تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا خَراب ہوتا ہے" کے متعقلہ نتائج

بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا خَراب ہوتا ہے

جس بیوقوف اور سادہ لوح آدمی کوکوئی بنیا بہکا دے یا جوگی اور فقیر لوگ کسی شخص کو بد دعا دے دیں تو پھر ان دونوں قسموں کے آدمیوں کی مٹی پلید ہوتی ہے۔

پَرْسوں کا ہوتا کَل اَور کَل کا ہوتا آج

ایسے مواقع پر کہتے ہیں جہاں بہت عجلت ظاہر کرنا منظور ہو.

گَھر کا جوگی جوگْنا باہَر کا جوگی سَدھ

انسان کی وطن میں قدر نہیں ہوتی اپنے گان٘و میں فقیر ہوتا ہے دوسرے گان٘و میں اولیا سمجھا جاتا ہے.

آوے کا آوا خَراب ہے

سارا خاندان یا پورا جتھا کسی برائی میں یکساں مبتلا ہے.

رُوپے کا نَشَہ ہوتا ہے

دولت غافل اور متکبّر بنا دیتی ہے

مان کا پان بَہُت ہوتا ہے

۔مثل۔عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتاہے۔

بَنیْے کا بیٹا کُچھ دیکھ کَر گِرْتا ہے

چالاک یا مطلب پرست کا کوئی کام فائدے سے خالی نہیں ہوتا۔

دَھن ہی ہوتا ہے کَنیا کا بُرا

(ہندو) عورت کی قسمت (وجود) ہی خراب ہے (برے وقت مستعمل) .

صَبْر کا پَھل مِیٹھا ہوتا ہے

صبر کا انجام اچھا ہوتا ہے.

صُحْبَت کا اَثَر ہوتا ہے

پاس بیٹھنے سے کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہوتا ہے ، جب کسی کا چال چلن کسی کے پاس بیٹھنے سے خراب ہو جائے تو کہتے ہیں.

چَھل کا پھل بُرا ہوتا ہے

مکّاری اور فریب کا نتیجہ بُرا ہوتا ہے

راجا کا پَرْچانا اَور سان٘پ کا کِھلانا بَرابَر ہے

بادشاہوں اور حُکمرانوں کی مصاحبت میں ہر وقت خطرہ ہوتا ہے

مان کا پان بھی بَہُت ہوتا ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

کَرْنا خُدا کا کِیا ہوتا ہے

کیا واقعہ پیش آتا ہے ، عجیب واقعہ پیش آتا ہے ، تسلسلِ کلام کے لیے مستعمل .

نَمَک کا سَہارا بَہُت ہوتا ہے

تھوڑا سا سہارا ، تھوڑی سی مدد یا چھوٹا سہارا بھی بہت ہوتاہے ؛ تھوڑا سا نمک پڑنے سے بھی کھانا لذیذ ہو جاتا ہے

پَرْدیسی کا جی آدھا ہوتا ہے

پردیس میں انسان کا حوصلہ نہیں رہتا.

فَوج کا آگا بَرات کا پیچھا بھاری ہوتا ہے

فوج کے حملے کا روکنا اور شادی کے بعد خرچ کا بندوبست کرنا اور ان دونوں کاموں کا اختتام پر پہونچانا بہت دشوار ہے

کَرنا اور خُدا کا کیا ہوتا ہے

۔کیا واقعہ پیش آتا ہے۔ عجیب واقعہ پیش آتا ہے۔

تِنکے کا اِحسان بھی بَہُت ہوتا ہے

۔احسان کی تعریف میں کہتے ہیں۔ یعنی تھوڑا سا احسان بھی قابل شکر کر گزاری کے ہے۔

مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے

کارآمد اور قیمتی چیز کی نسبت کہتے ہیں، اچھی اور مفید چیز کی قدر ہمیشہ رہتی ہے

وُہ دِن ہے اَور آج کا دِن ہے

رک : وہ دن اور آج کا دن ۔

مُن٘ہ کا مَزَہ خَراب کَرنا

منھ کا ذائقہ بگاڑنا ، طبیعت مکدر کرنا ۔

آگ کا جلا آگ سے اچھا ہوتا ہے

آگ سے جلی ہوئی جگہ کو آگ سے سینکیں تو جلن کم ہو جاتی ہے، جس نے ایذا دی وہی تسکین پہنچا سکتا ہے

خاوِند چون کا بھی بُرا ہوتا ہے

مالک اگر آٹے کا بنا ہوا بھی ہو تو برا ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ چاہے مالک کتنا سیدھا اور نیک ہو مگر خدمت گار کو ہمیشہ بُرا لگتا ہے .

زیوَر رَجے کا ، سِن٘گھار اَور بُھوکے کا اَدھار ہے

زیور دولتمندوں کے لیے زِینت کا باعث اور غریبوں کا سہارا ہے.

زَر کا زورا پُورا ہے اَور سَب اَدُھورا ہے

روپے میں بہت طاقت ہے

اَمِیر کا پاد بھی خُوشبُودار ہوتا ہے

دولت جملہ عیوب کی پردہ پوشی کرتی ہے

یا سووے راجا کا پُوت یا سووے جوگی کا اَدہوت

بے فکری کے ساتھ یا تو راجہ کا لڑکا سوتا ہے یا فقیر کا ، جوگی اور راجہ کا بیٹا دونوں کے دونوں بے فکرے

مَردوں کا ایک قَول ہوتا ہے

مرد جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں اور اپنی بات پر قائم رہتے ہیں

بَنیْے کا ساہ بَھْڑ بُھون٘جا

یہ اس سے بھی بخیل ہے.

روٹی اَور اَولاد سے کِسی کا پیٹ بَھرا ہے

ہر شخص روزی اور اولاد کی کثرت چاہتا ہے.

خَراب ہوتا پِھرْنا

واہی تباہی پھرنا، کوچہ گردی کرنا

سَچ اَور جُھوٹ میں چار اُن٘گَل کا فَر٘ق ہے

سچَی بات دیکھی جاتی ہے اور جُھوتی بات سُنی جاتی ہے ، اسی لیے کہتے ہیں کیونکہ آنکھ اور کان میں چار انگل کا فرق ہے .

گھی جاٹ کا اَور تیل ہاٹ کا

گھی گاؤں سے منگوایا ہوا اور تیل تیلی کی دوکان سے لیا ہوا اچھا ہوتا ہے، کیونکہ گاؤں کا گھی تازہ ہوتا ہے اور دوکان پر سے لیا ہوا تیل کئی دن کا ہونے کی وجہ سے صاف ملتا ہے

مُنہ کا مَزَہ خَراب ہونا

ذائقہ خراب ہونا ، بے مزہ ہونا ۔

مُرغی کے لِیے تَکلے کا زَخم بھی بَہُت ہوتا ہے

رک : مرغی کو تکلے کا گھاؤ بس الخ ۔

حَرام کا بول اُٹھْتا ہے ، حَلال کا جُھک جاتا ہے

رذیل اکڑتا ہے شریف نرمی اختیار کرتا ہے.

آپ کا قطْعِ کَلام ہوتا ہے

جب کوئی شخص کچھ کہتا ہو اور اثناے گفتگو اسے روک کر دوسرا شخص خود کچھ کہنا چاہے تو یہ جملہ استعمال کرتا ہے چونکہ بات میں بات کہنا خلاف ادب ہے اس لیے گستاخی کا عذر یوں کیا جاتا ہے

ہاتھی ہَزار لُٹے تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہوتا ہے

امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہو جائے پھر بھی اس کی قدر رہتی ہے (مالدار کے مفلس ہو جانے کے موقعے پر مستعمل ہے) ۔

آن٘چ کا کھیل ہے

(باورچیوں اور کیمیا گروں وغیرہ کی بول چال) جب کئی چیز پکانے یا تپانے میں بگڑ جاتی ہے تو کہتے ہیں یہ تو آن٘چ کا کھیل ہے یعنی زرا آن٘چ کڑی ہو گئی ، تو خرابی اور ذرا آن٘چ دھیمی ہوئی تو خرابی . مطلب یہ ہے کہ نازک اور مشکل کام ہے .

کھان٘ڈ اَور ران٘ڈ کا جوبَن رات کو

میٹھی چیز کا لطف رات کے کھانے کے بعد ہوتا ہے اور رانڈ اگر بدچلن ہو تو رات کو بناؤ سنگار کرتی ہے .

آپ کا مُن٘ھ ہے

آپ کا پاس ہے

مَلَن٘گ کا اَور بامنی کا کیا ساتھ

دو غیر جنس کے میل کا نتیجہ فساد ہی ہوتا ہے.

کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے

بُری صحبت میں رہنے والے کو بھی بُرا سمجھا جاتا ہے، برے مقام پر جانے سے لوگ شک کرنے لگتے ہیں کہ یہ بھی برائی میں ملوث ہے

پُھون٘س کا تاپْنا ہے

بے بنیاد کام ہے ، چند روزہ خوشی ہے ، بے فائدہ امید کرنا۔

شادی اَور غَمی کا، چولی دامَن کا ساتھ ہے

جہاں خوشی ہو وہاں غم بھی ضرور ہوتا ہے

گِرہَستی کا کام ران٘ڈ کا چَرخا ہے

گرہستی کا دھند ختم نہیں ہوتا.

کوئی کِسی کا نَہیں ہوتا

کسی کے دکھ میں کوئی شریک نہیں ہوتا

بَرِچھ کا سایَہ اَور پُرُش کا مایَہ

درخت کا سایہ اور انسان کا رسوخ ان کی اپنی اپنی ذات کے ساتھ ہے

لِیمُو کا چور کا ہاتھ کَٹا ہے

اندھیر نگری چوپٹ راجہ.

کِس کا مُن٘ھ ہے

کس کی مجال ہے.

جورو کا مرنا گھر کا خرابہ ہے

بیوی کے مرنے سے گھر اجڑ جاتا ہے

لَڑائی کا پِیْچھا بھاری ہوتا ہے

لڑائی کا زور آخر میں زیادہ ہوتا ہے، جنگ کے نتائج بعد میں مرتب ہوتے ہیں

بیْاہی بیٹی کا رَکْھنا ہاتھی کا بان٘دْھنا ہے

شادی کرنے کے بعد بیٹی کا اپنے گھر رکھنا مصارف وغیرہ کے لحاظ سے اتنا ہی بھاری ہے جتنا ہاتھی پالنا مشکل ہوتا ہے.

آمْلَہ کا کھایا بُزُرْگ کا فَرمایا پِیچھے مَعْلُوم ہوتا ہے

ابتدامیں تو یہ دونوں چیزیں ہی بد مزہ معلوم ہوتی ہیں نتیجے میں نہایت مفید ثابت ہوتی ہیں

دُھن٘د کا پَسارا ہے

اندھیرے کا پھیلاؤ ہے ، دھوکا ہی دھوکا ہے ، دھوکے کی ٹٹّی ہے .

کُچْھ خَرْچ ہوتا ہے !

اختیار آنے نہ آنے میں ہے جبر اس میں نہیں کچھ خرچ ہوتا ہے ہاں منہ سے فرماتے ہوئے

پَیسا گان٘ٹھ کا اَور بیٹا پیٹ کا

اپنی دولت اور اپنا بیٹا وقت پر کام آتے ہیں .

گُو کا پُتلا ہے

ابھی چھوٹا بچّہ ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا خَراب ہوتا ہے کے معانیدیکھیے

بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا خَراب ہوتا ہے

baniye kaa bahkaayaa aur jogii kaa phaTkaaraa KHaraab hotaa haiबनिये का बहकाया और जोगी का फटकारा ख़राब होता है

بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا خَراب ہوتا ہے کے اردو معانی

قول

  • جس بیوقوف اور سادہ لوح آدمی کوکوئی بنیا بہکا دے یا جوگی اور فقیر لوگ کسی شخص کو بد دعا دے دیں تو پھر ان دونوں قسموں کے آدمیوں کی مٹی پلید ہوتی ہے۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا خَراب ہوتا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا خَراب ہوتا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words