تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَلَگ تَھلَگ" کے متعقلہ نتائج

نِرالا

تنہائی، خلوت، تنہائی کا مقام، اکیلی جگہ

نِرالا پَن

انوکھا پن، نرالا ہونے کی حالت، علیحدگی، اختلاف، ندرت، خصوصیت، اختصاص

نِرالی

الگ، علیٰحدہ، جدا

نِرالے

نرالا کی جمع نیز مغیرہ حالت، عجیب، انوکھے، سب سے الگ

نَریلی

(پیشہ نجاری) چوٹیا، برمے کے اوپر کا چوبی دستہ، جو کاری گر کے ہاتھ میں رہتا ہے اور جس میں برمے کا پھل معہ چڑ گھومتا ہے اس کو مکو اور نریلی بھی کہتے ہیں، نریلی کہنے کی وجہ یہ ہے کہ بعض کاری گر بجائے چوبی دستے کے ناریل کے کھپرے سے چوٹئے کا کام نکال لیتے ہیں اس وجہ سے اس کا نام نریلی بھی پڑ گیا ہے

نَدولا

چھوٹا کونڈا، چھوٹی ناند، کونڈی، مٹی کا برتن، لکھنؤ میں 'نندولا' ہے

نادَلی

نادِ علی

nodule

ڈالا

needle

کروشیہ کی سلائی

noodle

انڈے ملے بے خمیر آٹے کی سویاں

neroli

سَیویل کی نارنگی کے پھولوں کا ست جو عطریات سازی میں کام آتا ہے۔.

noddle

چَنْدْیَہ

نَڑلی

رک : نڑڑی ۔

نَڑلا

رک : نڑڑا ، نرخرا ، سانس لینے کی نلی

نادِ عَلی

ایک دعا (نادِ عَلِیاً)

دُنْیا سے نِرالا

ہر ایک سے الگ، عجیب

زَمانے سے نِرالا

سب سے الگ، سب سے جُدا، بہت عجیب و غریب

عالَم نِرالا ہونا

طریقے جدا ہونا، رسم و رسوم مختلف ہونا

باوا آدَم نِرالا ہونا

طور طریقہ دستور وغیرہ سب سے مختلف ہونا

خُدائی سے نِرالا کارْخانَہ

زمانے بھر سے انوکھا کام ، دنیا بھر سے عجیب کام.

بابا آدم نرالا ہونا

دنیا بھر سے جدا روش ہونا

گَھر کا باوا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

ظالِم کا پَینڈا ہی نِرالا ہے

جدھر سے ظالم گزرے کوئی ادھر سے نہیں جاتا ، نا انصافی کے بہتیرے رستے ہیں ظالم سب سے جدا طریق رکھتا ہے.

یَہاں کا باوا آدَم ہی نِرالا ہے

یَہاں کا بابا آدَم ہی نِرالا ہے

یہاں کی جو بات ہے وہ زمانے سے نئی اور انوکھی ہے

گَھر کا بابا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

گَھر کا بابا آدَم نِرالا ہَے

۔دیکھوس اِس گھر کا۔

needle time

برط ریکارڈ کیے ہوئے گانے نشر کرنے کا مقررہ وقت۔.

needle game

برط کوئی کانٹے کا مقابلہ جس میں ذاتی بیر یا حسد بھی داخل ہو جائے۔.

نَڑلی چَکَلنا

گلا یا نرخرہ دبانا ۔

shepherd's needle

ایک چھتر دار جنگلی جھاڑی جس میں سفید پھول لگتے ہیں اور کانٹے دار پھل، غلّے کے کھیتوں میں اکثر اُ گ آتی ہے Scandix pecten-veneris.

یَہاں کے باوا آدَم نِرالے ہیں

رک : یہاں کا بابا ۔۔۔۔۔ الخ ، یہاں کی ہر بات عجیب ہے

یَہاں کے بابا آدَم نِرالے ہیں

رک : یہاں کا بابا ۔۔۔۔۔ الخ ، یہاں کی ہر بات عجیب ہے

اب کی چھانی کی نرالی باتیں

نئے جوان عجیب عجیب باتیں کرتے ہیں، موجودہ پیڑھی کے لڑکوں کی باتیں سمجھ میں نہیں آتیں

دُنْیا سے نِرالی

ہر ایک سے الگ ، عجیب و غریب ، قدرے مختلف.

طَبِیعَت نِرالی ہونا

سب سے الگ مزاج ہونا ، طبعاً دوسروں سے مختلف ہونا ؛ عجب طرح کا دماغ ہونا

پِرِیت کی رِیت نِرالی

پِیت کی رِیت نِرالی

محبت کا انداز ہی اور ہے، محبت کا راستہ ہی الگ ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں اَلَگ تَھلَگ کے معانیدیکھیے

اَلَگ تَھلَگ

alag-thalagअलग-थलग

اصل: ہندی

وزن : 1212

اَلَگ تَھلَگ کے اردو معانی

فعل متعلق

  • ۱. رک: الگ ؛ الگ الگ .
  • ۲. (مجازاََ) بغیر کسی سہارے کے .
  • ۳. صفائی سے بے لاگ .

شعر

English meaning of alag-thalag

Adverb

  • alone, away from others, isolated sequestered, separated, metaphorically: without any support

अलग-थलग के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • अलग, अलग अलग, सफ़ाई से, बेलाग, प्रतीकात्मक: बगै़र किसी सहारे के

اَلَگ تَھلَگ سے متعلق دلچسپ معلومات

الگ تھلگ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ’’الگ تھلگ‘‘ اور’’الگ‘‘ میں کوئی فرق نہیں، بلکہ ’’الگ‘‘ کے مفہوم کو زور دے کر کہنا ہو تو ’’الگ تھلگ‘‘ کہنا چاہئے۔ حقیقت یہ ہے کہ ’’الگ تھلگ‘‘ میں بے تعلقی اور مغائرت کا مفہوم ہے، اور’’الگ‘‘ میں ’’شامل کا نقیض، دور، جدا‘‘ وغیرہ کا مفہوم ہے۔ ظفر اقبال ؎ تیرگی خیر میں شعلۂ شر ہے الگ عیب ہے اپنا جدا، اپنا ہنر ہے الگ اس کے برخلاف، کہ ’’الگ تھلگ‘‘ ایک نفسیاتی صورت حال کو ظاہر کرتا ہے۔ داغ ؎ کچھ اس کو وہم کچھ اس کو غرور رہتا ہے الگ تھلگ وہ بہت دور دور رہتا ہے بہادر شاہ ظفر ؎ کیونکہ رہے نہ ہم سے وہ ماہ جبیں الگ تھلگ رہتا ہے اک زمانے سے ماہ مبیں الگ تھلگ دیا شنکر نسیم ؎ دن بھر تو الگ تھلگ رہے وہ دو وقت سے شام کے ملے وہ اس فقرے کو’’سہج سے، صفائی سے، بے لاگ‘‘ کے معنی میں بھی بولتے تھے، مثلاً ’’امیر اللغات‘‘ میں فقرہ درج ہے: انھوں نے نال ایسی الگ تھلگ اٹھا لی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ لیکن اب یہ معنی بہت شاذ ہیں، بلکہ معدوم ہیں۔ موجودہ زمانے میں جو نئے معنی اس فقرے کو پہنائے جارہے ہیں وہ البتہ غلط اور واجب الترک ہیں: غلط: متعدی امراض کے بیماروں کو الگ تھلگ رکھنا چاہئے۔ غلط:پناہ گزینوں کو شہر سے الگ تھلگ رکھا گیا۔ غلط: اس معاملے کو الگ تھلگ رکھئے، اس پر پھر غور کریں گے۔ غلط: جلسے کے سب شرکا ایک ساتھ نہیں آئے، الگ تھلگ آئے۔ مندرجہ بالا چار میں سے اول تین میں ’’الگ تھلگ‘‘ کی جگہ صرف ’’الگ‘‘ درست ہے۔ چوتھے جملے میں ’’الگ تھلگ‘‘ نہیں، ’’الگ الگ‘‘ کہنا چاہئے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَلَگ تَھلَگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَلَگ تَھلَگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone