Search results
Saved words
Showing results for "aa.n-jahaanii"
Meaning ofSee meaning aa.n-jahaanii in English, Hindi & Urdu
English meaning of aa.n-jahaanii
Sher Examples
pūchhte ho kyā baabā kyā huā dil-e-zinda
vo mirā dil-e-zinda aaj āñ-jahānī hai
puchhte ho kya baba kya hua dil-e-zinda
wo mera dil-e-zinda aaj aan-jahani hai
jis ne muñh madrase kā dekh liyā
zindagī meñ vo āñ-jahānī hai
jis ne munh madrase ka dekh liya
zindagi mein wo aan-jahani hai
dafn hai siine meñ mere aaj bhī
us kī merī āñ-jahānī dostī
dafn hai sine mein mere aaj bhi
us ki meri aan-jahani dosti
आँ-जहानी के हिंदी अर्थ
विशेषण
- जो इस संसार से दूसरे संसार को चला गया हो, मरहूम, मरा हुआ व्यक्ति
آنجَہانی کے اردو معانی
صفت
- جو اس جہان کے علاوہ دوسرے جہان میں چلا گیا ہو، مرحوم، مرا ہوا شخص
Interesting Information on aa.n-jahaanii
آنجہانی مرے ہوئے لوگوں کے نام پر اردو میں ’’مرحو م /مرحومہ‘‘ بڑھانے کی رسم ہے۔ یہ رسم بہت پرانی نہیں۔شیکسپیئر کے لغت میں ’’مرحوم‘‘ کے مجازی معنیDeceasedیعنی ’’مردہ، مرا ہوا، فوت شدہ، وغیرہ‘ ‘ درج ہیں۔’’نوراللغات‘‘ میں تخصیص ہے کہ یہ لفظ صرف مسلمان مردے کے لئے ہے، ہندو مردے کے لئے ’’سورگ باشی‘‘ بولتے ہیں۔ لہٰذا یہ سوال تو ہے ہی کہ جو مردہ نہ مسلمان کا ہو نہ ہندو کا اس کے لئے کیا بولیں؟ دوسری قباحت یہ ہے کہ اپنے مردوں کے لئے ’’سورگ باشی‘‘یا ’’سورگیہ‘‘ کا لفظ صرف ہندو استعمال کرتے ہیں۔ مسلمانوں کے یہاں اس کا رواج نہیں دیکھا گیا۔ یعنی مسلمانوں کے یہاں ہندو موتیٰ کے لئے ’’سورگ باشی‘‘یا ’’سورگیہ‘‘ مستعمل نہیں۔ یہ بات واضح نہیں کہ غیر مسلم مردے کو ’’مرحوم‘‘ کیوں نہ کہا جائے۔ شاید اس خیال سے کہ غیر ہندو مردے کو عام بول چال میں ’’سورگ باشی‘‘ نہیں کہا جاتا، کسی نے ’’آں جہانی‘‘ کی اصطلاح وضع کی، اور اب یہ لفظ تمام غیر مسلم موتیٰ کے لئے بولا جاتاہے۔ یہ اختراع تازہ ہے۔ ’’نوراللغات‘‘، ’’امیر اللغات‘‘ اور ’’آصفیہ‘‘ میں اس کا ذکر نہیں۔ یہ لفظ مسلم اور غیر مسلم میں ایک غیر ضروری اور تکلیف دہ تفریق کرتا ہے۔’’مرحوم‘‘ کے معنی ہیں ’’مہربانی کیا گیا‘‘۔ شیکسپیئر نے لکھا ہے:Who has found mercy۔اب یہ لفظ دعائیہ بن گیا ہے، جس طرح عربی میں بہت سے فقرے صیغۂ ماضی کے ہیں لیکن وہ بزرگ مرحومین کے نام کے آگے تعظیماً دعا کے طور پر لگا دیئے جاتے ہیں۔یہ بات اخلاق کے خلاف معلوم ہوتی ہے کہ ہم بنی آدم کے ایک بڑے طبقے کو اپنی دعا سے محروم رکھیں۔ اور یہ اللہ کی صفت رحمانی اور ارحم الراحمینی کا بھی تقاضا ہے کہ ہم امید رکھیں کہ اپنی اپنی جگہ پر سب پر مہربانی ہو گی۔لہٰذا میں اس بھونڈے اور تکلیف دہ لفظ ’’آنجہانی‘‘ کو واجب الترک سمجھتا ہوں۔’’مرحوم‘‘ سب کے لئے ٹھیک ہے۔علامہ اقبال نے بھی غیر مسلموں کے لئے ’’مرحوم‘‘ لکھا ہے۔اس اطلاع کے لئے میںرفیع الدین ہاشمی کا ممنون ہوں۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
Showing search results for: English meaning of aanjahaanee, English meaning of aanjahaani
Citation Index: See the sources referred to in building Rekhta Dictionary
Critique us (aa.n-jahaanii)
aa.n-jahaanii
Upload Image Learn More
Name
Display Name
Attach Image
Delete 44 saved words?
Do you really want to delete these records? This process cannot be undone