تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَلْف لَیْلَوی" کے متعقلہ نتائج

اَلْف لَیْلَوی

الف لیلائی، الف لیلہ سے متعلق یا منسوب

اردو، انگلش اور ہندی میں اَلْف لَیْلَوی کے معانیدیکھیے

اَلْف لَیْلَوی

alf-lailaviiअल्फ़-लैलवी

اصل: عربی

وزن : 21212

اَلْف لَیْلَوی کے اردو معانی

صفت

  • الف لیلائی، الف لیلہ سے متعلق یا منسوب
  • مفروضہ، حیرت انگیز، پراسرار یا طلسماتی (کہانی یا داستان وغیرہ)

English meaning of alf-lailavii

Adjective

  • related to 'alf-laila', in the manner of the Arabian Nights
  • fictional, romantic

अल्फ़-लैलवी के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • अल्फ़-लैला से संबंधित या संबद्ध
  • काल्पनिक, रहस्यमयी एवंं आश्चर्यजनक (कथा या काहानी आदि)

اَلْف لَیْلَوی کے مترادفات

اَلْف لَیْلَوی سے متعلق دلچسپ معلومات

الف لیلوی بروزن ’’غیر حاضری‘‘ یا بر وزن فاعلات فع، اول مفتوح، بمعنی ’’الف لیلہ سے متعلق، الف لیلہ کی طرز کا، جو چیز الف لیلہ میں واقع ہو۔‘‘ یہ لفظ عربی میں نہیں ہے، اردو والوں نے بنا لیا ہے۔ ظاہر ہے کہ ’’الف لیلہ‘‘ داستانوں کے اس مجموعے کا نام ہے جسے انگریزی میں Arabian Nights کہتے ہیں۔ ’’الف لیلہ‘‘ میں ہائے ہوز دراصل تائے تانیث ہے، یعنی’’لیل‘‘ کی جمع ’’لیلہ‘‘ اور عربی میں یہ مؤنث ہے ۔ اردو میں’’لیلہ‘‘ کو ’’لیلیٰ‘‘ فرض کرکے یائے نسبتی لگاتے وقت الف مقصورہ کو حسب قاعدہ واؤ میں بدل لیا گیا (دیکھئے،’’الف مقصورہ‘‘)۔ اگر یہ خیال رکھا جاتا کہ اصل میں تائے تانیث ہے تو ’’لیلوی‘‘ کی جگہ ’’لیلتی‘‘ بناتے، جیسے ’’برکت/ برکتی، عشرت/عشرتی، نصرت/نصرتی‘‘ وغیرہ۔ لیکن زبان یوں ہی اپنا عمل کرتی ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَلْف لَیْلَوی)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَلْف لَیْلَوی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words