، گوشت کے قیمے کی تلی ہوئی ٹکیاں.

کَبابِ سَنگ

پتھر پر بُھنا ہوا گوشت.

کَبابِ سِیخ

سیخ کباب ، وہ کباب جو قیمے کو سیخ پر لگا کر بناتے ہیں

کَبابِ وَرَق

پتلے کباب ، ایک قسم کا کباب جس کے گوشت کا پانی پوری طرح خشک ہو جاتا ہے

کَبابِ شامی

شامی کباب، گوشت کے قیمے کی تلی ہوئی ٹکیاں

کَبابِ خَطائی

ایک طرح کا کباب.

کَبابِ نَرْگِسی

وہ کباب جو انڈے کا پوست دور کر کے قیمے کے ساتھ لپیٹ کر بناتے ہیں ، نرگسی کوفتے.

کَبابِ قَنْدھاری

ایک قسم کا کباب جو قندھار اور قابل کے گرد و نواح میں بنایا جاتا ہے.

کَبابِ حُسَینی

۔ایک قسم کے کباب کا نام

گَوہَر کَباب

۔مذکر۔ ایک قسم کے کباب جو گوشت جوش دے کر پودینہ اور سُرخ مِرچ بھر کر پکاتے ہیں۔

سِینَہ کَباب

رک : سِینہ چاک .

سِیخْیَہ کَباب

سِیخ کباب ، سِیخ کے کباب ، وہ کباب جو سیخ پر سین٘کے جائیں .

جی کَباب ہونا

رک: جی جلنا.

کَلیجا کَباب رَہْنا

۔کوف رہنا۔ ؎

کَلیجَہ کَباب ہونا

دل جلنا ، نہایت کوفت ہونا .

کَلیجا کَباب ہونا

۔دل میں جلن ہونا۔ کوفت ہونا۔ ؎

جِگَر کَباب ہونا

جگر جلنا

کَلیجَہ کَباب رَہْنا

کوفت رہنا .

دِل کَباب ہونا

دل جلنا ، آزردہ ہونا ، غم زدہ ہونا ، رنجیدہ ہونا

جَل کَر کَباب ہونا

(مجازاََ) کسی اندرونی صدمے کے اثر سے بے انتہا متاثر ہونا، کسی کوفت میں گھل جانا

جَل کَر کَباب ہو جانا

۔نہایت ناخوش ہونا۔ ؎

جَل بُھن کَر کَباب ہونا

رشک وحسد کی شدت سے بہت زیادہ تکلیف میں ہونا،کڑھنا۔

دِل جَل کَر کَباب ہونا

بہت زیادہ صدمہ پہن٘چنا.

جَل بُھن کَر کَباب ہو جانا

رشک وحسد کی شدت سے بہت زیادہ تکلیف میں ہونا،کڑھنا۔

دِل جَل بُھن کَر کَباب ہونا

رک : دل جل کر کباب ہونا.

دِل کَباب

غمگین ، ملول ، رنجیدہ

دَرائی کَباب

دریائی کباب ، انڈوں کے کباب .

خَطائی کَباب

پِسے ہوئے گوشت کی ٹِکیا کی شکل میں تل کر تیار کیا ہوا کباب.

سِیخِیا کَباب

سیخ کا کباب

سِیخ کَباب

کباب جو سِیخ پر سین٘کے جائیں ، یہ عموماََ گول اور لمبے ہوئے ہیں

شامی کَباب

مسالہ اور دال وغیرہ ملا كر اور ابال كر پیسے ہوئے قیمے كی ٹكیا جسے كسی روغن میں تلا جاتا ہے

لَگَن کَباب

ایک قسم کی اُتھلواں کڑھائی (تئی) میں رکھ کر سینکے ہوئے کباب.

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone