تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اکیلا ہنستا بھلا نہ روتا" کے متعقلہ نتائج

اَکیلا

تنہا، جس کے ساتھ دوسرا نہ ہو، واحد، ایک

ہَکیلا

رک : اکیلا ۔

اَکیلا نَہ روتا بَھلا نَہ ہَنْستا

رک : اکیلا روتا بھلا نہ ہنستا بھلا .

اَکیلاپَن

رک : اکیل پن .

اَکیلا حُسْنو روئے کِہ قَبْر کھودے

تنہا شخص جس پر مصیبت کے وقت میں کئی کئی ذمہ داریاں ہوں وہ کس کس کام کو سنبھالے (اس موقع پر مستعمل ہے جب کہ مصیبت اور پریشانن کی حالت میں کام کثرت سے پیش آئیں اور سنبھالنے والا تنہا ہوا)

اَکیلا دُکیلا

تنہا

اَکیلا چَنا بھاڑ نَہِیں پھوڑتا

تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا

اَکیلا سُورْما چَنا بھاڑ نَہِیں پھوڑْ سَکْتا

رک : اکیلا چنا بھاڑ نہیں بھوڑ سکتا

اَکیلا چَنا کیا بھاڑ پھوڑے گا

تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا

اَکیلا سو باوْلا، دُوکیلا سو سَنگ، تِکیلا سو کَھٹ پَٹ، چَوکیلا سو جَنگ

آدمی تنہا ہو تو اسے وحشت ہوتی ہے دو ہوں تو دل مضبوط ہوتا ہے ےہن ہوں تو باہم کھٹ پٹ شروع ہوجاتی ہے اور چار (یا زیادہ) ہوں تو لڑ بیٹھتے ہیں

باندھ سَکیلا پِھیرے اَکیلا

ہتھیار بند کے ساتھ رہنے سے لوگ گھبراتے ہیں کہ کہیں کسی جھگڑے میں نہ پھن٘س جائیں

یِہ میری سِکْشا مان رے چیلا، کَدھے باٹ نَہ چال اَکیلا

سفر میں اکیلا نہیں جانا چاہیے ، کوئی ہمراہی ساتھ لینا چاہیے .

باجْرَہ کَہے میں ہوں اَکیلا دو موسْلی سے لَڑُوں اَکیلا جو میری تاجو کِھچْڑی کھائے تو تُرَت بولتا خوش ہو جائے

ایک فقرہ جو باجرے کی توصیف میں مستعمل، مترادف:اگر حسین عورت باجرا کھاۓ توبہت خوش ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں اکیلا ہنستا بھلا نہ روتا کے معانیدیکھیے

اکیلا ہنستا بھلا نہ روتا

akelaa ha.nstaa bhalaa na rotaaअकेला हँसता भला न रोता

نیز - نہ ایک ہَنستا بَھلا نہ ایک روتا بَھلا, نہ ایک ہنستا بھلا نہ ایک روتا بھلا, نہ ایک ہَنستا بَھلا نہ ایک روتا بَھلا

ضرب المثل, ضرب المثل

اکیلا ہنستا بھلا نہ روتا کے اردو معانی

  • تنہا کوئی کام کرنا اچھا نہیں
  • تنہائی کسی بھی حالت میں اچھی نہیں، اکیلے آدمی کا کوئی کام اچھا معلوم نہیں ہوتا، نہ اکیلے کی خوشی میں مزہ نہ رنج میں
  • تنہا آدمی کی زندگی بے لطف ہوتی ہے
  • سکھ دکھ میں جس کا کوئی ساتھی نہ ہو اس کی زندگی کسی کام کی نہیں یعنی سکھ دکھ میں سب کو شامل کر کے رہنا چاہیئے
  • مقولہ۔ تنہائی کسی حالت میں بھی اچھی نہیں

    مثال - نہ آئے تم اور اکیلے گھر میں سزا محبت کی پا چکے ہمنہ ایک ہنستا بھلا نہ روتا یہ ہجر میں آزما چکے ہم (۱۹۲۵ ، شوق قدوائی ، د ، ۸۷) ۔ نہ آئے تم اور اکیلے گھر میں سزا محبت کی پا چکے ہم نہ ایک ہنستا بھلا نہ روتا کہ ہجر میں آزما چکے ہم (شوق قدوائی)

English meaning of akelaa ha.nstaa bhalaa na rotaa

  • It is not good either to laugh or weep alone
  • a lone fellow cannot enjoy much unless there are a few people

अकेला हँसता भला न रोता के हिंदी अर्थ

  • अकेले कोई काम करना अच्छा नहीं
  • अकेलापन किसी भी हालत में अच्छी नहीं, अकेले आदमी का कोई काम अच्छा मा'लूम नहीं होता, न अकेले की ख़ुशी में मज़ा न दुख में
  • अकेले व्यक्ति का जीवन बे-मज़ा होता है
  • सुख-दुख में जिसका कोई साथी न हो, वह किसी काम का नहीं अर्थात सुख-दुख में सबको सम्मलित करके रहना चाहिए
  • मक़ूला- तन्हाई किसी हालत में भी अच्छी नहीं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اکیلا ہنستا بھلا نہ روتا)

نام

ای-میل

تبصرہ

اکیلا ہنستا بھلا نہ روتا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone