تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بُھوکے" کے متعقلہ نتائج

بُھوکے

بھوکا رک کی جمع یا محرفہ شکل تراکیب میں مستعمل .

بُھوکے کو بُھوکے نے مارا یہ بھی گِرا وہ بھی گِرا

کسی بے فائدہ مشقت کی نسبت بولتے ہیں

بُھوکے کو ناک نَہِیں ہوتی

بھوک میں آدمی بے حیا ہوجاتا ہے

بُھوکے سے کہا دو اور دو کیا، کہا چار روٹِیاں

مطلبی آدمی کے متعلق کہتے ہیں

بُھوکے شَرِیف اَور پیٹ بَھرے رَذِیل سے ڈَرنا چاہِیے

دونوں لڑ نے مر نے کو تیار رہتے ہیں

بُھوکے کو کُچھ دِیجِئے یَتھا شَکَت جو ہوئے

جہاں تک ہوسکے بھوکے کو کچھ دینا چاہیئے

بُھوکے کو دے نَہِیں سَکْتے رَجے کو دیکھ نَہِیں سَکْتے

حاسد کی نسبت بولتے ہیں

بُھوکے کو سُوکھا کیا

بھوک میں سو کھی ہوئی روٹی بھی نعمت ہوتی ہے

بُھوکے نے بُھوکے کو مارا دونوں کو غَش آ گَیا

مشقِت لاحاصل

بُھوکے بیر اُگھانے گانڈا تُسپَر کھائیں مُولی کا کھانڈا

بھوک میں سب کچھ غنیمت ہے

بُھوکے کو کیا رُوکھا سُوکھا اَورنِیند کو کیا بِچَھونا

بھوک میں روکھا بھی نعمت ہے اور نیند کے وقت بسترے یا تکیہ کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی

بُھوکے کو اَن پیاسے کو پانی، جَنگَل جَنگَل آوا دانی

رعایا پروری سے ملک آباد ہوتا ہے اور یہی جملہ طوطے کو بھی یاد کرایا جاتا ہے

ماگھ نَن٘گے بَیساکھ بُھوکے

بہت غریب ، سدا مفلس ، سردی میں پہننے کو کپڑا نہیں ملتا اور گرمی میں پیٹ بھر کر کھانے کو نہیں ملتا .

راجہ کیا جانے بُھوکے کی سار

بھوک کی قدر امیر آدمی نہیں جان سکتا

نَنگے بُھوکے

ننگا بھوکا (رک) کی جمع نیز مغیرہ حالت ؛ جن کے پاس کھانے اور پہننے کو نہ ہو ، قلاش ؛ خالی ہاتھ ، لٹ لٹا کر ۔

دیوتا بھی باسْنا کے بُھوکے ہیں

ہر جگہ دینے لیتے سے کام نِکلتا ہے

چِڑیمار ہَمیشَہ نَنگے بُھوکے رَہْتے ہیں

ظلم کبھی سر سبز نہیں ہوتے.

سونے کو سَلام، رُوپے کو عَلَیک، بُھوکے کو نَہ دیکھ

امیر آدمی کو سلام کرنا چاہیے ، درمیانی درجے کے آدمی کا سلام لینا چاہیے ، غریب کی طرف دیکھنا بھی نہیں چاہیے.

زیوَر رَجے کا ، سِنگھار اَور بُھوکے کا اَدھار ہے

زیور دولتمندوں کے لیے زِینت کا باعث اور غریبوں کا سہارا ہے.

راجا کیا جانے بُھوکے سار

جس نے بُھوک سہاری ہو وہی جانتا ہے بُھوک کی قدر امیر آدمی نہیں کر سکتا دردمند ہی کو دوسرے کے درد کا احساس ہوتا ہے اور کو نہیں ہو سکتا

رَجا کِیا جانے بُھوکے کی سار

جس کو کھانے کو مِلے وہ بُھوک کو کیا جانے .

رِجھےکا سِنگھار اَور بُھوکے کا اُدھار

ایسی چیز کے متعلق کہتے جو مالدار کے لیے زیب و زیبائش اور غیرب کے لیے برے وقت کا سہارا ہو.

پیٹ بَھرا کیا جَانے بُھوکے کی قَدْر

مالدار آدمی کسی غریب کی تکلیف کو محسوس نہیں کرتا

بِپھرے رِذالے اور بُھوکے اَشْراف سے ڈَرِیے

کمیہ غصے کی حالت میں اور شریف بھوک کی حالت میں خطرناک ہوتا ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں بُھوکے کے معانیدیکھیے

بُھوکے

bhuukeभूके

وزن : 22

بُھوکے کے اردو معانی

  • بھوکا رک کی جمع یا محرفہ شکل تراکیب میں مستعمل .

شعر

English meaning of bhuuke

بُھوکے کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بُھوکے)

نام

ای-میل

تبصرہ

بُھوکے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words