تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دِل کی دِل میں رَکْھنا" کے متعقلہ نتائج

دِل کی دِل میں رَکْھنا

دل کا راز کسی سے نہ کہنا، دل کا حال ظاہر نہ کرنا

دِل کی

دل کا بھید ، دل کی بات ؛ دل کی حالت

دِل میں

باطن میں ، جو زبان سے نہ ہو ، جی ہی جی میں ، جیسے : دل میں کہنا ، دل میں کوسنا .

دِل کی دِل میں رَہْنا

تمنَا کا پورا نہ ہونا ، حسرت برقرار رہنا ، ارمان پورا نہ ہونا

ہاتھ میں دِل رَکْھنا

۔ کسی کی ہر طرح دلجوئی کرنا۔؎

دِل ہاتھ میں رَکْھنا

کسی کو خوش رکھنا ، راضی رکھنا ، تسلّی دیتے رہنا ، قابو میں رکھنا ، دل ہاتھ میں لینا .

دِل میں جَگَہ رَکْھنا

رک : دل میں جگہ دینا ، خیال رکھنا .

دِل کی دِل میں رَہ جانا

تمنَا کا پورا نہ ہونا ، حسرت برقرار رہنا ، ارمان پورا نہ ہونا

دِل کی آرْزُو دِل ہی میں رَہْنا

آرزو پوری نہ ہونا، حسرت نہ نِکلنا

دِل کی طَرَح عَزِیز رَکْھنا

بہت عزیز رکھنا ، کسی کو بہت چاہنا

دِل کی کَہْنا

بھید، راز دلی کیفیت یا چُھپی ہوئی بات ظاہر کرنا

دِل ہی دِل میں کَہْنا

دل میں خیال کرنا ، چپکے چپکے کہنا .

دِل ہی دِل میں رونا

کڑھنا ، رنج کرنا .

دِل ہی دِل میں گُھلْنا

اندر ہی اندر کڑھنا ، رنج و غم ظا ہر نہ ہونے دینا ، جی مارنا .

دِل ہی دِل میں گُھٹْنا

اندر ہی اندر گُھٹ گُھٹ کے رہنا ، خواہش کا اظہار نہ کرنا ، منہ سے کچھ نہ کچھ کہہ سکنا .

دِل کُشادَہ رَکْھنا

وسعتِ قلب سے کام لینا ، فراخ دل ہونا.

دِل ہی دِل میں کوسْنا

چپکے چپکے لعن طعن کرنا ، اندر ہی اندر بُرا بھلا کہنا ، بد دعا دینا .

دِل کی دِل کو خَبَر ہونا

ایک دوسرے کی کیفیت سے آگاہی ہونا ، ایک کی محبّت کا دوسرے کو علم ہو جانا

دِل جَمْع رَکْھنا

مطمئن رہنا

دِل کی گِرَہ

دل کی رنجش ، ملال

دِل ہی دِل میں بُھنْنا

چپکے چپکے رنج سہنا ، صدمہ برداشت کرنا .

دِل میں رَہْنا

دل مین بسنا ، کسی سے محبّت ہونا

دِل میں کَہْنا

سوچنا، خیال کرنا

دِل میں ہونا

مدّعا ہونا ، خواہش ہونا ، تمن٘ا ہونا .

دِل ہی دِل میں بات پَکانا

اپنے خیال ہی میں بات جما لینا

دِل کے اَرْمان دِل میں رَہْنا

حسرت رہنا، تمنا کا پورا نہ ہونا، امید کا بر نہ آنا

دِل پَر ہاتھ رَکْھنا

تسکین دینا ، تسلّی دینا.

دِل ہَتھیلی پَر رَکْھنا

بے تکلَف ہو جانا، بے باک ہونا، مدعا بیان کرنا

دِل بُرائی پَہ رَکْھنا

بُرائی پر آمادہ ہونا .

دِل کی بات کَہْنا

خواہش کا اظہار کرنا، دل کا حال کہنا، اظہارِ خیال کرنا

دِل کی گِرَہ نِکَلْنا

رنجش رفع ہونا، کدورت دور ہونا

دِل کی گِرَہ کھولْنا

رنج دور کرنا، خلش مِٹانا، دل صاف کرنا

دِل کی گِرَہ کُھلْنا

رنج دور ہونا، خلش مِٹنا، ملال ختم ہونا، مشکل آسان ہونا

دِل ہی دِل میں خوش ہونا

خوشی کا اظہار برملا نہ کرنا، جی ہی جی میں خوش ہونا، دل میں ہنسنا

مَلُولے دِل کے دِل ہی میں رَہنا

ارمان نہ نکلنا ، خواہش نہ پوری ہونا ۔

دِل ہی دِل میں کُڑْھنا

خاموشی سے رنج سہنا ، جی جلانا ، کُڑھتے رہنا .

دِل میں ہَنسْنا

کسی پر پوشیدہ طور سے ہنسنا ، خیال میں خوش ہونا ، زیرِ لب مُسکرانا .

دِل میں آتا ہے

ارادہ ہوتا ہے ، دل چاہتا ہے .

دِل میں ٹَھنی رَہْنا

کوئی خیال دل میں مضبوطی کے ساتھ قائم رہنا ، دل میں ٹھاننا ، (رک) کا لازم .

دِل میں ٹَھنی ہونا

کوئی خیال دل میں مضبوطی کے ساتھ قائم رہنا ، دل میں ٹھاننا ، (رک) کا لازم .

دِل گَھر میں رَہْنا

گھر کا خیال لگا رہنا

دِل میں گَھر ہونا

دل میں جگھ ہونا ، محبت و اخلاص ہونا .

دِل گَھر میں ہونا

گھر کا خیال لگا رہنا

دِل ہاتھ میں ہونا

قبضہ ہونا ، کسی کی مرضی پر پوری طرح جلنا .

دِل میں آگ ہونا

دل میں گُداز ہونا، محبّت کا جوش ہونا

دِل میں جَما رَہنا

برابر خیال رہنا، دل میں بسا رہنا

دِل میں ٹِھکانَہ ہونا

دل میں کسی کے لئے جگہ ہونا ، محبّت ہونا ، قدر ہونا .

دِل میں چَمَک ہونا

کسی تکلیف دہ خیال سے دل میں ٹِیس اُٹھنا

دِل میں چور ہونا

بد گمانی ہونا ، بدظنی ہونا ، اندیشہ ہونا ؛ کسی خیال کا دل میں چُھپا ہوا یا پو شیدہ ہونا ؛ دل میں اپنی کوتاہی کا احساس ہونا .

دِل ہاتھ میں لانا

دل پر قابو حاصل کرنا ، اپنے اختیار میں کر لینا ، اپنا مطیع بنا لینا .

دِل میں مَیل ہونا

دل میں کدورت ہونا ، دل میں بُرائی ہونا .

دِل میں کَجی ہونا

دل میں ٹیڑھاپن ہونا، اُلجھاؤ ہونا

دِل میں کَھٹَک ہونا

خلش ہونا

دِل میں کھوٹ ہونا

بدنیتی ہونا ، نِفاق ہونا .

دِل میں لَہَر اُٹْھنا

امنگ پیدا ہونا ، آرزو پیدا ہونا .

دِل میں لَہَرْ آنا

امنگ پیدا ہونا ، جی چاہنا .

دِل میں ہُوک اُٹْھنا

کوئی رنج یا غم کی بات یاد آنا

دِل میں کَپَٹ ہونا

طبیعت میں کینہ ہونا ، بغض و عناد ہونا .

دِل میں رَکْھنا

ہاتھ میں دِل لینا

(رک : دل ہاتھ میں لینا) دل قابو میں کرنا ، فرماں بردار بنا لینا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں دِل کی دِل میں رَکْھنا کے معانیدیکھیے

دِل کی دِل میں رَکْھنا

dil kii dil me.n rakhnaaदिल की दिल में रखना

محاورہ

دِل کی دِل میں رَکْھنا کے اردو معانی

  • دل کا راز کسی سے نہ کہنا، دل کا حال ظاہر نہ کرنا

दिल की दिल में रखना के हिंदी अर्थ

  • दिल का राज़ किसी से न कहना, दिल का हाल ज़ाहिर न करना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دِل کی دِل میں رَکْھنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

دِل کی دِل میں رَکْھنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words