تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چَھتْری" کے متعقلہ نتائج

چَھتْری

چھترا (رک) کی تانیث، رک، چھدری

چَھتْری بَرَن ہِیرا

چھتری نما کٹاؤ کا قیمتی ہیرا ، نیلگوں آبی رن٘گ کا ہیرا اچھی قسم میں شمار ہوتا اور زیادہ پسند کیا جاتا ہے.

چَھتْری دار

سایہ دار، سائبان والا، وہ شے جس پر چھتری ہو یا جو چھتری نما ہو

چَھتْری آسْمانی

(کہار) بلندی پر کوئی بوجھ یا چھتری.

بُھو چَھتْری

ایک تنے اور اس پر مختلف شکل اور رن٘گ کے چھتری نما گودے دار حصے پر مشتمل ایک پودا جو عموماً برسات میں گندی جگہ اگتا ہے ، کھمبی ، کھبن٘ی ، سان٘پ کی چھتری ، کوکرموتا ، سماروغ ، فطر ، کلاہ باران .

کُھلی چَھتْری

(حیاتیات) کھلا چھتاؤ، چھتر نُما پھول.

فَضائی چَھتْری

نائلون کے ریشوں کی بنی ہوئی چھتری نما شے کس کی مدد سے انسان بلندی سے ہوائی جہاز سے کُود کر بہ حفاظت زمین پر پہنچتا ہے ، پیرا شوٹ.

حِفاظَتی چَھتْری

(مجازاً) سایہ، تحفّظ، سرپرستی

سانپ کی چَھتْری

کُکَرمتا، کُھنبی

کَبُوتَر باز کی چَھتْری

وہ چھتری نُما ٹھاٹر جو ایک برے بانْس کی چھڑ پر باندھ کر کبوتر باز اپنے گھر میں نصب کرتے ہیں اور اس پر کبوتر بیٹھتے ہیں

رَنْڈی کا کوٹھا کَبُوتَر کی چَھتْری

کسی عورت کا بالاخانہ کبوتر کی چھتری کی طرح ہوتا ہے اس موقع پر مستعمل ، جہاں یہ کہنا ہو کہ اس جگہ سے گُریز کرنا چاہیے.

اردو، انگلش اور ہندی میں چَھتْری کے معانیدیکھیے

چَھتْری

chhatriiछतरी

اصل: سنسکرت

وزن : 22

چَھتْری کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • رک، چِھتْنی
  • چھترا (رک) کی تانیث، رک، چھدری
  • ہاتھ میں رکھنے کا چھوٹا چھاتا جس کے بیچ میں لکڑی یا لوہے کا ڈنڈا ہوتا ہے اورلوہے کی تیلیاں اور کمانیں اس انداز سے لگائی جاتی ہیں کہ اسے جب چاہیں کھولیں اور جب چاہیں بند کرلیں تیلیوں پر کپڑا منڈھا ہوتا ہے عموماً دھوپ اور بارش سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے
  • کبوتر کے بیٹھنے کا ٹھاٹر جو بلی گاڑ کر باندھ دیا جاتا ہے
  • ایک وضع کا گن٘بد دار محل، گن٘بد
  • تعمیر کا ایک نمونہ، پٹا ہوا حصہ
  • چوکھنڈی کو وضع پر خوسنما بنی ہوئی برجی جو کسی بڑے ہندو راجہ یا سردار کی ہڈیوں کے مدفن پر بطور یادگار بنا دی جائے ، جیسے مسلمانوں میں مقبرہ بنایا جاتا ہے قبریا مدفن پر بنا ہوا سائبان
  • چھپر کھٹ کا بالائی حصہ
  • گاڑی یا ڈولی کے اوپر کا سائبان یا وہ ٹھاٹر جس پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے
  • پانی کے جہاز کی اوپری منزل، جہاز کا پچھلا حصہ، دن٘بالہ، جہاز کا کنارہ جہاں سے سمندر کا نظارہ کیا جاسکتا ہو، جہاز کا عرشہ
  • سر کے بڑے اورگھنے بال، بالوں کا گھن
  • کلاہ باراں، کھمبی، ککرمتا
  • درختوں کا گھن دار پیوں اور ٹہنیوں کا حصہ درخت کی گھن دار چوٹی
  • سایہ، سہارا، وسیلہ

اسم، مذکر

  • ہندوؤں کی چار ذاتوں میں سے دوسری ذات نیزاس ذات کا شخص، کھتری (اس ذات کے لوگوں کا کام حکمرانی اور دشمنوں سے ملک کی حفاظت کرنا ہوتا تھا) بہادر، جن٘گجو

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

شعر

English meaning of chhatrii

Noun, Feminine

  • bulbous, bamboo perch (for pigeons)
  • cupola, small dome or ornamental pavilion over grave or shrine
  • decorated pavilion
  • hood or covering of a bed
  • poop, the highest deck (of a ship)
  • umbrella, parasol, sunshade canopy

Noun, Masculine

  • a cast in Hindus which are warriors

छतरी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • छतरी
  • किसी पूज्य व्यक्ति का समाधि-स्थल जिसके ऊपर मंडप बना हुआ हो
  • चारों ओर से खुले हुए स्थान के ऊपर का मंडप
  • धूप और वर्षा से बचाव हेतु प्रयोग में आने वाली एक वस्तु, छाता
  • चिता या समाधि-स्थल के ऊपर बना हुआ मंडप
  • चँदोवा
  • घास और पत्तों से बनी मँड़ई
  • कुकुरमुत्ता, खुम (मशरूम)
  • कबूतरों के बैठने के लिए किसी खंभे पर बनाया गया बाँस का टट्टर
  • हवाई जहाज़ से कूदने के लिए प्रयोग किया जाने वाला बड़ा छाता, (पैराशूट)
  • घर की छत पर बनाई गई छत्रनुमा सजावटी बनावट

چَھتْری کے مترادفات

چَھتْری کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چَھتْری)

نام

ای-میل

تبصرہ

چَھتْری

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words