تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آنْسُو اُبَلْنا" کے متعقلہ نتائج

آنْسُو

پانی کا وہ قطرہ جو غم تکلیف یا خوشی کی شدت میں یا شدید کھانسی اور قہقہے کے وقت آن٘کھوں سے نکلے، اشک، ٹِسوے

آنْسو گیس

ایک قسم کی گیس جس سے آنکھ میں مرچیں سی لگتی ہیں اور پانی بہنے لگتا ہے، غیر قانونی ہجوم کے مظاہرہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس استعمال کرتی ہے

آنْسُو ڈھال

وہ بھونری جو گھوڑے کی آنکھ کے کوئے (گھوڑے کی پیشانی یا جسم پر حلقہ کئے ہوئے بال) کے قریب ہو اور جب کان جھکایا جائے تو اس کے نیچے نہ آئے

آنْسُو دھار

گھوڑوں کی ایک بیماری جس میں آنکھ سے پانی آنسو کی طرح بہا کرتا ہے، آنسو ڈھال

آنْسُو ڈھلک

وہ بھونری جو گھوڑے کی آنکھ کے کوئے (گھوڑے کی پیشانی یا جسم پر حلقہ کئے ہوئے بال) کے قریب ہو اور جب کان جھکایا جائے تو اس کے نیچے نہ آئے

آنْسُو توڑ

(ٹھگوں کہ اصطلاح) بے موسم کی بارش جسے ٹھگ بدشگونی سمجھ کر گھر سے نہیں نکلتے

آنسُوؤں

پانی کے وہ قطرے جو غم تکلیف یا خوشی کی شدت میں یا شدید کھانسی اور قہقہے کے وقت آن٘کھوں سے نکلے، اشک، ٹِسوے

آنسُو پونچھنا

تسکین ہونا، تسلی ہونا، نقصان کا تدارک ہو جانا (اکثر کچھ تو کے ساتھ مستعمل)

آنْسُو اُمَنڈنا

کثرت سے آن٘سو بہنا

آنْسُو جَھڑْنا

آنسو بہانا کا لازم، آنسو جاری ہونا

آنسو ایک نہیں کلیجہ ٹُوک ٹُوک

مکاری کی ہائے ہائے ہے، درد مندی نہیں محض بناوٹ ہے، جھوٹی ہمدردی دکھانا

آنْسُو خُشْک ہونا

رونا نہ آنا ، انتہائی رنج و غم یا صدمے میں بھی ڈر یا حیرت وغیرہ سے آن٘سُو نہ نکلنا .

آنْسُو سُوکھ جانا

رونا نہ آنا، انتہائی رنج و غم یا صدمے میں بھی ڈر یا حیرت وغیرہ سے آن٘سُو نہ نکلنا

آنْسُو لَمْبے لَمْبے بَہانا

بڑے بڑے آن٘سُو نکالنا ، شدت سے رونا ، ٹسوے بہانا ، تصنّع سے رونا .

آنْسُو بَھرْ بَھرْ کے رونا

زار و قطار گریہ کرنا، پھوٹ پھوٹ کے رونا

آنْسُو نِکَلْ پَڑْنا

یکایک (بے حد خوشی یا غم سے) آن٘کھوں میں آن٘سُو آجانا .

آنْسُو جوش پَر آنا

کثرت سے آنسو بہنا

آنْسُوؤں سے مُنْھ دھونا

بہت زیادہ رونا

آنْسوؤں کا تار بانْدھْنا

لگا تار زار و قطار رونا

آنْسُو آنا

کلیجہ امڈ کر آن٘سووں کا پلکوں پر آجانا ، آن٘کھوں سے آن٘سووں کا گرنا ، آبدیدہ ہونا .

آنْسُو دینا

(کنایۃً) شمع کی پگھلی ہوئی چربی کا بون٘د بون٘د ہوکر گرنا

آنْسُو پِینا

(غم تکلیف یا صدمے کی حالت میں) آن٘سُو آن٘کھ سے باہر نہ نکلنے دینا ، ضبط کرنا ، صبر و تحمل سے کام لینا .

آنْسُو گِرْنا

رونا، رونے کا ناٹک کرنا

آنْسُو بَہنا

آن٘سُو بَہانا (رک) کا لازم ، آن٘سُو جاری ہونا .

آنْسُو چَلْنا

آنسو بہانا کا لازم، آنسو جاری ہونا

آنْسُو ڈالْنا

رونا یا رونے کا ناٹک کرنا

آنْسُو ڈَھلْنا

لگاتار آن٘سُو بَہنا .

آنْسُو بَہانا

رونا، رونے کا ناٹک کرنا

آنْسُو روکْنا

رونے کو ضبط کرنا

آنْسُو گِرانا

رونا، رونے کا ناٹک کرنا

آنْسُو تَھمْنا

گریہ موقوف ہو جانا، رونا بند ہونا

آنْسُو اُبَلْنا

دل بھر آنے پر یکایک آن٘سو نکل پڑنا، بے اختیار رو پڑنا

آنْسُو اُمَڈنا

کثرت سے آن٘سو بَہنا

آنْسُو پُچْھنا

تسکین ہونا، تسلی ہونا، نقصان کا تدارک ہو جانا (اکثر’کچھ تو، کے ساتھ مستعمل)

آنْسُو نِکَلْنا

رونا، آنسو بہانا، آنسو ٹپکنا

آنْسُو ٹَپَکْنا

بے اختیار آن٘سُو گِرنا .

آنْسُو پوچْھنا

تسکین ہونا، تسلی ہونا، نقصان کا تدارک ہو جانا (اکثر کچھ تو کے ساتھ مستعمل)

آنْسُو ڈَھلَکْنا

پلکوں سے آن٘سُو کا ٹپک پڑنا .

آنْسو پی جانا

صدمہ جھیلنا، رونے کو روکنا، آنکھ سے آنسو کا باہر نہ نکلنے دینا، چپکے چپکے رونا، آنسو نگل جانا، غم کھانا

آنْسُو کا آبْلَہ

وہ آبلہ جو آنسووں کی حدت اور کثرت سے پڑ جائے

آنْسُو بَھرْ آنا

آبدیدہ ہونا، ایسا محسوس ہونا کہ اب روئے

آنسو کی ندی بہنا

کثرت سے آنسو بہانا، زار و قطار رونا

آنْسُو ڈَبْڈَبانا

آنکھوں میں پانی بھرنا، آن٘سُو بَھر آنا، آبدیدہ ہونا، رونا آ جانا

آنْسُو ڈَھبْڈَبانا

آبدیدہ ہونا، ایسا محسوس ہونا کہ اب روئے

آنْسُو کا چھالا

وہ آبلہ جو آنسووں کی حدت اور کثرت سے پڑ جائے

آنْسُو نِکَل آنا

آن٘کھوں میں آن٘سُو آجانا ، آن٘سُو بھر آنا .

آنْسُو بَھر لانا

آبدیدہ ہوجانا ، رونے کے قریب ہونا .

آنْسُو پاک کَرنا

آن٘سُووں کو رُومال وغیرہ سے خُشْک کرنا یا پوچْھنا

آنسو بھر کر رہ جانا

کچھ نہ کر سکنا، بے بس ہو جانا، رو کر رہ جانا

آنْسُو بَھرے ہونا

رونے کے قریب ہونا ، آن٘کھیں ڈبڈبائی ہونا (عموماً آن٘کھوں کے ساتھ) .

آنْسُو جاری ہونا

آنسو بہنا کا لازم، رونا

آنْسُو پُھوٹ نِکَلْنا

آن٘سُو نکل پڑنا، آن٘سُو بہہ نکلنا

آنْسُو ڈَبْڈَبا لانا

آبدیدہ ہونا، ایسا محسوس ہونا کہ اب روئے

آنْسُو ٹَپ ٹَپ ٹَپَکْنا

بے اختیار آنسو گرنا

آنْسُو ٹَپ ٹَپ گِرنا

بے اختیار آنسو گرنا

شَمْع کا آنسُو

مراد : جلتی ہوئی موم بتی سے گرنے والے موم کے قطرے

خُوشی کے آنْسو

موٹے موٹے آنْسُو

بڑے بڑے آنسو (شدت سے رونے کے وقت مستعمل)

آٹھ آٹھ آنسُو

دہاڑیں مارکر یا زواروقطار رونے کی کیفیت، بہت زیادہ آنسو بہانے یا بہنے کی حالت ( بہانا، رلانا یا رونے کے ساتھ)

آنکھ میں آنسُو نَہیں

روتے روتے آنکھ میں آنسو باقی نہیں رہا

اردو، انگلش اور ہندی میں آنْسُو اُبَلْنا کے معانیدیکھیے

آنْسُو اُبَلْنا

aa.nsuu ubalnaaआँसू उबलना

محاورہ

آنْسُو اُبَلْنا کے اردو معانی

  • دل بھر آنے پر یکایک آن٘سو نکل پڑنا، بے اختیار رو پڑنا

आँसू उबलना के हिंदी अर्थ

  • दिल भर आने पर अचानक आँसू निकल पड़ना, अनियंत्रित होकर रो पड़ना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آنْسُو اُبَلْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

آنْسُو اُبَلْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone