تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دِل کی بات" کے متعقلہ نتائج

مَن کی بات

(کنایتاً) دلی کی بات، دلی کیفیت، چھپی ہوئی خواہش، محبوب خواہش، بھید، راز

مَن کی بات مَن میں رَکھنا

دل کی بات نہ کہنا ، خواہش ِدلی کسی سے نہ کہنا ، خواہش کا اظہار نہ کرنا ۔

مَن کی بات بَتانا

دل کی بات کہنا ، خاطر خواہ بات کرنا ۔

مَن کی بات کہنا

دل کی بات کہنا، خاطر خواہ بات کرنا

اپنے مَن سے جانیے پرائے مَن کی بات

دوسرے آپ سے کیا چاہتے ہیں یا آپ سے کیسے برتاؤ کی توقع رکھتے ہیں اسے خود اپنے دماغ سے سمجھ جانا چاہیئے

مَن کے بَیٹْھنا

خفگی رفع کرنا ۔ راضی ہو جانا ۔

بات کی بات میں

ذراسی دیر میں، پل بھر میں

بات میں ہِنْدی کی چِنْدی نِکالْنا

کرید کرید کر پوچھنا، بال کی کھال نکالنا

جَس کیلے کے پات میں پات پات میں پات، تَس گِیانی کی بات میں بات بات میں بات

جس طرح کیلے کے پتّے کے اندر پتّا ہوتا ہے اسی طرح عقلمند آدمی کی بات سے بات نکلتی ہے

اس پرکھا کی بات پر نہ بھروسہ رکھ، بر بر جھوٹ بولے جو دن بھر ماں سو لکھ

جھوٹے آدمی پر ہرگز اعتبار نہیں کرنا چاہیے یعنی جو شخص ہمیشہ ہی جھوٹ بولتا رہا ہو اس کا بھروسہ نہ کریں

بات کو پَلُّو میں بانْدھنا

یاد رکھنا ، کبھی نہ بھولنا ، (کسی بات کو) زندگی کے ہر دور میں لائحۂ عمل بنانا.

سَچّی بات سَعْدُ اللّٰہ کَہہ سَب کے مَن سے اُترا رَہے

بندہ تو سچ ہی بولے گا خواہ لوگوں کو گراں گُزرے ، سچّی بات کہنے والے کو لوگ پسند نہیں کرتے .

سَچّی بات سَعْدُ اللّٰہ کَہے سَب کے مَن سے اُترا رَہے

بندہ تو سچ ہی بولے گا خواہ لوگوں کو گراں گُزرے ، سچّی بات کہنے والے کو لوگ پسند نہیں کرتے .

بات کو کَھٹائی میں ڈالْنا

ایسا قدم اٹھانا جس سے معاملہ التوا میں پڑ جائے، معاملے کو اٹکا رکھنا، ہاں نہیں کچھ جواب نہ دینا

بات کو دِل میں اُتارنا

کسی مفہوم یا مقصد کو ذہن نشین کرنا

حَلْق کی بات مُوں آنا

دل کی بات زبان پر آنا.

سانچی بات سَعْدُ اللہ کَہے ، سب کے مَن سے اُتْرا رَہے

سچی بات کہنے والے سے سب ناخوش ہوتے ہیں ، جو شخص سچ بولے اس سے سب گھبراتے ہیں.

کہنے سے بات پرائی ہوتی ہے، کہنے کو منہ میں زبان رکھتے ہیں

سوال کا جواب دے سکتے ہیں

بات کا مان رَکْھنا

بات کا بھرم رکھنا .

یاد رکھو اس بات کو جو ہے تم میں کچھ گیان، سائیں جا کو ہو گیا وا کا سگر جہان

اگر تم کو علم ہے تو یہ بات یاد رکھو کہ خدا جس کی طرف ہے سارا جہاں اس کی طرف ہے

جِس کے مُنھ میں چاوَل ہوتے ہَیں وہ چَبا چَبا کَر باتیں کَرْتا ہے

جس کے پاس دولت ہوتی ہے وہی اتراتا ہے

جِس کے مُنْھ میں چاول ہوتے ہَیں وہ چَبا چَبا کَر خوب باتیں کَرتا ہے

۔مثل جس کے پاس دولت ہوتی ہے وہی اتراتا ہے جس کے گھر کھانے کو ہوتا ہےوہی اترا اترا کر باتیں کرتا ہے۔

جس کے منہ میں چاول ہوتے ہیں وہ خوب چبا چبا کر باتیں کرتا ہے

جس کے پاس دولت ہوتی وہ خوب اترا کر باتیں کرتا ہے

گالوں میں چاوَل بَھرے ہَیں ، چَبا چَبا کے باتیں کَرْتا ہے

صاحبِ مقدور ہے اس لیے ایسی باتیں کرتا ہے.

گوری تیرے سَنگ میں گَئی عُمَرِیا بِیت، اَب چالی سَنگ چھوڑ کے یہ نَہ رِیت پِرِیت

موت کے وقت آدمی روح کو مخاطب کرتا ہے کہ اے محبوبہ ترے ساتھ عمر بیت گئی، اب تُو ساتھ چھوڑ رہی ہے تو یہ محبت کے خلاف ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں دِل کی بات کے معانیدیکھیے

دِل کی بات

dil kii baatदिल की बात

دِل کی بات کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • بھید، راز، دلی کیفیت، چُھپی ہوئی خواہش

दिल की बात के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • भेद, राज़, छिपी हुई इच्छा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دِل کی بات)

نام

ای-میل

تبصرہ

دِل کی بات

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone