تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آنکھوں پر پلکوں کا بوجھ نہیں ہوتا" کے متعقلہ نتائج

آنکھوں پر پلکوں کا بوجھ نہیں ہوتا

جس سے محبت ہوتی ہے وہ دل پر گراں نہیں گزرتا، جو اپنے تن بدن کا جزو ہو اسے سب چاہتے ہیں

سَر کا بوجھ پان٘و پَر آتا ہے

ہر چیز اپنی اصل کی طرف پلٹی ہے ، اپنوں کا فکر اپنوں ہی کو ہوتا ہے

سَر پَر گُناہ کا بوجھ لے جانا

مرنے کے وقت سر پر بہت گناہ ہونا.

سَر پَر گُناہوں کا بوجھ لے جانا

مرنے کے وقت سر پر بہت سے گناہ ہونا

بوجھ گَردن پر رَہنا

بارِ احسان رہنا

سَر کا بوجھ ہَلْکا ہونا

ذِمّہ داری ختم ہونا ، فرض سے سبکدوشی حاصل ہونا .

دِل کا بوجھ ہَلْکا کَرْنا

رک : دل کا بوجھ اُتارنا

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اٹھاتا ہے

۔ بڑے کام بڑے ہی حوصلہ والا کرتا ہے۔

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اُٹھاتا ہے

بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھالے

بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھالتا

رک : ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اٹھاتا ہے الخ

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھالے

رک : ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اٹھاتا ہے الخ

پَرْسوں کا ہوتا کَل اَور کَل کا ہوتا آج

ایسے مواقع پر کہتے ہیں جہاں بہت عجلت ظاہر کرنا منظور ہو.

طَبِیعَت پَرْ بوجھ ڈالْنا

دماغ پر زور دے کر غور و فکر میں مصروف ہونا .

لَن٘گَر کا بوجھ

(کنایۃً) بہت وزنی .

کان٘دھے پَر بوجھ اُٹھانا

بوجھ کو برداشت کرنا ، بوجھ اُٹھانے کا حوصلہ رکھنا .

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھال سَکتا

رک : ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اٹھاتا ہے الخ

آدْمی پِیارا نہیں کام پِیارا ہوتا ہے

نکمے آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا، کار گزار اور محنتی آدمی کی سب قدر کرتے ہیں

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھال سَکتا ہے

بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے

بندے کا چاہا کچھ نہیں ہوتا، اللہ کا چاہا سب کچھ ہوتا ہے

خدا کی مرضی ہوتی ہے بندے کی مرضی نہیں ہوتی

سَرکا بوجھ پان٘وں پَر پَڑْتا ہے

ہر چیز اپنی اصل کی طرف پلٹی ہے ، اپنوں کا فکر اپنوں ہی کو ہوتا ہے

مُردَہ بوجھ

(معماری) فولاد کاری ، گٹی ، سیمنٹ سلیپروں وغیرہ کے وزن پر مشتمل پلوں کا مستقل تعمیر کا بوجھ

ہاتھ آنکھوں پَر رَکھ لینا

شرمندہ ہونا ، جھینپنا

کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے

بُری صحبت میں رہنے والے کو بھی بُرا سمجھا جاتا ہے، برے مقام پر جانے سے لوگ شک کرنے لگتے ہیں کہ یہ بھی برائی میں ملوث ہے

کَنْدھوں پَر بوجْھ نَہ ہونا

بے فکری ہونا، ذمہ داری نہ ہونا، اطمینان و سکون ہونا، فکر و تردد سے آزاد ہونا.

دَھن ہی ہوتا ہے کَنیا کا بُرا

(ہندو) عورت کی قسمت (وجود) ہی خراب ہے (برے وقت مستعمل) .

رُوپے کا نَشَہ ہوتا ہے

دولت غافل اور متکبّر بنا دیتی ہے

مان کا پان بَہُت ہوتا ہے

۔مثل۔عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتاہے۔

صَبْر کا پَھل مِیٹھا ہوتا ہے

صبر کا انجام اچھا ہوتا ہے.

صُحْبَت کا اَثَر ہوتا ہے

پاس بیٹھنے سے کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہوتا ہے ، جب کسی کا چال چلن کسی کے پاس بیٹھنے سے خراب ہو جائے تو کہتے ہیں.

چَھل کا پھل بُرا ہوتا ہے

مکّاری اور فریب کا نتیجہ بُرا ہوتا ہے

طَبِیعَت پَر بوجھ پَڑنا

ذہن پر زور پڑنا ، دماغ کا غور و فکر میں مصروف ہونا ، ذہن میں سوچ سمجھ کر کام کرنے کی صلاحیت پیدا ہونا .

مان کا پان بھی بَہُت ہوتا ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

کَرْنا خُدا کا کِیا ہوتا ہے

کیا واقعہ پیش آتا ہے ، عجیب واقعہ پیش آتا ہے ، تسلسلِ کلام کے لیے مستعمل .

نَمَک کا سَہارا بَہُت ہوتا ہے

تھوڑا سا سہارا ، تھوڑی سی مدد یا چھوٹا سہارا بھی بہت ہوتاہے ؛ تھوڑا سا نمک پڑنے سے بھی کھانا لذیذ ہو جاتا ہے

بوجھ سَر پَر ہونا

پَرْدیسی کا جی آدھا ہوتا ہے

پردیس میں انسان کا حوصلہ نہیں رہتا.

بوجھ سے ہَلْکا ہونا

ذمہ داری سے سبکدوش ہونا۔

بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا خَراب ہوتا ہے

جس بیوقوف اور سادہ لوح آدمی کوکوئی بنیا بہکا دے یا جوگی اور فقیر لوگ کسی شخص کو بد دعا دے دیں تو پھر ان دونوں قسموں کے آدمیوں کی مٹی پلید ہوتی ہے۔

کَرنا اور خُدا کا کیا ہوتا ہے

۔کیا واقعہ پیش آتا ہے۔ عجیب واقعہ پیش آتا ہے۔

فَوج کا آگا بَرات کا پیچھا بھاری ہوتا ہے

فوج کے حملے کا روکنا اور شادی کے بعد خرچ کا بندوبست کرنا اور ان دونوں کاموں کا اختتام پر پہونچانا بہت دشوار ہے

کوئی کِسی کا نَہیں ہوتا

کسی کے دکھ میں کوئی شریک نہیں ہوتا

تِنکے کا اِحسان بھی بَہُت ہوتا ہے

۔احسان کی تعریف میں کہتے ہیں۔ یعنی تھوڑا سا احسان بھی قابل شکر کر گزاری کے ہے۔

بال کَترنے سے مُردَہ ہَلکا نہیں ہوتا

اگر تھوڑا سا بوجھ کم ہوا تو کیا ہوا، اگر تھوڑی سی مصیبت ٹلی تو کیا ہوا، اگر بڑے ذخیرے میں سے تھوڑا سا لے لیا تو کچھ فرق نہیں پڑتا

پانی کا ہَگا مُنْہ پَر نَہِیں آتا ہے

۔ (مثل) آسمان کا تھوکا مُنہ پر آتا ہے۔ کئے کا پھل ملتا ہے۔ عیب بغیر ظاہر ہوئے نہیں رہتا۔ ؎

نَہِیں کا چوچلا

بہت نخرے دکھانا ، انکار کیے جانا ۔

مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے

کارآمد اور قیمتی چیز کی نسبت کہتے ہیں، اچھی اور مفید چیز کی قدر ہمیشہ رہتی ہے

یِہ بوجھ نَہِیں اُٹھتا

اس بات کی ذمے داری نہیں لی جا سکتی

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

انتہائی تحقیر و تنفر کا اظہار ہے.

کُتّے کو گھی نَہیں ہَضْم ہوتا

جسے حیثیت سے زیادہ مل جائے وہ چھچھورپن کی باتیں کرنے لگتا ہے ، کم ظرف میں حوصلہ نہیں ہوتا.

سَر سے بوجھ ہَلْکا ہونا

سر سے بوجھ اُتارنا (رک) کا لازم ، فرض سے سبکدوشی حاصل ہونا ، نِجات مِلنا.

اَن ہوتا

معمول کے خلاف ، غیر معمولی .

خالہ جی کا گھر نہیں

آسان کام نہیں، معمولی بات نہیں

چھاتی پر دَھر کے کوئی نہیں لے جاتا

قبر میں دولت کوئی ساتھ نہیں لے جاتا، مال و دولت ساتھ نہیں جاتے یہیں رہ جاتے ہیں

آگ کا جلا آگ سے اچھا ہوتا ہے

آگ سے جلی ہوئی جگہ کو آگ سے سینکیں تو جلن کم ہو جاتی ہے، جس نے ایذا دی وہی تسکین پہنچا سکتا ہے

گہنے کا تار باقی نہیں

کسی قسم کا زیور باقی نہیں

خاوِند چون کا بھی بُرا ہوتا ہے

مالک اگر آٹے کا بنا ہوا بھی ہو تو برا ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ چاہے مالک کتنا سیدھا اور نیک ہو مگر خدمت گار کو ہمیشہ بُرا لگتا ہے .

رَہْتوں کا گَھر نَہیں ہوتا

اصل آبادی مالک ہی سے ہوتی ہے

ہوتا ہی ہوگا

ہونے ہی والا ہے ، جلد ہوگا.

اردو، انگلش اور ہندی میں آنکھوں پر پلکوں کا بوجھ نہیں ہوتا کے معانیدیکھیے

آنکھوں پر پلکوں کا بوجھ نہیں ہوتا

aa.nkho.n par palko.n kaa bojh nahii.n hotaaआँखों पर पलकों का बोझ नहीं होता

نیز - آنکھوں پر پلکوں کا بوجھ کب ہوتا ہے

ضرب المثل

آنکھوں پر پلکوں کا بوجھ نہیں ہوتا کے اردو معانی

  • جس سے محبت ہوتی ہے وہ دل پر گراں نہیں گزرتا، جو اپنے تن بدن کا جزو ہو اسے سب چاہتے ہیں
  • اپنے گھر کا آدمی کسی کو بھاری معلوم نہیں دیتا، بڑوں کو چھوٹوں کی پرورش و پرداخت بھاری نہیں پڑتی
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

आँखों पर पलकों का बोझ नहीं होता के हिंदी अर्थ

  • जिस से मुहब्बत होती है वो दिल पर बोझ नहीं लगता, जो अपने तन बदन का हिस्सा हो उसे सब चाहते हैं
  • अपने घर का व्यक्ति किसी को भारी मा'लूम नहीं देता, बड़ों को छोटों का भरण-पोषण नहीं अखरता

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آنکھوں پر پلکوں کا بوجھ نہیں ہوتا)

نام

ای-میل

تبصرہ

آنکھوں پر پلکوں کا بوجھ نہیں ہوتا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words