تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دُھوئیں دُھوئیں" کے متعقلہ نتائج

دُھوئیں دُھوئیں

مُرجھائے ہوئَے ، بے رونق .

دُھوئیں

دُھن٘واں کی جمع (تراکیب میں مستعمل)

دُھوئیں کا آلَہ

وہ مشین جو دُودھ کش کی ہوا کی مدد سے سیخ کو الٹتی پلٹتی رہتی ہے ، سیخ چرخی ، دھویں کا آلہ کہ جس کو انگریزی زبان میں اسموک جیک کہتے ہیں اور وہ بڑے دود دان میں رہتا ہے .

دُھوئیں لَپَک

لالچی ، حریص .

ہَمسایَہ دُھوئیں کا شَرِیک

۔ مثل۔ پڑوسی سے ہمدردی ہونا ضرور ہے۔؎

دُھوئیں اُٹْھنا

آہ نِکلنا ، دُکھ ہونا ، صدمہ پہن٘چنا .

دُھوئیں اُڑْنا

ختم ہوجانا ، بے قیمت ہوجانا ، ذلیل ہو جانا .

دُھوئیں بِکَھرْنا

دِیوالہ نکل جانا ، خراب و خستہ ہونا ، سخت زیر بار ہونا .

دُھوئیں اُڑانا

تباہ کرنا ، برباد کرنا .

دُھوئیں دار

دُھنْدلی ، غیر شفّاف ، دُودھیا .

دُھوئیں بِکھیرنا

ناس کرنا ، لتاڑنا ، خستہ و خراب کرنا ، نیچا دِکھانا ، ہرانا .

دُھوئیں اُوڑانا

تباہ کرنا ، برباد کرنا .

دُھوئیں کے بادَل

(مجازاً) نا اُمیدی .

دُھوئیں کا گوٹا

سفید چاندی کے تاروں کو پسی ہوئی ہلدی میں بنا کر پھر اُون جلا کر اس بادلہ کو دھویں میں رکھتے ہیں یہ تار دُھویں سے سنہری ہو جاتے ہیں اس کو دھویں کا گوٹا کہتے ہیں .

دُھوئیں کی گاڑی

(مجازاً) ریل گاڑی .

دُھوئیں پار کَرنا

داد تحسین وصول کرنا ، بہت ناموری کرنا .

دُھوئیں کے مَرْغُولے

رک : دھوئیں کے بُغارے .

دُھوئیں کے بُغارے

کالے سیاہ دھویں کے بہت بڑے بڑے ٹکڑے .

دُھوئیں اُڑ جانا

تباہ و برباد ہو جانا .

دُھوئیں اُڑا ڈالْنا

برباد کرنا .

دِل کے دُھوئیں نِکالْنا

دل کی بھڑاس نکالنا، اظہار غم کے لیے جلی کٹی باتیں کرنا، رنج و ملال کا اظہار کرنا.

دُھوئیں میں اُڑا دینا

ٹالنا ، یقین نہ کرنا .

دُھوئیں پانی کا شَرِیک

(مجازاً) ہمسایہ ، پڑوسی .

دُھوئیں کے مَرغُولے اُڑانا

دُھوئیں کے مَرْغُولے چھوڑنا

دُھوئیں کے بادَل اُڑانا

گپیں ہانکنا ؛ بے بُنیاد اور بے سروپا بات بیان کرنا ؛ گپ اڑانا .

اردو، انگلش اور ہندی میں دُھوئیں دُھوئیں کے معانیدیکھیے

دُھوئیں دُھوئیں

dhu.e.n-dhu.e.nधुएँ-धुएँ

دُھوئیں دُھوئیں کے اردو معانی

فعل متعلق

  • مُرجھائے ہوئَے ، بے رونق .

धुएँ-धुएँ के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • मुरझाए हुए, बेरौनक़

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دُھوئیں دُھوئیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

دُھوئیں دُھوئیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words