تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بِٹھانا" کے متعقلہ نتائج

بِٹھانا

بیٹھنا (رک) کا تعدیہ ؛ کھڑے ہوئے یا لیٹے ہوئے کو نشست کرانا ا، کسی کو کولھوں کے بل فرش یا کرسی پر ٹکانا ، بیٹھنے کی جگہ دینا ، بیٹھنے کے لیے کہنا.

بَیٹھانا

رک : بٹھانا.

بیٹھنا

(شطرنج وغیرہ) مہرے کا گھر میں رہنا

بِٹْھنا

رک : بیٹھنا

بَٹْھنا

بل دینا، بٹنا

بوتْھنا

گٹھڑی سی بنالینا.

باٹْھنا

رک : باٹنا

بِتُھونْنا

ریزہ ریزہ کرنا، الگ الگ کرنا، بتھرانا

آ بَیٹھنا

آ کے بیٹھ جانا، تھوڑی دیر کے لیے قیام کرنا

گَھر آ بَیٹْھنا

گھر میں بیٹھ جانا ، بیکار ہوجانا ، مطلع ہوجانا ، خالی بیٹھنا.

بُو اُٹھانا

شامہ سے خاص طور پر کوشش کرکے بو محسوس کرنا ، کسی چیز کی بو سے پتا لگانا کہ وہ کہاں ہے۔

باٹ ہونا

راستہ اختیار کرنا .

بات ہونا

کسی امر کا وقوع میں آنا

بَنٹْھنا

رک : بٹنا

بُت ہونا

رک : بت بننا.

ہَٹ پَہ آ بَیٹْھنا

رک : ہٹ پہ آجانا ۔

ہَٹ پَر آ بَیٹْھنا

رک : ہٹ پہ آجانا ۔

بَیٹْھنا چَڑھنا

(عموماً مٹی یا ریت کا) ڈھیر لگتا

بَیٹْھنا بیڑے سے

ٹھور ٹھکانے سے، اپنی اپنی جگہ

بَیٹْھنا بیڑَہ نَہ رہنا

رک : تھل بیڑا نہ ملنا.

پَڑْتا بِٹھانا

حساب لگانا، اندازہ کرنا، پڑتا پھیلانا

پَڑْھنے بِٹھانا

پڑھنے بیٹھنا کی متعدی، بسم اللہ کی تقریب کرنا، پڑھنے کی ابتدا کرنا، تعلیم دلانا شروع کرنا

چِڑیا بِٹھانا

چُوڑی بِٹھانا

جوڑ بِٹھانا

جوڑ ملانا، وصل کرنا

گاڑی بِٹھانا

۔لازم۱۔ گھات لگانا۔ شکاریوں کا گھات میں بیٹھنا۲۔ چوروں ڈاکوؤں یا دشمن کی گھات میں بیٹھنا۔

گاڑے بِٹھانا

پوشیدہ جگہ کسی کی تاک میں یا گھات میں بٹھانا

کوڑا بِٹھانا

سختی کرنا، نگرانی کرنا، خوف وہراس پیدا کرنا.

گاڑا بِٹھانا

پوشیدہ جگہ کسی کی تاک میں یا گھات میں بٹھانا

مُقَدَّم بِٹھانا

زیادہ عزت کرنا ، برتر سلوک کرنا (نسبتاً اعلیٰ درجہ سمجھنا) ۔

دانگ بِٹھانا

چمکانا ، سونے یا چان٘دی کا ٹکڑا لگانا ، مُرصّع کاری.

نَقْش بِٹھانا

۔رعب جمانا۔ رسوخ پیدا کرنا۔؎

قَبْضَہ بِٹھانا

سِکَہ جمانا ، اختیارات کو وسیع کرنا.

قَینچی بِٹھانا

ٹوکری بناتے وقت قینچی کی شکل کا نمونہ بنانا.

دَھونس بِٹھانا

دھمکی دینا .

مانئِیوں بِٹھانا

رک : مانجھے بٹھانا .

شُعْلَہ بِٹھانا

آگ کو ٹھنڈا کرنا

مائِیوں بِٹھانا

بطور رسم شادی سے چند روز پہلے دولھا اور دلہن کو زرد کپڑے پہنا کر اپنے اپنے گھر میں بٹھانا ۔

گود بٹھانا

زانوؤں پر بٹھانا، لے پالک بنانا

بَیٹْھنا کے تَھل بانْدھنا

رک : تھل بانْدھنا.

ہَوَّا بِٹھانا

خوف طاری کرنا ، ڈر بٹھانا ۔

قافِیَہ بِٹھانا

مضمون کے مطابق شعر میں قافیہ استعمال کرنا.

میں بِٹھانا

ذہن نشین کرانا، طبیعت میں جمانا

دِل بِٹھانا

ہمت پست کر دینا ، ولولہ ختم کر دینا.

پَرْدے بِٹھانا

باہر کا آنا جانا بند کرنا، پردہ نشین کرنا، بچی کا اس عمر کو پہن٘چنا کہ پردہ شرعی کرانا ضروری ہو

بُنیاد بِٹھانا

بنیاد کھوکھلی کرکے گرا دینا۔

دَھولا بِٹھانا

پُوجا کے لیے سفید سان٘ڈ کو سامنے بِٹھانا .

پَون بِٹھانا

پیر یا مؤکل مسلّط کرنا، ارواح خبیثہ کو کسی شخص کے ضرر پہن٘چانے کے واسطے متعین کرنا، جادو کر دینا

دھاک بِٹھانا

ہیبت بٹھانا، رعب قائم کرنا، سکہ بٹھانا، ممتاز و مشہور ہونا

آوَن بِٹھانا

آون کو ’نا‘ کے سوراخ میں مضبوطی سے پھن٘سا دینا.

ضَبْط بِٹھانا

پہرے دار کھڑے کرنا، نگرانی کرانا

زور بِٹھانا

دبدبہ قائم کرنا، رعب جمانا

مَضْمُون بِٹھانا

مضمون کو عبارت میں تحریر کرنا یا مناسب موقع پر جگہ دینا، کسی موضوع کو مناسب طریقے سے یا مناسب موقع پرجگہ دینا

تَمْغا بِٹھانا

سکہ بٹھانا، رعب بٹھانا، تحکم جتانا

مُرغی بِٹھانا

مرغی کو انڈوں پر بٹھانا، انڈے سینے کے لیے بٹھانا

قُرْقی بِٹھانا

ضبطی کے مال پر کوئی محافظ مقرر کرنا، روک ٹوک کرنا، منع کرنا (گھر جانے سے)

تَغْما بِٹھانا

۔(عو) سکّہ بٹھانا۔ رعب بٹھانا۔ تحکّفم جَتانا۔

داب بِٹھانا

لوگوں پر رُعب بِٹھانا، سِکّہ جمانا، حکومت کرنا، دباؤ ڈالْنا، مُطیع کرنا

کُرِیز بِٹھانا

شکاری پرندوں کو پنجروں میں چھوڑ دینا تاکہ وہ پرانے پر جھاڑ کر نئے پر نکالیں .

سِیوَن بِٹھانا

اُبھری ہوئی سلائی کو دبا دِینا، ترپنا، ترپائی

اردو، انگلش اور ہندی میں بِٹھانا کے معانیدیکھیے

بِٹھانا

biThaanaaबिठाना

وزن : 122

موضوعات: خوشنویسی قمار بازی

بِٹھانا کے اردو معانی

فعل، فعل متعدی

  • بیٹھنا (رک) کا تعدیہ ؛ کھڑے ہوئے یا لیٹے ہوئے کو نشست کرانا ا، کسی کو کولھوں کے بل فرش یا کرسی پر ٹکانا ، بیٹھنے کی جگہ دینا ، بیٹھنے کے لیے کہنا.
  • گرانا ، تھکانا، مضمحل کردینا ، بے طاقت بنانا ، ہمت پست کردینا.
  • مقرر کرنا ، متعین کرنا (دیکھ بھال یا فیصلے وغیرہ کے لیے)
  • کسی جگہ پر رکھنا ، موزونیت کے ساتھ رکھنا.
  • پیوست کرنا ، ٹھیک تا کی ہوئی جگہ پر لگانا.
  • الفاظ کو نثر یا نظم میں ایسی جگہ رکھنا جہاں وہ اصول فصاحت کے اعتبار سے موزوں ہوں ، قافیے یا الفاظ کی بندش کرنا
  • پودے یا درخت لگانا ، پیڑ ہونا.
  • راسخ کرنا ، ثابت کرنا ، ذہن نشیں کردینا.
  • پھوڑے یا آبلے وغیرہ یا کسی اور ابھری ہوئی چیز کو دبانا
  • . بکھرنے اور پھیلنے سے روک دینا ، منتشر ہوتے ہوئے کو جما دینا
  • حاکم والی یا ولیعہد بنانا
  • دو ٹکڑوں کو جوڑنے میں اس طرح ملانا کہ سرمو جگہ سے بے جگہ نہ ہوں، چول سے چول ملا دینا ، ٹھیک ٹھیک جوڑ دینا.
  • گرا کر مسمار کرنا ، تباہ برباد کردینا ، غرق کردینا
  • ساکن ، کرنا ، سکونت دینا ، ٹھہرانا ، بسانا
  • کنْوارا رکھنا ، شادی نہ کرنا
  • لڑکی کو سسرال نہ جانے دینا.
  • بیسویں صدی کی سند کے لیے رک : بٹھا رکھنا نمبر ۱ ۱۶. (چاول وغیرہ کو) گلتھی کردینا ، کھلا ہوا نہ رکھنا.
  • علم یا ہنر حاصل کرنے کے لیے کسی درس گاہ میں داخل کرنا.
  • سوار کرنا (گاڑی وغیرہ کے ساتھ)
  • کھپانا ، جذب کردینا
  • (قمار بازی) نقدی کے بدلے کسی چیز کو دانْو پر لگا دینا
  • وضع کرنا ، ضابطے اور اصول کے تحت مرتب کرنا ، نافذ جاری کرنا
  • عائد کردینا ، ذمے لگانا (ٹیکس وغیرہ کے ساتھ)
  • بساط پر جمانا ، پچیسی لوڈو وغیرہ میں پو آنے کے بعد نئی گوٹ بساط پر لانا
  • وصول کرنا ، اکٹھا کرنا
  • مادہ پرند کو مقرر مدت تک انڈوں پر چھوڑنا
  • کسی چیز کو کسی چیز میں نگینے کی طرح جڑ دینا ، اس طرح جمانا کہ اندر بیٹھ جائے ، برابر یکساں اور ہموار کرنا
  • کام سے لگانا
  • لوگوں کو جمع کرنا ، جیسے : پنچایت بٹھانا ، برادری کو بٹھانا ، پنچ بٹھانا وغیرہ
  • جمانا ، منجمد کرنا ، جیسے : دس سیر دودھ میں دو سیر کھویا بٹھایا
  • (قمار بازی) گرو رکھنا ، دانْو پر اڑانا
  • مشین وغیرہ کے کھلے ہوئے اجزا کو ان کی مقرر جگہ پر رکھ کر فٹ کردینا
  • بازار ٹھنڈا کردینا ، مقبولیت کو ختم کردینا ، نامقبول بنا دینا
  • قائم کرنا
  • منطبق کرنا
  • گھلانا ، جیسے : بتاشے کو پانی میں بٹھا دیا
  • مختلف الفاظ کے ساتھ مل کر سیاق و سباق کے اعتبار سے مختلف معانی میں مستعمل ، جیسے : سر پر بٹھانا ، حساب بٹھانا ، ڈاک بٹھانا ، سکہ بٹحانا (خوشنویسی میں) ہاتھ بٹھانا وغیرہ (ایسے کل مرکبات اپنے اپنے مقام پر درج ہیں)

شعر

English meaning of biThaanaa

Verb, Transitive verb

  • (of boiled rice) cause to lump
  • adjust
  • arrange composition
  • cause to congeal, coagulate
  • enrol (a child in school)
  • entrust a tax or levy
  • establish, set up
  • gain, realize, gather, collect
  • impress (on the mind), to keep in memory
  • install, place on a throne, assign kingship
  • keep a girl as mistress
  • keep a marriageable or married girl at home
  • make (the heart) sink or faint
  • plant trees, etc.
  • press down any boil, etc.
  • ruin, destroy, demolish
  • seat, cause to sit down
  • set a diamond, etc.
  • thrust in, fix firmly, stuff

बिठाना के हिंदी अर्थ

क्रिया, सकर्मक क्रिया

  • = बैठाना
  • बैठाना।

بِٹھانا کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بِٹھانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

بِٹھانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone