تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَلَسْت" کے متعقلہ نتائج

اَلَسْت

خلقت عالم سے پہلے عالم اروح میں خدائے تعالیٰ کے حضور اس کی الوہیت کا قول و اقرار (ادبیات میں بطور تلمیح روز یا عہد وغیرہ کے ساتھ مستعمل)، میثاق (قرآن پاک میں آیا ہے کہ خدائے تعالیٰ نے خلقت کائنات سے پہلے جب انسانوں کی روحیں پیدا کیں تو ان سے خطاب فرمایا: الست بربکم، (کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں؟) انہوں نے جواب دیا 'بلیٰ' (کیوں نہیں؟ تو ہی ہمارا رب ہے)

اَلَسْتُ

خلقت عالم سے پہلے عالم اروح میں خدائے تعالیٰ کے حضور اس کی الوہیت کا قول و قرار (ادبیات میں بطور تلمیح، روز یا عہد وغیرہ کے ساتھ مستعمل)، میثاق (قرآن پاک میں آیا ہے کہ خداے تعالیٰ نے خلقت کائنات سے پہلے جب انسانوں کی روحیں پیدا کیں تو ان سے خطاب فرمایا) 'الست بربکم' (کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں) انہوں نے جواب دیا 'بلیٰ' (کیوں نہیں تو ہی ہمارا رب ہے)

اَلَسْتی

الست (رک) سے منسوب .

اَلَسْتُ بِرَبِّکُم

عَہْدِ اَلَسْت

روز ازل کا وعدہ ، اللہ تعالیٰ اور انسان کے مابین پیمان جس کا ذکر قرآن میں ایا ہے، روز اوّل کا قول و قرار، خلفت عالم سے پہلے عالم اروح میں خدائے تعالیٰ کے حضور اس کی الوہیت کا قول و قرار

وَعْدَۂ اَلَسْت

روز ازل کا وعدہ، اللہ تعالٰی اور انسان کے مابین پیمان جس کا ذکر قرآن میں آیا ہے، روز اول کا قول و قرار، خلقت، عالم سے پہلے عالم ارواح میں خدائے تعالٰی کے حضور اس کی الوہیت کا قول و قرار

روزِ اَلَسْت

روزِ ازل جب اللہ تعالیٰ نے ارواح سے اپنی الوہیت کا اِقرار اور عہد لیا روزِ میثاق

مَسْتِ اَلَسْت

انتہائی نشہ آور، الہویت کے نشہ میں

مَسْتِ اَلَسْت

اس دن کا مست جس روز خدا نے تمام روحوں سے پوچھا تھا کہ الست بربکم یعنی کیا میں تمھارا پروردگار نہیں ہوں تو سب نے جواب دیا تھا ’’ بلیٰ‘‘ یعنی ہاں ، مست ازلی ، خدا تعالیٰ کی محبت میں کامل مست ؛ (مجازا ً) ہمیشہ کا مست ، سرشار ۔

یَوم اَلَسْت

روزِ اوّل، وہ دن جب اللہ تعالیٰ نے تمام ارواح سے اقرار لیا تھا کہ "اَلَسْت بربکم" کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں؟ سب نے کہا "قابو ! بلیٰ" بے شک تو ہماراہے

شَرابِ اَلَسْت

مراد : روزِ الست کا اقرار (اَلَسْتُ بِرَبِّکُم = کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں ؟ یہ فقرہ ازل میں اللہ تعالیٰ نے روحوں سے مخاطب ہو کر کہا تھا روحوں نے اس کے جواب میں اقرار عبودیت کیا تھا (قالوا بلیٰ) ؛ (مجازاً) عشقِ حقیقی کی شراب .

دَلِیلِ اَلَسْت

نبوت ، گواہی ، انسان کے پیمان کی طرف اشارہ ، (قرآن پاک کی آیت الست بربکم کی طرف اشارہ ہے) مراد یہ ہے کی مخلوق کے وجود سے خالق کا وجود سمجھ میں آتا ہے .

پَیمانِ اَلَسْت

وہ عہد جو روز ازل خدا نے تمام ارواح کو جمع کرکے لیا تھا اور سوال کیا تھا کہ الست برہکم (کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں؟) اور تمام روحوں نے جواب دیا کہ قالو بلیٰ (کہا ہاں)

وَعدَۂ اَلَسْت وَفا ہونا

وعدئہ الست وفا کرنا کا لازم

وَعدَۂ اَلَسْت وَفا کَرنا

خدا کی توحید اور ربوبیت کو ماننا اور اس کے تقاضے پورے کرنا، خدا کو خدا سمجھنے کا پیمان نبھانا

اردو، انگلش اور ہندی میں اَلَسْت کے معانیدیکھیے

اَلَسْت

alastअलस्त

نیز - اَلَسْتُ

اصل: عربی

وزن : 121

موضوعات: اسلامیات

اَلَسْت کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • خلقت عالم سے پہلے عالم اروح میں خدائے تعالیٰ کے حضور اس کی الوہیت کا قول و اقرار (ادبیات میں بطور تلمیح روز یا عہد وغیرہ کے ساتھ مستعمل)، میثاق (قرآن پاک میں آیا ہے کہ خدائے تعالیٰ نے خلقت کائنات سے پہلے جب انسانوں کی روحیں پیدا کیں تو ان سے خطاب فرمایا: الست بربکم، (کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں؟) انہوں نے جواب دیا 'بلیٰ' (کیوں نہیں؟ تو ہی ہمارا رب ہے)

شعر

English meaning of alast

Noun, Feminine

  • am I not? the phrase is borrowed from Sura vii. v. 168 of the Qorʼan: ʻa-lastu bi-rabbi-kum?' (allusion to a Qur'anic phrase signifying mankind's oath of allegiance to Allah)

अलस्त के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • ‘अलस्तु बिरब्बिकुम' का संक्षेप, सृष्टि की उत्पत्ति के समय ईश्वर ने कहा था “क्या मैं तुम्हारा ईश्वर नहीं हूँ? तो सबने कहा था कि अवश्य तू हमारा ईश्वर है, अलस्त कहकर सृष्टिकाल से भी तात्पर्य लिया जाता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَلَسْت)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَلَسْت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone