تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چِٹّھا" کے متعقلہ نتائج

چِٹّھا

کرایوں کی فہرست چندے کی کتاب ؛ کچا حساب ؛ ضلع کے جاگیرداروں کی فہرست ؛ ضمیمہ ، فہرست ، فرد ؛خزانچی کے نام حکم ؛ سزا کی مسل ؛ ملازمین کو دی گئی رقم کی یادداشت ؛ واجب الوصول کا بیجک ، قبض الوصول ؛ عام روزنامچہ.

چِٹّھا بَہی

(بیوپاری) سال بھر کے جمع وخرچ کے حساب کا کھاتا، کچی فرد حساب، میزانیہ کھاتا

چِٹّھا مُرَتّْب ہونا

چٹھا تیار کرنا (رک) کا لازم.

چِٹّھا تَیّار ہونا

چٹھا تیار کرنا (رک) کا لازم.

چِٹّھا کَرنا

چندہ جمع کرنا، چندے کی فہرست تیار کرنا

چِٹّھا مِلْنا

تنخواہ یا مزدوری کا ادا کیا جاتا، تنخواہ یا مزدوری پانا.

چِٹّھا بَٹْنا

تنخواہ یا مزدوری تقسیم ہونا.

چِٹّھا نَوِیس

جمع خرچ کا روزنامچہ لکھنے والا اکاؤنٹنٹ ، منشی ، منیجر.

چِٹّھا باٹْنا

اُجرت یا تنخواہ کا تقسیم کیا جانا ، مزدروں یا ملازمین کو اُجرت یا تنخواہ دینا.

چِٹّھا باندْھنا

خرچ کی فہرست تیارکرنا، میزانیہ بنانا، لین دین یا موجودہ اسباب کی فرد بنانا

چِٹّھا بانٹْنا

اجرت یا تنخواہ کا تقسیم کیا جانا، مزدروں یا ملازمین کو اجرت یا تنخواہ دینا

چِٹّھا مُرَتَّب کَرنا

سزا کی مسل بنانا.

چِٹّھا تَیّار کَرنا

سزا کی مسل بنانا.

بِیمَہ چِٹّھا

رک : بیمہ کی سند .

ہَتھ چِٹّھا

اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی چٹھی یا تحریر

کَچّا چِٹّھا بَیان ہونا

حقیقت حال بیان کیا جانا

کَچّا چِٹّھا دَرْج ہونا

ساری تفصیل تحریر میں آنا ، اصل حالات لکھے جانا

کَچّا چِٹّھا

تاجر کا کچّا کھاتا جس میں مال کی بکری پسند کی شرط کے ساتھ لکھی جائے، جا کڑ بہی، تاجر کا ابتدائی کھاتا

کھیت چِٹّھا

پیمائش والوں کی کتاب جس میں زاویے کی پیمائش لکھی جاتی ہے ؛ (کاشت کاری) پٹواریوں کا خسرہ .

پَکّا چِٹّھا

سالانہ یا سہ سالہ حساب کی تصحیح اور مفصل فرد، پکّا کھاتا

نَقدی چِٹّھا

نقد رقم کا حساب ، کھاتہ روکڑ، روکڑبہی

کَچَّا چِٹّھا سُنانا

تفصیل کے ساتھ ظاہر کر دینا ، سب کچھ کہہ دینا ، ڈھکا چھپا بتا دینا

کَچّا چِٹّھا کھولنا

راز فاش کرنا ؛ اصل حقیقت بیان کر دینا

کَچّا چِٹّھا لِکْھنا

ڈھکے چُھپے کل حالات تحریر کرنا ، دلی کیفیت لکھنا

کَچَا چِٹّھا بَیان کَرْنا

الف سے ی تک سب کچھ کہہ دینا ، ڈھکا چھپا سب تبا دینا ، سچّا سچّا ، بوست کندہ احوال

اردو، انگلش اور ہندی میں چِٹّھا کے معانیدیکھیے

چِٹّھا

chiTThaaचिट्ठा

اصل: سنسکرت

وزن : 22

چِٹّھا کے اردو معانی

 

  • کرایوں کی فہرست چندے کی کتاب ؛ کچا حساب ؛ ضلع کے جاگیرداروں کی فہرست ؛ ضمیمہ ، فہرست ، فرد ؛خزانچی کے نام حکم ؛ سزا کی مسل ؛ ملازمین کو دی گئی رقم کی یادداشت ؛ واجب الوصول کا بیجک ، قبض الوصول ؛ عام روزنامچہ.
  • تجارتی یا دفتری روزنامچہ جس میں روزانہ کا حساب کتاب درج کیا جائے ؛ کسی شخص کے لین دین جمع خرچ کا کھاتا.
  • تنخواہ یا اُجرت کی فرد ، فہرست، بل، قبض الوصول.
  • روزنامچہ، وہ کتاب جس میں روزانہ کی یاد داشت درج کی جائے ، نوٹ بک.
  • لین دین کی فہرست ، پیشگی لین دین کے حساب کا پرچہ.
  • گان٘و کی زمینوں کا حساب ، مال گزاری کا حساب.

چِٹّھا کے قافیہ الفاظ

چِٹّھا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چِٹّھا)

نام

ای-میل

تبصرہ

چِٹّھا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone