تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بیچْنا" کے متعقلہ نتائج

بیچْنا

فروخت کرنا، بیع کرنا، قیمت لے کر سامان دینا

بیچْنا بِچانا

رک : بیچنا

بیچْنا کھوچْنا

فروخت کرنا ، کاروبار کرنا

بیچْنا کھونْچْنا

فروخت کرنا ، کاروبار کرنا

ہاتھ بیچْنا

کسی کے پاس فروخت کرنا ، کسی کو بیچنا (بالعموم ’’کے ‘‘کے ساتھ مستعمل)

خُرْدَہ بیچْنا

پھٹکل بیچنا، تھورا بیچنا.

ہَڈِّیاں بیچْنا

(آبائو اجداد کے) نام کو برباد کرنا ، نام کو بٹا لگانا ، خاندان کو بدنام کرنا نیز باپ دادا کے نام پر کمائی کرنا ، خود کچھ نہ کرنا محض آبائو اجداد کی شہرت سے فائدہ اٹھانا (بالعموم باپ دادا کے ساتھ مستعمل) ۔

باپ دادا کی ہَڈیاں بیچْنا

خود کچھ نہ کرنا، محض باپ دادا کی شہرت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنا

جی بیچْنا

جان خطرے میں ڈالنا ، مصیبت بھگتنا ؛ دل دینا ، جان کی بازی لگانا ، جان کا مودا کرنا.

دِل بیچْنا

دل دینا ، محبت کرنا ، جان نثار کرنا.

سَر بیچْنا

جان کو جوکھوں میں ڈالنا ، جان پر کھیل جانا ، جان کی بازی لگانا ، جان خطرے میں ڈالنا.

جان بیچْنا

سردھڑ کی بازی لگانا، جان خطرے میں ڈالنا، جاں نثار کرنا

اُڑْنا بیچْنا

بے مصرف کام کرنا ، لاحاصل مشغلہ اختیار کرنا ، ذِلّت آمیز کاروبار کرنا ؛ دھوکا دینا.

ذات بیچْنا

ذلیل ہونا، رسوا ہونا

سَودا بیچْنا

سامان فروخت کرنا۔

آن بیچْنا

اپنی شان و شوکت و ضعداری خودداری یا ناموس کو کسی ادنیٰ فائدے کے لئے گن٘وانا .

آبْرُو بیچْنا

اپنی حیثیت سے گری ہوئی روش اختیار کرنا، بے عزتی کا کام کرنا.

دُھول بیچْنا

بے مصرف کام کرنا ، لاحاصل مشغلہ اختیار کرنا ، ذِلّت آمیز کاروبار کرنا ؛ دھوکا دینا ، تحصیلدار صاحب ... ہمیشہ یہی جواب دیتے کہ جہاں پھول بیچے ہیں وہاں دُھول کیسے بیچوں .

ضَمِیر بیچْنا

کسی غرض سے جان بوجھ کر اپنے اصول کے خلاف عمل کرنا ، کسی سے ذاتی فائدے کے حصول کے لیے حق و انصاف کے منافی کام کرنا ، اپنے مفاد کی خاطر جان بوجھ کر باطل کا ساتھ دینا ضمیر فروشی .

مَدَّھم بیچْنا

سستا بیچنا، ارزاں کر دینا، قیمت سے گرا کر دینا، اونے پونے بیچنا، کم قیمت پر فروخت کرنا

رَدّی بیچْنا

پرانے اخبار اور بے کار کاغذ کی تجارت.

دُودھ بیچْنا

دودھ فرخت کرنا ؛ دایہ بن کراُجرت پر کسی کے بچے کو دودھ پلانا

کَچْرِیاں بیچْنا

کئی آدمیوں کا مل کر برابر بولے جانا ، پکار پکار کر باتیں کرنا ، بہت سے آدمیوں کا مل کر باتیں کرنا ، شور و غل کرنا

ٹانڈا بیچْنا

مال تجارت فروخت کرنا، ساز و سامان ختم کردینا.

چُکَوتا بیچْنا

یک مشت ان گنی چیز بیچنا، مثال کے طور پر آم وغیرہ

پَکَوڑے بیچْنا

پست اور ادنیٰ کام کرنا، پیٹ پالنے کے لیے چھوٹا موٹا کاروبار کرنا

لُہار خانے میں سُوئِیاں بیچْنا

جو چیز جہاں بنتی یا پیدا ہوتی ہے اُس کو وہیں لیجا کر بیچنا بے فائدہ کام کرنا ، اُلٹے بانس بریلی کو بھیجنا۔

لوہار خانَہ میں سُوئِیاں بیچْنا

۔ (دہلی) کنایۃً۔ لغو حرکت کرنا۔ بے قدری کرنا۔

کَم میں بیچْنا

کَم کو بیچْنا

کَمْتی بَڑْھتی بیچْنا

(دکان داری) حسبِ ضرورت اور حسب موقع قیمت کی کمی بیشی سے مال فروخت کرنا .

چِھڑَک کَر بیچْنا

باسی ترکاری پر پانی چھڑک کر فروخت کرنا

چِھڑَک چِھڑَک کَر بیچْنا

دھوکا دینا ، جھوٹی تعریف کرنا.

کَوڑِیوں کے مول بیچْنا

نہایت ارزاں فروخت کرنا، بہت سستا بیچنا.

موٹ کا موٹ بیچْنا

کل چیز بیچ دینا ، تھوک بیچنا

دو روٹِیوں پَر بیچْنا

بہت سستے داموں فروخت کر دینا ؛ بہت قلیل معاوضہ پر خدمت کرنا .

دَھڑی دَھڑی کَر کے بیچْنا

سب کا سب فروخت کرنا ، تیزی سے بیچنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں بیچْنا کے معانیدیکھیے

بیچْنا

bechnaaबेचना

اصل: سنسکرت

وزن : 212

بیچْنا کے اردو معانی

فعل، فعل متعدی

  • فروخت کرنا، بیع کرنا، قیمت لے کر سامان دینا

شعر

English meaning of bechnaa

Verb, Transitive verb

  • to sell, dispose of; to endorse (a cheque or bill)

बेचना के हिंदी अर्थ

क्रिया, सकर्मक क्रिया

  • मूल्य लेकर कोई पदार्थ देना, चीज़ देना और उसके बदले में दाम लेना, विक्रय करना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بیچْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

بیچْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words