تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَدَب نَواز" کے متعقلہ نتائج

اَدَب

اخلاقی یا معاشرتی اصول کی پابندی، شایستگی، تہذیب، تمیز، عادات ومذاق کا اعلیٰ معیار

اَدَب گاہ

تعلیم وتربیت کی جگہ، مدرسہ

اَدَبِیَّہ

’ادبی‘ جس کی یہ تانیث ہے (جمع یا مونث موصوف کے ساتھ مستعمل)

اَدَب پارَہ

ادبی قدر و قیمت رکھنے والی نثر یا نظم

اَدَب قاعِدَہ

طور طریقے، دستور اور قاعدے (بیشتر تہذیب اور شائستگی کے متعلق)

اَدَبی

ادب سے متعلق

اَدَبْ و شِعْر

اَدَباً

تعظیم، احترام، پاس مراتب یا شرم وحیا کی وجہ سے، تعظیم و احترام سے، پاس مراتب سے

اَدَب خَلْق

(تصوف) ہر مخلوق کوبشہود حق مشاہدہ کرنا

اَدَب داں

زبان کے علوم سے واقف، ادیب ، عالم.

اَدَب دار

شایستہ، مہذب، مؤدب ؛ سمجھدار.

اَدَبِ عالِیَہ

ادب العالیہ، کلاسکی ادب

اَدَبُ الْعالِیَہ

کسی زبان کا پایندہ ادبی سرمایہ، اعلیٰ ادب، کلاسیکل لٹریچر

اَدَب و عِزّ و اِمْتِیاز

اَدَب دینا

تہذیب وشایستگی سکھانا.

اَدَب پانا

شائستگی حاصل کرنا، تہذیب سیکھنا

اَدَب آموز

تعلیم و تربیت دینے والا، تادیب کرنے والا، استاد

اَدَبِیَّت

ادب کا حسن، شان، خصوصیت یا اہمیت، نیزادبی ذوق

اَدَب کَرْنا

شائستگی سے پیش آنا، تعظیم بجالانا، احترام کرنا

اَدَب نَواز

ادب سے محبت کرنے والا اور ادب کا مداح، ادب کا قدردان

اَدَبِ حَق

(تصوف) خداے تعالیٰ اوراس کے صفات وغیرہ کو پہچاننا

اَدَب لِحاظ

عزت واحترام، حفظ و مراتب، شرم وحیا

اَدَبِیّات

اقسام نظم و نثر، لٹریچر

اَدَب رَکْھنا

شائستگی سے پیش آنا، تعظیم بجالانا، احترام کرنا

اَدَب دَھرْنا

شائستگی سے پیش آنا، تعظیم بجالانا، احترام کرنا

اَدَبِ شَرِیْعَت

(تصوف) رسوم حق سے واقفیت، شعائر الہٰیہ کی عظمت کو سمجھنا، دل کو پرہیزگاری کے ذریعے پاک وصاف کرنا

اَدَب راکْھنا

شائستگی سے پیش آنا، تعظیم بجالانا، احترام کرنا

اَدَب پَکَڑْنا

شائستگی حاصل کرنا، تہذیب سیکھنا

اَدَب بَرائے اَدَب

یہ نظریہ کہ ادب کا مقصد کلام میں محاسن لفظی ومعنوی پیدا کرکے لطف اندوزہونا ہے اور ادب بجائے خود اپنا مقصود ہے، جس سے ذہن کا شعور نشو ونما پاتا ہے

اَدَبِ خِدْمَت

(تصوف) اپنے کو رویت حق میں مبالغے کے ساتھ فنا کرنا

اَدَب سَنْبھالْنا

حد ادب کو ملحوظ رکھنا، عظمت اور برتری کا پاس ولحاظ رکھنا.

اَدَبْ آداب

طور طریقے، دستور اور قاعدے (بیشتر تہذیب اور شائستگی کے متعلق)

اَدَب بَرائے زِنْدَگی

یہ نظریہ کہ ادب کا مقصد زندگی کی عکاسی اور ہرشعبۂ زندگی کے سماجی تقاضوں کے مطابق بحث کرنا ہے، انگریزی نقاد میتیھو آرنلڈ سے منسوب ادب کا افادی نظریہ

اَدَبِ لَطِیْف

وہ انشاء جس میں تخیل اور جذبات سے کام لیا گیا ہو اور اسلوب بیان کی خوبی نمایاں ہو، جس میں اسلوب موضوع پر مقدم ہو، نظم منثور، رومانیت اور شگفتہ نگاری پر مشتمل لٹریچر

اَدَبِ حَقِیْقَت

(تصوف) حق کو حق اور خلق کو خلق سمجھنا اور یہ پہچاننا کہ مخلوق کو اپنے مخلوق ہونے میں حق سے کیا علاقہ ہے

اَدَبُ اْلُقدَما

قدیم دورکی نظم ونثر

اَدَبُ الصِّبْیان

(تصوف) اوامرحق پر قیام کرنا(جو سلوک کی سب سے پہلی تعلیم ہے)

اَدَبُ الشُّیُوخ

(تصوف) تربیت باطن جس کے بعد دل میں دوئی کے خیال تک کی گنجائش نہ رہے

بَہ اَدَب

شفقت اور نرمی کے ساتھ، عزت کے ساتھ، احترام کے ساتھ

مَہجَری اَدَب

وہ ادب جو ہجرت کے بعد تخلیق ہوا، بالخصوص برصغیر میں آزادی کے نتیجے میں ہونے والی ہجرت سے متعلق ادب

ہَرَمی اَدَب

ادب یا تحریر جو اہرام مصر کی روایات اور پس منظر میں لکھی گئی ہو ؛ مصریوں کا مذہبی ادب ، قدیم مصری ادب .

فُکاہی اَدَب

ظریفانہ اور مزاحیہ تحریرں اور تصانیف ، ایسا ادب جس کا تعلق ظرافت و مزاح سے ہو.

عِلْمِ اَدَب

کسی زبان کی نظم و نثر کی کتابیں جو کسی خاص علم سے تعلق نہ رکھتی ہوں مگر ان کی زبان بلند پایہ ہو نیز اخلاقیات، علم الاخلاق، آداب مجلس

مَشاہِیر اَدَب

مشہور ادبی شخصیات ، ادب کے معروف لوگ ، ناموران ادب ۔

نَظَرِیَّہ اَدَب

ادب سے متعلق کوئی اُصول یا رائے

ہَنگامی اَدَب

وہ ادبی تحریر جو کسی خاص وقت میں اور کسی عارضی یا وقتی مسئلے کو موضوع بنا کر لکھی گئی ہو ، عارضی ادب ، وقتی ادب ۔

مُعاصِر اَدَب

ہم عصر ادب ، ایک ہی زمانے کا ادب۔

عَوامی اَدَب

نظمیں ، افسانے ، کہانیاں ، اخلاقیاتی محاورے ، پہلیاں اور گیت وغیرہ جو سینہ بہ سینہ چلے آتے ہیں اور جن کا تعلق عوام الناس سے ہوتا ہے عمومی ادب ، عوام میں مقبول ادب ۔

شِعْری اَدَب

شعری سرمایہ، شاعری، منظوم ادب، منظوم تصانیف

مَواعِظِی اَدَب

(ادب) پند و نصیحت اور اصلاح کے لیے لکھا جانے والا ادب ، اصلاحی ادب

خُطْباتی اَدَب دَورَہ

ماہر اساتذہ کا مختلف علمی اداروں، دانش گاہوں اور دوسرے اداروں میں موضوعاتی درس کے لیے جانا

بَراہِ اَدَب

نِگاہِ بے اَدَب

بے ادب نظر

نَقد اَدَب

رک : نقد الادب ۔

لوک اَدَب

عوامی ادب، وہ نظمیں، افسانے، کہانیاں، اخلاقیاتی محاورے اور گیت وغیرہ جو سینہ بہ سینہ چلے آتے ہیں اور جن کا تعلّق عوام النّاس سے ہوتا ہے

بے اَدَب

دوسروں کے مرتبے کا لحاظ نہ کرنے والا، حدِ ادب کو نگاہ نہ رکھنے والا، گستاخ، بد تہذیب، بد تمیز، بے تمیز، بے ادب، غیر مہذب،

زانُوئے اَدَب تَہہ کَرنا

زانُوئے اَدَب تَہ کَرنا

شادگردی اِختیار کرنا، حلقۂ درس میں بیٹھنا

بَزْمِ شِعْر و اَدَب

تَرْک اَدَب

گستاخی، بے ادبی، بد تہذیبی، جرأت، حوصلہ، کسی کے ساتھ ادب سے پیش نہ آنا

اردو، انگلش اور ہندی میں اَدَب نَواز کے معانیدیکھیے

اَدَب نَواز

adab-navaazअदब-नवाज़

وزن : 12121

اَدَب نَواز کے اردو معانی

فارسی، عربی - مذکر

  • ادب سے محبت کرنے والا اور ادب کا مداح، ادب کا قدردان

شعر

English meaning of adab-navaaz

Persian, Arabic - Masculine

  • one who appreciates and rewards literary achievements, litterateur, connoisseur

अदब-नवाज़ के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, अरबी - पुल्लिंग

  • जो साहित्य का क़द्रदान और साहित्यकारों का गुणग्राही हो, साहित्यप्रेमी

اَدَب نَواز سے متعلق دلچسپ معلومات

ادب نواز چونکہ ’’نواختن‘‘ کے ایک معنی ’’بجانا‘‘ بھی ہیں، اس لئے ’’بانسری نواز، سارنگی نواز، ستار نواز‘‘ جیسے کلمات تو بالکل ٹھیک ہیں، لیکن آج کل ’’ادب نواز‘‘ کا قبیح اور مربیانہ فقرہ بھی استعمال ہونے لگا ہے، گویا ادب کوئی باجا ہو اور جن صاحب کو ’’ادب نواز‘‘ کہا جا رہا ہے وہ اسے بجاتے ہوں۔ یا پھراگر’’نواختن‘‘ کے معنی’’نوازش کرنا، مہربانی کرنا‘‘ لئے جائیں تو گویا ادب کوئی یتیم بچہ یا بے سہاراشخص ہے اور جن صاحب کو ’’ادب نواز‘‘ کہا جا رہا ہے وہ ادب پر مہربانی فرماتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ دونوں ہی معنی’’ادب‘‘ کے لئے نا مناسب اور قابل اعتراض ہیں۔ ہم ادب دوست ہوسکتے ہیں، ادب پرست ہوسکتے ہیں، ادب شناس ہوسکتے ہیں، ’’ادب نواز‘‘ یا ’’ادب پرور‘‘ کہلانے کا استحقاق و مرتبہ نہیں رکھتے۔ بڑے سے بڑا شخص بھی ادب کو ’’نواز‘‘ نہیں سکتا، اور نہ تنہا اس کی پرورش کرسکتا ہے۔ یہ سب استعمالات تکلیف دہ اور واجب الترک ہیں۔ ’’ادب نواز‘‘ کے طرز پر بعض لوگوں نے ’’اردو نواز‘‘ بنا لیا ہے۔ اس پر طرہ یہ کہ یہ مہمل اور افسوس ناک فقرہ اکثر ایسے لوگوں کے لئے برتا جاتا ہے جو اردو سے بخوبی واقف تک نہیں ہوتے، اس کی صرف شد بد رکھتے ہیں، یعنی سیاسی رہنما، وزرا و امرا، بڑے افسر وغیرہ۔ جو بھی نیتایا بڑا افسر کسی مشاعرے میں آکر بیٹھ جائے، یا کسی کتاب کی رسم اجرا میں موجود ہو، ہم اسے جھٹ ’’اردو نواز‘‘ کہہ دیتے ہیں۔ لیکن ظاہر ہے کہ کوئی بڑے سے بڑا آدمی بھی اردو کو، یا کسی بھی زبان کو ’’نواز‘‘ نہیں سکتا۔ یہ زبان کی نوازش ہے کہ وہ ہمارا وسیلۂ اظہار بنتی ہے۔ ہم بہت سے بہت ’’اردو دوست‘‘ ہوسکتے ہیں، ورنہ ہمارا صحیح مقام ’’خادم اردو‘‘ کا ہے۔’’ادب نواز‘‘، ’’ادب پرور‘‘، ’’ اردو نواز‘‘ جیسے فقروں کو مکمل طور پر ترک ہوجانا چاہئے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَدَب نَواز)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَدَب نَواز

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone