تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَڑا دِن" کے متعقلہ نتائج

بَڑا دِن

دسمبر کی پچیسویں جس میں عیسائی حضرت عیسیٰ کے پیدا ہونے کی خوشی مناتے ہیں (اسی دن درازی شب کی انتہا کے بعد درازی روز کی ابتدا ہوتی ہے)، کرسمس

دِن بَڑا ہونا

رک : دن بڑھنا .

دِن پَہ دِن

رک : دن بدن .

مُن٘ہ بَڑا

کھانے پینے کا حریص ، لالچی ؛ (تحقیراً) بھوکا ، مفت خورا ۔

بَہُت بَڑا

بَڑا کَلیجَہ

بڑا دل ، بڑا ظرف، بڑی ہمت

بَڑا نَہان

وہ غسل جو زچگی سے چالیسویں دن کرتے ہیں

ہَر دِن

روز مرّہ ، بلاناغہ ، روزانہ ۔

دِن رَہے

شام سے پہلے ، اس وقت جب کہ تھوڑا دن باقی ہو ، دن میں .

دِن دوپَہَر

روز روشن میں ، دن کے وقت ، دن دہاڑے .

دِن دوپَہْرے

دن کی روشنی میں ، علانیہ ، کھلے خزانے ، سب کے سامنے .

پَہر دِن

دن کے پہلے یا پچھلے تین گھنٹے، دن کا پہلا یا پچھلا پہر

سَب دِن چَن٘گا تِہْوار کے دِن نَن٘گا

جب کوئی وقت کے مناسب اور اس کے مُطابق کام نہیں کرتا تو اس کے متعلق کہتے ہیں.

دِن مُن٘دے

دن ڈھلے ، سرِشام ، سورج غروب ہونے کے وقت .

دِن ہی دِن میں

دن رہے تک، سورج ڈوبنے تک

دِن بَہُرْنا

اچھے دن آنا ، قسمت کُھلنا ، حالت بہتر ہونا ، خوش اقبالی ہونا .

دِن ہونا

صبح ہونا، سورج نکلنا

دِن بَہُورْنا

اچھے دن آنا ، قسمت کُھلنا ، حالت بہتر ہونا ، خوش اقبالی ہونا .

دِن ٹَھْہرانا

کسی کام کے لیے وقت یا تاریخ مقرر کرنا .

سِیاہ دِن

نحوست ادبار اور مُصبیت کا زمانہ .

سَب دِن چَن٘گا عِید کے دِن نَن٘گا

جب کوئی وقت کے مناسب اور اس کے مُطابق کام نہیں کرتا تو اس کے متعلق کہتے ہیں.

دَہی بَڑا

کھانے کی ایک قسم جو عام طور پر ماش کی دال کو پیس کر پھر اس میں مسالے وغیرہ ملا کر پکوڑی کی شکل میں تیل میں تل کر دہی میں ڈالتے ہیں

بَڑا کارْخانَہ

بہت پھیلا ہوا کاروبار ، بہت بڑے کاروبار کا انتظام ، وسیع کنبہ

بَڑا نُکِیلا ہے

بہت وضع دار اور خود دار ہے

نام بَڑا ہونا

کسی اچھی صفت یا کام کے لیے مشہور ہونا ، نام روشن ہونا ۔

بَڑا چِنْڈال ہے

نہایت بد ذات ہے

بَڑا پیٹ ہے

بہت خوش خوراک ہے ، بہت رقم ہضم کرنے والا ہے

بَڑا سُور ہے

شجاع ہے

بَڑا سِیانا ہے

بہت چالاک ہے

پیٹ بَڑا ہونا

رک : پیٹ بڑھنا معنی نمبر .

دِن رَہے سے

دن میں ہی، شام سے کچھ دیر پہلے ہی، دن کے وقت

دِن کِھین٘چْنا

دن زیادہ کرنا ، وقت کو طوالت دینا ، عُمر کو بول دینا .

دِن کِھن٘چْنا

دن بڑھنا ، وقت کا طویل ہونا .

وُہ دِن آج کا دِن

اس دن سے آج تک ، تب سے لے کر اب تک ، جب سے اب تک (بالعموم یہ ظاہر کرنے کے لیے مستعمل کہ فلاں وقت سے اب تک وہی روش ہے یا کوئی تبدیلی نہیں ہوئی) ۔

مُن٘ہ بَڑا ہونا

لالچی ہونا ، طمع کرنے والا ہونا

بَڑا چِلَّہ

وہ غسل جو زچگی سے چالیس دن کے بعد ہوتا ہے

بَڑا زَمانَہ

بہت مدت

دِن مُن٘ڈْنا

دن ڈھلنا ، شام ہونا .

پان٘چ دِن

قلیل مدت ، تھوڑا عرصہ.

رِعایَتی دِن

(معاشیاتِ ، بنکاری) ہر قسم کی ہنڈیِ پٹانے کے واسطے وقتِ معیّنہ کے بعد تین دن کی مہلت.

یَقِین بَڑا رَہ٘بَر ہے

یقین ہو تو انسان کامیابی حاصل کرتا ہے، محکم عقیدہ بڑی نعمت ہے

دِن بھور ہونا

دن نکلنا، صبح ہونا، دن کا آغاز ہونا

دِن پُورے ہونا

دِن کَم رَہنا

تھوڑا سا دن رہ جانا ، مدّت کم رہ جانا .

دِن بُرے ہونا

موسم یا حالات خراب ہونا

دِن کا راجَہ

دِن تیر ہونا

وقت گزرنا ، وقت کٹنا ، دن ختم ہونا .

دِن بھاری ہونا

ایّام منحوس ہونا، مصیبت کا زمانہ ہونا، سختی کے دن آنا، نصیب بگڑنا، طالع بگڑنا

دِن کَم ہونا

دن گھٹنا ، دن چھوٹا ہو جانا ، رات کی نسبت دن کا چھوٹا ہو جانا .

دِن ہو چُکْنا

دور گزر جانا، زمانہ بیت جانا

دِن بَھر ہونا

سارا دن تمام ہو جانا .

دِن تَمام ہونا

دن تمام کرنا (رک) کا لازم ، وقت گزرنا، دن ختم ہونا .

دِن بھاری رَہْنا

تکلیف کے دن آنا ، تنگدستی ہونا ، بخت برگشتہ ہونا .

دِن کِتْنا ہوگا

ایک کلمہ ہے جس کے کہنے سے تیلی چڑتا ہے کہ اس کے نزدیک یہ بدشگونی ہے

دِن پُورا ہونا

شام ہو جانا، دن ختم ہو جانا

دِن اَن٘دھیرا ہونا

دن گزر کے رات ہو جانا ، صبح سے شام ہونا .

دِن نَصِیب ہونا

خوشی کا دن آنا

دِن نَہ رَہْنا

زمانہ گزرجانا ، شام ہو جانا .

دِن دوپَہَر نَن٘گے پِھرنا

علانیہ بد اطواری یا بے شرمی پر کمر باندھ لینا .

دِن لَگے ہیں

موت کے دن قریب ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں بَڑا دِن کے معانیدیکھیے

بَڑا دِن

baD.aa dinबड़ा दिन

اصل: ہندی

بَڑا دِن کے اردو معانی

اسم, مذکر

  • دسمبر کی پچیسویں جس میں عیسائی حضرت عیسیٰ کے پیدا ہونے کی خوشی مناتے ہیں (اسی دن درازی شب کی انتہا کے بعد درازی روز کی ابتدا ہوتی ہے)، کرسمس
  • قیامت کا دن، روز حشر (جو ہر دن سے بڑا ہوگا)
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of baD.aa din

Noun, Masculine

बड़ा दिन के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • वह दिन जिसका मान बड़ा हो, पचीस दिसंबर का दिन जो ईमाइयों के त्योहार का दिन है, इस दिन ईसा के जन्म का उत्सव मनाया जाता है
  • प्रलय का दिन, क़यामत का दिन (जो हर दिन से बड़ा होगा)

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَڑا دِن)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَڑا دِن

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words