تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آنْدھی آئے بَیٹھ جائے، مین٘ہ آئے بھاگ جائے" کے متعقلہ نتائج

آنْدھی آئے بَیٹھ جائے، مین٘ہ آئے بھاگ جائے

تھوڑی سی تکلیف جسے جھیل سکو تو جھیل لو اور زیادہ ہو تو الگ ہو جاؤ

آئے تو جائے کہاں

رک: آؤ تو جاؤ کہاں

گَھر آئے ناگ نَہ پُوجے بانی پُوجَن جائے

گھر آئی دولت چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش میں جانا ، موجودہ نفع چھوڑ کر غائب کی امید پر جانا

آئے نَہ آئے

آنے اور نہ آنے میں شک ہونے کے موقع پر مستعمل

آئے نَہ آئے بَرابَر

آنے سے کوئی حاصل یا فائدہ نہیں ہوا، جیسے: لڑکے نے سارے روپے خرچ کرڈالے، ہمارے لئے تو آئے نہ آئے برابر رہے

مُٹّھی بانْدھے آئے ، ہاتھ پَسارے جائے

جیسے خالی ہاتھ آئے ویسے ہی خالی ہاتھ گئے ، دنیا میں جیسے آتا ہے ویسے ہی خالی ہاتھ جاتا ہے

آنْدھی جائے مِین٘ھ جائے

خواہ کچھ بھی ہو، ہر حالت میں

جو اَپْنے کام نَہ آئے وہ چُولھے میں جائے

بے فیض آدمی کسی کام کا نہں

آئے ہوش جانا

رک: آئے حواس جانا.

آئے کَہِیں کے

رک: آئے بڑے کہیں کے.

آئے وَہاں سے

رک: آئے کہیں کے.

آئے اَوسان خَطا ہونا

بے حد گھبرا جانا، ہاتھ پانْو پھول جانا

آئے ہو تو گَھرے چَلو

ٹھگوں کی اصطلاح بمعنی مسافر کو قتل کردو

جی جائے گِھی نَہ جائے

جان جائے مگر مالی نقصان نہ ہو

جائے پَناہ

پناہ کی جگہ، حفاظت کا مقام؛ بچنے کی جگہ

سَر جائے بات میں فَرق نَہ آئے

قول پورا کرنا چاہیے، چاہے جان پر بن جائے

مُردَہ آئے گا تَکیے پَر

آدمی جائے گا کہاں ہر پھر کے یہیں آئے گا

دَھرا جائے نَہ اُٹھایا جائے

بہت پیچدار ہے .

سَر جائے بات نَہ جائے

چاہے آدمی کی جان چلی جائے مگر جو کہہ چکا ہے اس کا پابند رہنا چاہیے.

ہوش آئے ہوئے جانا

بدحواس ہو جانا ، بدحواسی چھا جانا ۔

جان جائے پَرآن نَہ جائے

خاندانی وقار زندگی سے زیادہ عزیز ہوتا ہے ، یاس وضع کے لیے حیات جیسی متاع عزیز قربان کی جا سکتی ہے.

جائے عِبْرَت

عبرت کی جگہ، عبرت کا مقام

جائے پیشَہ

کام کاج کی جگہ، دوکان، منڈی

آئے حَواس غائِب ہونا

رک: آئے اوسان خطا ہونا

جائے رِہائِش

جائے عافِیَت

جائے عُذْر

بہانے کی گنجائش یا موقع

جائے اِعْتِراض

اعتراض کرنے کی گنجائش، نقص کا موقع

جان جائے کہ رہے

کچھ ہی مصیبت کیوں نہ آئے، کیسا ہی نقصان کیوں نہ ہو

سَر جائے بات رَہ جائے

چاہے آدمی کی جان چلی جائے مگر جو کہہ چکا ہے اس کا پابند رہنا چاہیے.

نَہ نِگلی جائے، نَہ اُگلی جائے

رک : نہ نگلے بنتی ہے نہ اگلے

جائے جان رَہے اِیمان

مرنا بہتر ہے مگر ایمان رہ جائے

جان جائے مال رَہے

بخیلوں کا قول.

جائے جان رَہے آن

آبرو کے لیے جان تک قربان کی جا سکتی ہے کیونکہ بھرم بڑی چیز ہے .

یا جائے ہَزاری یا جائے بازاری

میلے تماشے میں یا تو امیر آدمی جائے کہ میلے کی سیر کرے یا فقیر جائے کہ سیر کرنے کے علاوہ کچھ مانگ بھی لائے ، میلوں ٹھیلوں میں یا تو امیر جاتے ہیں یا اوباش لوگ

لاکھ جائے پَر ساکھ نَہ جائے

دمڑی چلی جائے پر چمڑی نہ جائے ، پیسہ چلا جائے مگر عزّت برقرار رہے، جان جائے آن نہ جائے.

جائے لاکھ رہے ساکھ

کتنا ہی نقصان ہو لیکن آبرو بنی رہے

جائے وُقُوع

وہ جگہ جہاں کوئی چیز واقع ہو

جائے وُقُوعَہ

رک: جائے وقوع

سان٘جھ جائے اَور بھور آئے ، وہ کَیسے نَہ چِھنال کَہْلائے

جو عورت شام کو جائے اور صبح کو آئے وہ بدچلن سمجھی جاتی ہے جو صریحاً بد ہو اُسے بد ہی کہا جائے گا.

نَہ آئے کی ، نَہ گَئے کی

آنے جانے والوں کی ، کسی کی کوئی عزت نہیں

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا

(پھل آنا = بچہ جننا ، اولاد والی ہونا) عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلی کے لیے کہتی ہیں .

آئے بَڑے کَہیں کے

مداخلت بے جا، غرور، شیخی یا بڑا پن جتانے کے جواب میں طنزیہ مستعمل

آئے حَواس غائِب ہو جانا

رک: آئے اوسان خطا ہونا

مُن٘ہ آئے جانا

رک : منھ آنا جو فصیح ہے ۔

جائے اُسْتاد خالی ہے

استاد کی جگہ ہمیشہ خالی یا باقی رہتی ہے اور دوسرے شخص کی رائے یا مشورے سے اصلاح ہوجائے یا ہونے کی امید ہوتی ہو تو اس موقع پر یہ کہتے ہیں ، کوئی فن یا کمال حاصل ہونے باوجود اپنے سے بہتر کامل تر کا وجود ممکن ہے .

آئے ہائے

رک : ہاے ہاے .

ہائے آئے

تاء سُّف و درد کے موقعے پر کہتے ہیں ۔

گَھر آئے بیری کو بھی نَہ مارِیے

جو شخص گھر آئے اس کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کرتے خواہ دشمن ہی کیوں نہ ہو

گَھر آئے پِیر نَہ پُوجے باہَر پُوجَن جا

قابو کے وقت کام نہ کرے پھر تدبیر کرتا پھرے ، وقت پر کام نہ کرنا پھر تدبیریں کرتے پھرنا ، گھر آئی دولت کو چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش کرنا.

آئے بَڑے وہ بَن کے

مداخلت بے جا، غرور، شیخی یا بڑا پن جتانے کے جواب میں طنزیہ مستعمل

جائے اِیمان رَہے سَب کُچھ

مرنے کے بعد ایمان ساتھ جائے گا، باقی سب کچھ رہ جائے گا

توڑْنے آئے چارَہ ، کھیت پَر اِجارَہ

اگر کوئی شخص بد دیانتی کرے اور اپنے حق سے زیادہ کوئی چیز لے تو کہتے ہیں ؛ ایک تو پرائی چیز لیں دوسرے ہما ہمی کریں.

یا جائے ہَزاری یا جائے بَزاری

۔میلے تماشے میں یا توآمیر آدمی جائے کہ میلےکی سیر کرے۔ فقیر جائے کہ سیر کرنے کے علاوہ کچھ مانگ بھی لائے۔

زَمِین پَر جائے نَہ ہونا

گنجائش یا وسعت نہ ہونا، نا کافی ہونا، کہیں ٹھکانا نہ ہونا

اُلْٹا لِیا جائے نہ سیدھا

اس طرح قابو میں آتا ہے نہ اس طرح، کسی طرح نہیں مانتا، جو کسی بھی طرح پکڑ میں نہ آئے

گانا نَہ آئے آنگَن ٹیڑھا

رک : ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا جو فصیح ہے ۔

پُل بان٘دھَل جائے ، بَہُو کَجْری کھیلے

بہو کھیلے اور ساس بیچاری کام کرے .

آئے ہوش و حَواس بُھولْنا

رک: آئے حواس جانا.

آئے تھے ہَر بَھجْنے کو اور اَوٹَن لَگے کَپاس

جو کرنا چاہیے تھا اس کے خلاف کرنے لگے، دین کے بہانے دُنیا کمانے لگے

اردو، انگلش اور ہندی میں آنْدھی آئے بَیٹھ جائے، مین٘ہ آئے بھاگ جائے کے معانیدیکھیے

آنْدھی آئے بَیٹھ جائے، مین٘ہ آئے بھاگ جائے

aa.ndhii aa.e baiTh jaa.e, me.nh aa.e bhaag jaa.eआँधी आए बैठ जाए, मेंह आए भाग जाए

ضرب المثل

آنْدھی آئے بَیٹھ جائے، مین٘ہ آئے بھاگ جائے کے اردو معانی

  • تھوڑی سی تکلیف جسے جھیل سکو تو جھیل لو اور زیادہ ہو تو الگ ہو جاؤ
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

आँधी आए बैठ जाए, मेंह आए भाग जाए के हिंदी अर्थ

  • थोड़ा सा कष्ट जिसे सहन कर सको तो कर लो और अधिक हो तो परे हो जाओ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آنْدھی آئے بَیٹھ جائے، مین٘ہ آئے بھاگ جائے)

نام

ای-میل

تبصرہ

آنْدھی آئے بَیٹھ جائے، مین٘ہ آئے بھاگ جائے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words