تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَجْر" کے متعقلہ نتائج

بَجْر

بھاری ، بوجھل ، وزنی ، گراں ، جسیم

بَجْر ہَڈّی

گھوڑوں کے پیروں میں گانٹھیں پڑنے کا ایک مرض جس کے سبب وہ ٹھیک سے چلنے کے لائق نہیں رہ جاتا

بَجْر بَہْرا

جو کچھ نہ سن سکے جیسے پتھر، سخت گراں گوش

بَجْری

باجرے کے برابر سنْگریزے جو عموماً راستے پر بچھائے جاتے ہیں پتھر یا اینْٹ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے جو تعمیری مسالے میں ڈالے جاتے ہیں

بَجْرا

ایک قسم کی آتشبازی جس کی شکل چھوٹے جہاز سے مشابہ ہوتی ہے

بَجْر کِٹ

ایک قسیم کا کیڑے کھانے والا جانور

بَجْر جوگ

(نجوم) جوگ کی ایک قسم جس میں پیدا ہونے والا بچہ نیک خصلت جسیم اور عیاش ہوگا

بَجْر اَنْگ

سخت بدن والا، مضبوط، محنت کش

بَجْر کَنْد

بنڈے کی قسم کی گول بھورے رنْگ کی ایک جڑ جس کا پودا کئی فٹ اونْچا اور جس کا اچار لذیذ اور مفید ہوتا ہے

بَجْر پَڑے

بد دعا ، بجلی گرے ، مرجائے ، تباہ ہوجائے

بَجْر بونْگ

غیر معمولی موٹا اور مضبوط قسم کا بانس جو چھپر کے بلینڈے، ڈولی یا پالکی کے ڈنڈے بنانے یا باڑ باندھے میں استمعال ہوتا ہے

بَجْر گَرْبھ

بالا یا بالی جس میں دو موتی اور ان کے درمیان کوئی رنْگین نگ پڑا

بَجْر بَھنْگ

تمباکو

بَجْراگی

بجلی

بَجْرِیلا

سنگریزوں سے بھرا ہوا، بجری کا

بَجْراگ

ہجر، جدائی

بَجْرَنْگی

بَجْرَنْگ

مضبوط، توانا، مضبوط اعضا کی ساخت والا، تگڑا

بَجْر پات

بجلی کی کڑک، بجلی گرنے کی صورت حال

بَجْر بَلی

وہ بہادر جس کا بدن مضبوط ہو

بَجْر اَنْگی

تلک یا سینْدور کا ضرب کی شکل کا ٹیکا

بَجْر بَٹُّو

ایک قسم کھلونا جس کی آنکھیں بڑی بڑی اور چمکیلی ہوتی ہیں

بَجْر پَڑْنا

بجلی گرنا، تباہ ہونا، برباد ہونا

بَجْر اَگھاٹ

بجلی گرنے کی صورت حال، برق افگنی

بَجْر کی نِینْد

اتنی گہری نیند جو پتھر کی طرح بے حس بنادے

بَجْرَنْگ بَلی

پون کا بیٹا بجرنگ بلی پیدائش سے ہی شدید طاقتوں کا مالک ہے، وہ بڑے ہوکر بھگوان رام کا متمول مددگار بنتا ہے اور سیتا کو راون کے چنگل سے بچانے میں مدد کرتا ہے

بَجْرا کَنارے پَر لَگْنا

کامیاب و بامراد ہونا، مقصد حاصل ہونا

کام کو کوڑھی، مُنْہ بَجْر

جو کام کرنے سے گریزاں مگر کھانے کو حاضر ہو اس کی نسبت کہتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں بَجْر کے معانیدیکھیے

بَجْر

bajrबज्र

نیز - بَجَر, بَجَّر

اصل: سنسکرت

وزن : 21

بَجْر کے اردو معانی

صفت

  • بھاری ، بوجھل ، وزنی ، گراں ، جسیم
  • سخت ، مضبوط ، کڑا
  • سست ، کاہل ، مٹّھا ، ڈھیلا
  • ضرب کے x نشان کی طرح کا
  • مشکل ، کٹھن ، دو بھر ، اجیرن ، دشوار

اسم، مذکر

  • بجلی ، صاعقہ
  • پتھر ، سخت پتھر
  • ہندوؤں کے دیوتا اندر مہاراج کا وہ آتشیں بان جس کی مدد سے انہوں نے مہابھارت کی جنْگ فتح کی تھی

اسم، مؤنث

  • دو تلواروں کا جوڑا یا جوڑوں تلوار جس کے بیج میں قبضہ اور دونوں طرف پھل ہوتے ہیں ہندو اس کو اندر دیوتا سے منسوب کرتے ہیں ، بعض مقامات پر سانْپ کی شکل کی دو موئی تلوار کو کہتے ہیں
  • ہیرا ، الماس

English meaning of bajr

Noun, Masculine

बज्र के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • कठोर, अत्यंत मज़बूत
  • बहुत मजबूत, दृढ़ या पक्का
  • वज्र के समान कठोर

संज्ञा, पुल्लिंग

  • वज्र; पत्थर।

بَجْر کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَجْر)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَجْر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone