Search results

Saved words

Showing results for "clean-chit"

clean-chit

to give a clean chit, to absolve, exonerate

Meaning ofSee meaning clean-chit in English, Hindi & Urdu

clean-chit

क्लीन-चिटکِلِین چِٹ

Origin: English

English meaning of clean-chit

Noun, Feminine

  • to give a clean chit, to absolve, exonerate

क्लीन-चिट के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • किसी के दोषमुक्त होने का अभिप्रमाणन, न्यायालय द्वारा पूर्णतः निर्दोष करार दिया जाना

کِلِین چِٹ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • کسی بھی جرم سے بے قصور ہونے کا تصدیق نامہ، عدالت کے ذریعہ پوری طرح سے بے قصور قرار دیا جانا

Interesting Information on clean-chit

کلین چٹ یہ ہندوستانی انگریزی کاعامیانہ روز مرہ ہے: To give a clean chit to someone، بمعنی الزام سے بری یا شک سے بالاتر قرار دینا۔ ہندوستانی انگریزی اخبار اس کے موجد ہیں۔ انگریزی کے جدید و قدیم لغات اس سے بے خبر ہیں۔ کوئی وجہ نہیں کہ اردو والے بھی اس سے بے خبر نہ رہیں، خصوصاً جب اس کے اردو مرادف موجود ہیں۔ سب سے آسان تو یہ ہے کہ clean chit کی جگہ ’’صاف نامہ‘‘ کہیں، لیکن اور بھی فقرے ممکن ہیں: غلط اور قبیح: کھلاڑیوں کو کلین چٹ دے دی گئی۔ صحیح : کھلاڑیوں کو شک/ الزام سے بری کردیا گیا/بری قرار دیا گیا/صاف نامہ دے دیا گیا/کھلاڑیوں کے عمل کو غیر مشکوک بتایا گیا۔ غلط اور قبیح: پارلیمنٹ کی کمیٹی نے وزیر کو کلین چٹ دے دی۔ صحیح:۔۔۔ کو شک سے بالاتر گردانا/صاف نامہ دے دیا۔۔۔ کے کردار کو غیر مشکوک بتایا۔ غلط اور قبیح: جانچ کمیشن نے حکومت کو کلین چٹ دے دی۔ صحیح:۔۔۔ کو شبہات سے بری قرار دیا/صاف نامہ دے دیا۔ صحیح: حکومت کا کردار مشکوک نہیں، جانچ کمیشن کی رائے/ جانچ کمیشن کی طرف سے حکومت کوصاف نامہ۔ ملحوظ رہے کہ انگریزی میں انھیں معنی میں To give a clean bill ضرورایک محاورہ ہے، ہندوستانی اخبار نویسوں نے غلطی سے اسے clean chit سمجھ لیا اور اردو والے ان کی نقل میں چل پڑے۔ چونکہ chit اورbill دونوں کے معنی میں’’نامہ‘‘ کا عنصر ہے، بلکہ انگریزی chit دراصل اردو ’’چٹھی‘‘ کا انگریزی روپ ہے، لہٰذا ہم نے clean chit/clean bill کا اردو مرادف ’’صاف نامہ‘‘ تجویز کیا ہے۔ حال ہی میں ایک اخبار میں سرخی نظر پڑی: بگ بی کو کلین چٹ اس کی قباحت، بلکہ غلاظت سے قطع نظر، یہ دیکھئے کہ کوئی اردو والا اس سرخی کے معنی نہیں سمجھ سکتا جب تک وہ ہندوستانی انگریزی اخبار نہ پڑھتا ہو اورہندوستانی ٹی وی نہ دیکھتا ہو۔ پھر ایسی اردو سے کیا فائدہ جسے اردو والے سمجھ ہی نہ سکیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

View more

Citation Index: See the sources referred to in building Rekhta Dictionary

Critique us (clean-chit)

Name

Email

Comment

clean-chit

Upload Image Learn More

Name

Email

Display Name

Attach Image

Select image
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
Speak Now

Delete 44 saved words?

Do you really want to delete these records? This process cannot be undone

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone