تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَللہُ اَکَبْرَ" کے متعقلہ نتائج

اَکْبَر

مرتبے یا عمر یا جسات وغیرہ میں بڑا، بہت برا، سب سے بڑا

عَکْبَر

ایک چیزجو شہد کی مکّھی کے چھتّے میں پائی جاتی ہے اور موم کی طرح ہوتی ہے ، اس میں تھوڑا سا شہد بھی ملا ہوا ہوتا ہے . یہ موم اور شہد سے علیحدہ چیز ہے .

اَکْبَری

اکبر اعظم سے منسوب

اَکْبَری مُہْر

اکبر اعظم کے زمانے کا سونے کا سکہ جو تقریباً سولہ روپیہ کے برابر ہوتا تھا

اَکْبَری حَمْلَہ

(حرط و ضرب) ’’ بانج حملوں میں سے دوسرا حملہ جو اس طور پر ہے کہ ٹھاٹھ پر ہو کر طمانچہ اور پالٹ مارے ، دوسرا شخص طمانچہ روک کو اور پالٹ خالی دے کر مونڈھا مارے ، پہ روک کر پو کھر مارے اور وہ روک کر بھنڈارا مارے اور یہ روک کر سر مارے " .

اَکْبَرآباد

ہندوستان کے شہر آگرہ کا دوسرا نام جو شہنشاہ اکبر (۱۵۴۲- ۱۶۰۵) سے منسوب ہے، (یہاں مشہور روضہ تاج محل واقع ہے، اردو کے بعض مشاہیر شعرا کے نام کو اس شہر سے نسبت دی جاتی ہے، مثلاً نظیر اکبر آبادی، سیماب اکبر آبادی وغیرہ)

اَکْبَرِ اَعْظَم

فرمانروایان ہند میں چغتائی (موسوم یہ مغلیہ) خاندان کا تیسرا فرمانروا ( بابر کا پوتا، ہمایوں کا بیٹا) جلال الدین محمد اکبر (1542-1605)، اس کا نام متعدد تلمیحات کے طور پر ادبیات میں مستعمل اور اکبر اعظم کے نام سے مشہور ہے، بہت سی چیزیں (سکے، اوزان وغیرہ) اس کی نسبت سے اکبری کہلاتے ہیں، اس کے نو وزیر تھے جو نورتن کہلاتے تھے

اَکْبَری سیر

ایک سیر(سو تولے یا کم و پیش) کا باٹ یا وزن جو اکبر اعظم کے زمانے میں رائج ہوا تھا ۔

اَکْبَری نِرَت

(موسیقی) دور اکبر اعظم کی بیگمات اور شہزادگان کی چال سے ایجاد کی ہوئی گت یا گتیں

اَکْبَرِ اَکابِر

سب بڑوں سے بڑا.

اَکْبَری اَشْرَفی

اکبر اعظم کے زمانے کا سونے کا سکہ جو تقریباً سولہ روپیہ کے برابر ہوتا تھا

اَکْبَرُ الْکَبائِر

گناہان کبیرہ میں سب سے بڑا گناہ، بہت بڑا گنا، جو گناہان کبیرہ میں بدترین ہو

فَزَع اَکْبَر

مصیبت کا دن، بڑی سختی کا دن

عَرْشِ اَکْبَر

(مجازاً) قلبِ انسانی.

جِہادِ اَکْبَر

نفس کشی، زُہد، اپنے نفس کے خلاف جہاد

عالَمِ اَکْبَر

وہ عالم جو عالمِ ارواح سے عالمِ اجسام تک پھیلا ہوا ہے

سَعْدِ اَکْبَر

(نجوم) روایتاًً وہ ستارہ، جو سعادت میں دوسرے ستاروں سے بیش ہے، مشتری (زہرہ سے زیادہ سعد ہے)

سَعْدَینِ اَکْبَر

(نجوم) دو انتہائی سعد مبارک ستاروں کا مجموعہ .

مَوتِ اَکْبَر

(تصوف) اللہ کے سوا کسی اور سے التجا کرنا

مِحْوَرِ اَکْبَر

(ہیئت) رک : محور اعظم

فَرْزَنْدِ اَکْبَر

بڑا بیٹا.

بَرْزَخِ اَکْبَر

رک: برزخ نمبر ۷ .

کَلْبِ اَکْبَر

(ہیئت) اٹھارہ ستاروں کا مجموعہ (جو کُتّے کی صورت میں واقع ہے) اس کا سب سے بڑا اور سب سے روشن ستارہ شعریٰ یا شعرائی یمانی ہے یہ جنوب کی جانب ستاروں کے سب سے روشن مجموعے الجبّار کے قریب ہے.

سِبْطِ اَکْبَر

بڑا نواسہ، مراد: نبیرہ رسول امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حَدَثِ اَکْبَر

بڑی نجاستِ حکمیہ، غسل کی حاجت، حالت جنابت

بِسْمِ اللہ اَللہُ اَکْبَر کَر دینا

ذبح کر ڈالنا

خورشِیْدِ اَکْبَر

حِجابِ اَکْبَر

حجابِ اعظم

دِماغِ اَکْبَر

(حیاتیات) دماغ کا سامنے والا حصّہ، گُودا ، بھیجا

صِدِّیقِ اَکْبَر

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا لقب

تِرْیاقِ اَکْبَر

رک : تریاق فاروق.

رِباطِ اَکْبَر

بہت بڑا ملاپ، ملانے والا

حَدِّ اَکْبَر

(منطق) موضوع اور محمول کے طریق سے ہر ایک مقدمے میں محمول نتیجہ ک حّدِ اکبر کہتے ہیں.

دُبِّ اَکْبَر

(فلکیات) سات ستاروں کا مشہور جُھرمٹ، بنات النعش

ماقِ اَکْبَر

اندرونی گوشۂ چشم ، اندرونی کویہ ، ناک کی طرف کا کویہ .

قانُونِ اَولادِ اَکْبَر

وہ قانون جس کے مطابق گدّی یا جائداد نسلاً بعد نسلِ سب سے بڑے بیٹے کو ملتی ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں اَللہُ اَکَبْرَ کے معانیدیکھیے

اَللہُ اَکَبْرَ

allaahu-akbarअल्लाहु-अकबर

اصل: عربی

وزن : 22222

اَللہُ اَکَبْرَ کے اردو معانی

 

  • (لفظاََ) اللہ بہت بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے، (مراداََ) نعرۃ تکبیر ، حسبِ ذیل مواقع پر مستعمل .
  • تعجب وحیرت کی جگہ ، مترادف : کتنی عجیب بات ہے ،حیرت کا مقام ہے ،خدائے تعالیٰ کی شان ہے .
  • خدائے تعالیٰ کی بزرگی اور عظمت کا اعتراف کر نے کے موقع پر.
  • تعریف و تحسین یا مباہات کے موقع پر ، مترادف : کیا کہنا ، ماشاء اللہ ، سبحان اللہ .
  • کسی وصف کے بیان میں مبالغے اور شدت کے اظہار کے لئے ، مترادف : افوہ ، خدا کی پناہ ،کیا ٹھکانا ہے ،کچھ ٹھکانا نہیں .
  • ازان اقامت نماز اور دیگر عبادات و اذکار میں جہاں جہاں مقر رہے .
  • شکوے شکایت کی جگہ .
  • حملے کے آغا ز یا حریف پر وار کرتے وقت ؛ فتحیاب ہونے پر .
  • جانور کو ذبح کر نے میں مقرر کلمات کے ساتھ چھری چلاتے وقت .
  • عیدین کی نماز کو گھر سے جاتے اور آتےاور قبرستان میں گزر تے وقت مقرر کلمات کے ساتھ
  • جلسے جلوس محفل و مجلس یا کسی استقبالیہ تقریب میں اظہارِ جوش کے لئے .

شعر

English meaning of allaahu-akbar

 

  • (Allah is great)
  • an exclamation of surprise or wonder
  • God is great
  • Takbir, a slogan during battles or when slaughtering an animal

अल्लाहु-अकबर के हिंदी अर्थ

 

  • ख़ुदाए ताला की बड़ाई और महानता को स्वीकार करना, ख़ुदा बहुत बड़ा है.
  • दोनों ईद की नमाज़ के लिए घर से जाते और आते और क़ब्रिस्तान में गुज़रते वक़्त निर्धारित वाक्यों के साथ पढ़ना.
  • जलसे-जलूस, महफ़िल-ओ-मजलिस या किसी स्वागत समारोह में जोश प्रदर्शन के लिए कहना.
  • जानवर को ज़बह करने में निर्धारित वाक्यों के साथ छुरी चलाते समय.
  • (शब्दशः) अल्लाह बहुत बड़ा है, अल्लाह सबसे बड़ा है, (तात्पर्य) नारा-ए-तकबीर. उपरोक्त अवसरों पर प्रयुक्त.
  • किसी प्रशंसा के वर्णन में अतिशयोक्ति प्रदर्शन के लिए, पर्याय: ओफ़ोह, खुदा की पनाह,क्या ठिकाना है, कुछ ठिकाना नहीं.

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَللہُ اَکَبْرَ)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَللہُ اَکَبْرَ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone