تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آسْمان كی چِیل چَوكَھٹ كی كِیل سے خُدا بَچائے" کے متعقلہ نتائج

آسْمان كی چِیل چَوكَھٹ كی كِیل سے خُدا بَچائے

ہر نقصان پہنچانے والے اور لوٹ كھسوٹ لینے والے كے واسطے مستعمل۔

آسْمان كی پُوچْھنا زَمِین كی كَہنا

سوال كچھ جواب كچھ ہونا، بےتكی باتیں كرنا

آسْمان زَمِین كی خَبَر نَہِیں

دنیا و مافیہا سے غافل ہے

شَب بَسے كی راہ

رات بسے كا رستہ یعنی وہ رستہ جس كے طے كرنے میں ایک رات بیچ میں رہنا پڑے ، چار پہر بھر كا رستہ.

آذَر روز كی عِید

آذر مہینے كی نویں تاریخ جس میں ایرانی جشن مناتے ہیں۔

آرْزُو دِل كی دِل میں رَہْ جانا

ارمان نہ نكلنا، حسرت پوری نہ ہونا، مدعا حاصل نہ ہونا

آسمان كی چِیل زَمِین كی اَصِیل

چالاک نوكرانی، كنیز

آن٘کھیں آسْمان سے لَگی ہونا

حسرت و یاس میں اللہ سے لَو لگانا یا موت کی دعا کرنا.

آن٘کھیں آسْمان سے لَگی رَہنا

حسرت و یاس میں اللہ سے لَو لگانا یا موت کی دعا کرنا.

آسْمان كی باتیں

بے تكی ناقابل فہم سمجھ میں نہ آنے والی باتیں

آسْمان كی سوچْنا

بڑے بڑے منصوبے باندھنا، بلندی كی تمنا كرنا

شاہ مَرداں كی لالَڑیاں

(كنایۃً) گاجریں (سودا بیچنے والوں كی آواز)

آسْمان كی خَبَر لانا

ہمت بلند ہونا، بہت اونچا اٹھنا، انتہائی بلندی تک پہنچنا

آسْمان كی سَیر کَرنا

خیالات كا دور دور یا عالم بالا تک پہنچنا (اكثر نشے یا بیخودی كے موقع پر مستعمل)

آسْمان كی طَرَف دیكھنا

حسرت سے اوپر كی جانب نظر اٹھانا، کسی چیز کی امید میں آسمان کی طرف دیکھنا

خُدا سے کام ہے

بندہ اور اللہ کے درمیان تعلق ہے ؛ مراد : عالم نزع ، دم واپسیں.

خُدا سے باہَر ہونا

اللہ کی بندگی سے اِنکار ہونا.

زَمِین سے آسْمان نَہِیں مِلْتا

ان دونوں میں بہت فاصلہ ہے ، دو متضاد چیزیں کبھی آپس میں نہیں ملتیں ۔

اَللہ بَچائے

خدا محفوظ رکھے

خُدا سے خَیر مان٘گو

کوئی بری بات کی پیشین گوئی کرے تو کہتے ہیں

خُدا سے خَیر مان٘گ

بری بات پیش آنے یا اس کی پیش گوئی کے موقع پر بولتے ہیں.

تُجھ سے خُدا ہی سَمْجھے

بے بسی کا اظہار، خدا ہی تجھ کو سزا دے گا

خُدا سے لَو لَگی ہونا

اللہ کا آسرا ہونا، اس کی مدد کا امیدوار ہونا

خُدا سے لَو لَگی ہے

۔دیکھو اللہ۔

نیکی کَرو خُدا سے چاہو

کسی سے اچھا سلوک اس نیت سے کرنا چاہیے کہ اس کا اجر خدا دے گا ؛ نیکی اور بھلائی کبھی ضائع نہیں ہوتی ، نیکی کا صلہ خدا دیتا ہے ۔

کَمِینے سے خُدا کام نَہ ڈالے

بداصل سے بھلائی کی اُمید نہیں .

کَمِینَہ سے خُدا کام نَہ ڈالے

۔خدا کبھی بد اصل سے پالا نہ ڈالے۔

آسْتِین كی چَین

وہ چنٹ جو جامہ چین آستین میں ڈالتے ہیں۔

شامَت كی مار

قسمت كی خرابی ، بدنصیبی ، كم بختی .

قُفُل كی لات

(مرغ بازی) ایک مرغ كا دوسرے مرغ كی چونچ كو اپنی چونچ میں لے كر لات لگانا جس سے دوسرے كی چونچ ٹوٹ جاتی ہے .

آزادی كی سَنَد

آزادی كا پروانہ

قَلْب كی مَسْدُوری

(طِب) پٹّھوں كے نقص كی وجہ سے دل كے كچھ حصوں كا ایک ساتھ دھڑكنے سے معذور ہونا ۔

تُجھ سے پِھرے تو وہ خُدا سے پِھرے

قسم یا عہد کے موقع پر بولتے ہیں یعنی تیرے خلاف کروں تو گویا اپنے خدا کے خلاف کروں.

چِیل ڈان٘گَر

لم ٹن٘گو ، بڑا لمبا آدمی.

خُدا نے اَپْنے ہاتھ سے بَنایا ہے

بیحد حسین و جمیل کی تعریف میں کہتے ہیں.

اوچھے سے خُدا کام نہ ڈالے

کم ظرف کا ممنون احسان نہ ہونا پڑے، خدا کم ظرف یا کمینے سے بچائے

خُدا ظالِم سے پالا نَہ ڈالے

اللہ تعالیٰ ظالم سے بچائے

ٹِیڑی سے آسْمان نَہِیں تَھمْنا

ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کوئی شخص اپنی ہمت اور طاقت سے زیادہ کام کرنے پر آمادہ ہو

دِل سے خُدا آگاہ ہے

دل کی حالت خدا جانتا ہے ؛ کمالِ بیقراری اور اضطراب طاہر کرنے کے لئے بولتے ہیں

دو پَہْری چِیل

رک : دوپہر کی چیل .

خُدا کے دینے سے پیٹ بَھرْتا ہے

بندہ نہیں اللہ ہی بندے کی حقیقی مدد کر سکتا ہے ، رزق دینے والا حقیتاً اللہ ہی ہے.

خُدا کِسی کو لاٹھی سے نَہِیں مارْتا

اللہ تعالیٰ کو اگر کسی کو سزا دیتی ہو تو مصیبت بھیج دیتا ہے.

دو پَہَر کی چِیل

وہ لڑکا یا شخص جو دوپہر کے وقت اِدھر اُدھر مارا مارا پِھرے.

خُدا کی ذات سے اُمِید ہونا

اللہ کا آسرا ہونا .

تُم سے خُدا پناہ میں رکھے

خوب آدمی ہو، تمہارے برے فعلوں کے اثر سے خدا پانی پناہ میں رکھے

آسْمان ہِلانا

ہل چل ڈالنا، متزلزل كرنا

آسْمان ہونا

بلند مرتبہ ہونا

آسْمان ہِلْنا

آسمان ہلانا (رک) كا لازم۔

خُدا سے کام پَڑا ہے

اس کی رحمت پر بھروسہ ہے.

آس بی بی كی ٹِكیاں

وہ میٹھی ٹكیاں جن پر ام المومینین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا كی نیاز دلائی جاتی ہے۔(نوراللغات، ۱: ۱۷)؛ یہ نیاز اكثر بیساكھ كی پہلی تاریخ كو ہوتی ہے۔

چِیل اَن٘ڈا چھوڑے ہے

شدید گرمی کی تیزی اور حدت کے اظہار کے لیے بولتے ہیں (سخت گرمی اور شدید تپش اور لو کی تاب نہ لا کر چیل انڈا چھوڑ کر سیتے سیتے کھڑی ہو جاتی ہے)

چِیل اَن٘ڈا چھوڑْتی ہے

بھیانک گرمی پڑ رہی ہے

ہاتھ پاؤں بَچائے رَکھنا

رک : ہاتھ پاؤں بچانا ۔

آسْمان جاہ

آسمان كی طرح بلند مرتبہ ركھنے والا (شخص)، اكثر امرا یا وزرا كو دیا جانے والا خطاب

چِیل کے گَھر پارَس ہوتا ہے

چالاکوں کے پاس مال ضرور ہوتا ہے، یعنی قیمتی چیزیں ایسی جگہ سے نکل آتی ہیں جہاں بالکل امید نہیں ہوتی، کوئی شخص اپنے آپ کو باوجود زردار ہونے کے مالدار دکھائے

خُوشامَد سے خُدا راضی ہے

کہنے سننے اور منت سماجت کا اثر ہوتا ہے .

چِیل کی طَرَح مَن٘ڈْلانا

کسی چیز کی خواہش میں چیل کی طرح بے تاب پھرنا، کسی چیز کی نہایت خواہش کرنا

جِس کو خُدا بَچائے اُس پَر کَبھی نَہ آفَت آئے

رک : جس کو خدا رکھے اس کو کون چکھے

آسْمان شِكوَہ

رک: آسمان جناب۔

سَر آسْمان تَک پَہُن٘چنا

فخر سے سر اُون٘چا ہونا.

اردو، انگلش اور ہندی میں آسْمان كی چِیل چَوكَھٹ كی كِیل سے خُدا بَچائے کے معانیدیکھیے

آسْمان كی چِیل چَوكَھٹ كی كِیل سے خُدا بَچائے

aasmaan kii chiil chaukhaT kii kiil se KHudaa bachaa.eआसमान की चील चौखट की कील से ख़ुदा बचाए

ضرب المثل

آسْمان كی چِیل چَوكَھٹ كی كِیل سے خُدا بَچائے کے اردو معانی

 

  • ہر نقصان پہنچانے والے اور لوٹ كھسوٹ لینے والے كے واسطے مستعمل۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

आसमान की चील चौखट की कील से ख़ुदा बचाए के हिंदी अर्थ

 

  • हर नुक़्सान पहुंचाने वाले और लूट खसूट लेने वाले के वास्ते मुस्तामल

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آسْمان كی چِیل چَوكَھٹ كی كِیل سے خُدا بَچائے)

نام

ای-میل

تبصرہ

آسْمان كی چِیل چَوكَھٹ كی كِیل سے خُدا بَچائے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Logo

اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ جہاں لفظ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک نظر آئیں گے۔ تو چلیے ریختہ ڈکشنری کے ساتھ علم افزائی کے تحیر انگیز سفر پر۔

ہماری ویب سائٹس

ہمارا تعاون کیجیے

عطیہ

موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے

rd-android-app rd-ios-app

© 2022 Rekhta™ Foundation. All Right Reserved.

Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

GET YOUR FREE PASS

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words