تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"عَقْلِیَّت" کے متعقلہ نتائج

عَقْلِیَّت

یہ نظریہ کہ علم کی صحیح بنیاد عقل پر ہے اور تعقل اورعقلی استدلال کے ذریعے حقیقت تک رسائی ہوسکتی ہے، تلاش حقیقت میں عقل ہی کی رہنمائی کو قبول کر نے کا مسلک یا رجحان

عَقْلِیَّت کیشی

عقلیت پر یقین رکھنا، عقلی استدلال کو ماننا، خالص تعقل یا عقل کی روشنی میں غور کر کے نتائج اخذ کرنا

عَقْلِیَّت پَرَسْتی

عقلیت پر یقین رکھنا، عقلی استدلال کو ماننا، خالص تعقل یا عقل کی روشنی میں غور کر کے نتائج اخذ کرنا

عَقْلِیَّت پَسَنْد

عقلیت پر یقین رکھنے والا، عقلی استدلال کو ماننے، خالص تعقل یا عقل کی روشنی میں غور کر کے نتائج اخذ کرنے کا قائل

عَقْلِیَّت پَسَنْدی

عقلیت پر یقین رکھنا، عقلی استدلال کو ماننا، خالص تعقل یا عقل کی روشنی میں غور کر کے نتائج اخذ کرنا

عَقْلِیَّت پَسَنْدانَہ

عقلیت پسند جیسا .

اردو، انگلش اور ہندی میں عَقْلِیَّت کے معانیدیکھیے

عَقْلِیَّت

'aqliyyat'अक़्लिय्यत

اصل: عربی

وزن : 222

اشتقاق: عَقِلَ

Roman

عَقْلِیَّت کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • یہ نظریہ کہ علم کی صحیح بنیاد عقل پر ہے اور تعقل اورعقلی استدلال کے ذریعے حقیقت تک رسائی ہوسکتی ہے، تلاش حقیقت میں عقل ہی کی رہنمائی کو قبول کر نے کا مسلک یا رجحان

Urdu meaning of 'aqliyyat

Roman

  • ye nazariya ki ilam kii sahii buniyaad aqal par hai aur taaqqul aur aklii istidlaal ke zariiye haqiiqat tak rasaa.ii hosaktii hai, talaash haqiiqat me.n aqal hii kii rahnumaa.ii ko qabuul karne ka maslak ya rujhaan

English meaning of 'aqliyyat

Noun, Feminine

  • rationalism

'अक़्लिय्यत के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • यह दृष्टिकोण कि ज्ञान का सही आधार कारण पर आधारित है और सत्य तक तर्क और तर्कसंगत तर्क के माध्यम से पहुँचा जा सकता है, वास्तविकता की खोज में तर्क के मार्गदर्शन को स्वीकार करने की प्रवृत्ति या विश्वास है

عَقْلِیَّت سے متعلق دلچسپ معلومات

عقلیت بمعنی’’عقل پرستی، عقیدے یا جذبے کے بجائےعقل کو رہنما بنانا‘‘۔ ان معنی میں یہ لفظ عربی فارسی میں نہیں ہے، اردو والوں نے’’عقلی‘‘ سے بطرزعربی بنا لیا ہے۔ اردو میں اس کا تلفظ حرف چہارم کی تشدید کے ساتھ، یعنی بروزن مفعولن کبھی کبھی سننے میں آتا ہے۔ لیکن عموماً اسے بتخفیف یائے معروف، یعنی بروزن فاعلن بولا جاتا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس لفظ کوصرف بروزن مفعولن ہی بولنا چاہئے۔ شان الحق حقی نے یہی لکھا ہے، لیکن مجھے دہلی میں بھی یہ لفظ بروزن فاعلن ہی سنائی دیا ہے۔ یہ کہنا درست نہ ہوگا کہ چونکہ عربی میں’’عقلیہ‘‘ بتشدید یائے معروف ہے، اس لئے اردو میں’’عقلیت‘‘ کو بھی بتشدید یائے معروف بولنا چاہئے۔عربی میں’’عقلیہ‘‘ تانیث ہے’’عقلی‘‘ کی، اس سے ’’عقل پرستی‘‘ کے معنی مستفاد نہیں ہوتے۔ عربی لفظ ’’عقلیہ‘‘ لفظ کا آخری حرف تائے تانیث ہے، لاحقۂ کیفیت نہیں۔ دوسری بات یہ کہ اردو میں بیش از بیش لوگ اب ’’عقلیت‘‘ بروزن فاعلن بولتے ہیں اور اسی کو درست ، یا کم ازکم مرجح ماننا چاہئے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

عَقْلِیَّت

یہ نظریہ کہ علم کی صحیح بنیاد عقل پر ہے اور تعقل اورعقلی استدلال کے ذریعے حقیقت تک رسائی ہوسکتی ہے، تلاش حقیقت میں عقل ہی کی رہنمائی کو قبول کر نے کا مسلک یا رجحان

عَقْلِیَّت کیشی

عقلیت پر یقین رکھنا، عقلی استدلال کو ماننا، خالص تعقل یا عقل کی روشنی میں غور کر کے نتائج اخذ کرنا

عَقْلِیَّت پَرَسْتی

عقلیت پر یقین رکھنا، عقلی استدلال کو ماننا، خالص تعقل یا عقل کی روشنی میں غور کر کے نتائج اخذ کرنا

عَقْلِیَّت پَسَنْد

عقلیت پر یقین رکھنے والا، عقلی استدلال کو ماننے، خالص تعقل یا عقل کی روشنی میں غور کر کے نتائج اخذ کرنے کا قائل

عَقْلِیَّت پَسَنْدی

عقلیت پر یقین رکھنا، عقلی استدلال کو ماننا، خالص تعقل یا عقل کی روشنی میں غور کر کے نتائج اخذ کرنا

عَقْلِیَّت پَسَنْدانَہ

عقلیت پسند جیسا .

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (عَقْلِیَّت)

نام

ای-میل

تبصرہ

عَقْلِیَّت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone