تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گَھر آئے بیری کو بھی نَہ مارِیے" کے متعقلہ نتائج

گَھر آئے بیری کو بھی نَہ مارِیے

جو شخص گھر آئے اس کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کرتے خواہ دشمن ہی کیوں نہ ہو

گَھر آئے کُتّے کو بھی نَہیں نِکالتے

گھر پر آئے ہوئے شخص کی توہین نہیں کرنی چاہئے، جو شخص گھر آجائے اس کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کرتے خواہ دشمن بھی ہو

نام کو بھی نَہ ہونا

بالکل نہ ہونا ، ذرا بھی نہ ہونا ۔

گَھر آئی کُتِیا کو بھی نَہیں نِکالْتے

رک : گھر آئے کُتے کو بھی الخ

گَھر آئے پِیر نَہ پُوجے باہَر پُوجَن جا

قابو کے وقت کام نہ کرے پھر تدبیر کرتا پھرے ، وقت پر کام نہ کرنا پھر تدبیریں کرتے پھرنا ، گھر آئی دولت کو چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش کرنا.

آگ اور بیری کو کم نہ سمجھے

آگ چاہے کتنی ہی کم ہو اور دشمن کیسا ہی حقیر ہو مگر ان دونوں کو تھوڑا نہ سمجھنا چاہیئے، آگ کے پھونک دینے اور دشمن کے ضرر پہنچانے میں دیر نہیں لگتی

گَھر آئے ناگ نَہ پُوجے بانی پُوجَن جائے

گھر آئی دولت چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش میں جانا ، موجودہ نفع چھوڑ کر غائب کی امید پر جانا

گَھر آئے کُتّے کو بھی نَہِیں نِکالْتے

۔ مثل اپنے گھر پر کسی کی بے عزتی نہیں کرتے۔ جو شخص کسی کے گھر آئے ادنیٰ ہو یا اعلیٰ کسی سے بُرا برتاؤ نہیں کرنا چاہئے۔

کَوڑی کو بھی نَہ پُوچْھنا

بے وقعت جاننا، ذرہ بھر خبرگیری نہ کرنا، خاطر میں نہ لانا.

ہَماری بیری میں بھی بیر لَگیں گے

کبھی ہم سے بھی تم کو کام پڑے گا.

آئے نَہ آئے

آنے اور نہ آنے میں شک ہونے کے موقع پر مستعمل

ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَڑی رَن٘گ بھی چوکھا آئے

رک : ہلدی لگے نہ پھٹکری/پھٹکڑی اور رنگ چوکھا آئے

ہَلدی لَگے نَہ پِھٹکَری رَنگ بھی چوکھا آئے

۔مثل۔ اس جگہ بولتے ہیں جہاں بغیر کچھ خرچ کئے خاطر خواہ کام نکل آئے۔

آئے نَہ آئے بَرابَر

آنے سے کوئی حاصل یا فائدہ نہیں ہوا، جیسے: لڑکے نے سارے روپے خرچ کرڈالے، ہمارے لئے تو آئے نہ آئے برابر رہے

کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگاؤ، گَھر بار آپ کا ہے

زبانی بہت ہمدردی مگر کچھ دینے کو تیار نہیں، قیمتی چیز اپنے قبضہ میں، فضول چیزوں سے دوسروں کو خوش کرنا ہوتو کہتے ہیں

گَھر بار تُمھارا ہے کوٹھی کوٹْْھلے کو ہاتھ نَہ لَگانا

جھوٹی باتوں سے کسی کا دل خوش کرنا.

گَھر بار تُمھارا ہے کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگانا

جھوٹی باتوں سے کسی کا دل خوش کرنا.

کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگاؤ، گَھر بار تُمہارا ہے

زبانی بہت ہمدردی مگر کچھ دینے کو تیار نہیں، قیمتی چیز اپنے قبضہ میں، فضول چیزوں سے دوسروں کو خوش کرنا ہوتو کہتے ہیں

نَہ آئے کی ، نَہ گَئے کی

آنے جانے والوں کی ، کسی کی کوئی عزت نہیں

وہ بات کَہتے ہو کہ گَدھے کو بھی ہَنْسی آئے

نادانی کی بات ، سراسر نادانی کی بات کہنا ، بہت بے وقوفی کی بات کرتے ہو

یِہ بھی نَہ ہوا وہ بھی نَہ ہوا

۔دونوں میں سے کوئی کام نہ بنا۔

آئے تھے ہَر بَھجْنے کو اور اَوٹَن لَگے کَپاس

جو کرنا چاہیے تھا اس کے خلاف کرنے لگے، دین کے بہانے دُنیا کمانے لگے

چِیُوْن٘ٹی کو مَوت کا ریلا بھی بَہُت ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے.

مِینڈکی کو بھی زُکام ہُوا

۔اپنی حد سے بڑھ کر شیخی مارنے والے سفلہ کی نسبت بولتے ہیں کہ وہ شیخی سے ایسے کام کرنے کا ارادہ کرتا ہے جس کی اس میں طاقت نہیں۔ حیثیت سے بڑھ کر کام کرنا کی جگہ۔ ؎

وُہ دِن بھی آئے

وہ وقت بھی آئے گا ، جس کا انتظار ہے ، ایسا زمانہ بھی آیا ، وہ وقت بھی آیا تھا

دُشْمَن پَر بھی یَہ وَقت نَہ آئے

دشمن بھی ایسی مصیبت میں مبتلا نہ ہو

پاسَن٘گ بھی نَہ ہونا

رک : پاسن٘گ برابر (بھی) نہ ہونا.

بُخار ہاتھی کو بھی گِرا دیتا ہے

بخار کا مرض بڑے بڑے طاقتور آدمیوں کو کمزور اور نحیف کردیتا ہے۔

چور کو گَھر تَک پَہُن٘چانا

بے دلیل کردینا ، جُرم کا اقرار کروالینا ، حجّت تمام کرنا ، لا جواب کر دینا.

آپ بھی کِتْنا بات کو پَہُن٘چتے ہیں

رک : آپ بھی ایسی ہی باتوں سے الخ

نام بھی نَہ ہونا

کسی چیز کا بالکل نہ ہونا، کوئی چیز بھی نہ ہونا، کچھ نہ ہونا، بالکل فنا ہوجانا

بَھنَن٘گ بھی نَہ پَہُنْچْنا

کانوں کان خبر نہ ہونا .

ہَوا بھی نَہ لَگْنا

ذرا بھی اثر نہ ہونا ، خفیف سا اثر بھی نہ ہونا

لوٹا بھی نَہ اُٹْھوانا

ادنیٰ درجے کی خدمت بھی نہ لینا ، کسی سے اس قدر نفرت کرنا کہ اس سے ادنیٰ کام لینا بھی گوارا نہ ہو .

بات بھی نَہ پُوچھنا

کسی کی طرف سے بے اعتنائی برتنا ، نظر انداز کرنا ، پروا نہ کرنا ، بالکل توجہ نہ دینا.

لوٹا بھی نَہ رَکْھوانا

ادنیٰ درجے کی خدمت بھی نہ لینا ، کسی سے اس قدر نفرت کرنا کہ اس سے ادنیٰ کام لینا بھی گوارا نہ ہو .

کُچْھ بھی نَہ ہوا

مطلب حاصل نہ ہونا ؛ کچھ ہاتھ نہ آیا

گَرْد بھی نَہ پانا

نام نشان نہ ملنا ، سراغ لگانے میں نا کام ہو جانا .

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا

(پھل آنا = بچہ جننا ، اولاد والی ہونا) عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلی کے لیے کہتی ہیں .

بُھوکَہ کو بُھوکے نے مارا یہ بھی گِرا وہ بھی گِرا

کسی بے فائدہ مشقت کی نسبت بولتے ہیں .

مُفْت بھی نَہ لینا

کمال بے قدر ہونا ، ایسے بے وقعت ہونا کہ کوئی بے قیمت بھی نہ لے ، نہایت بے قدری کرنا ۔

ٹھوسا بھی نَہ دینا

کچھ بھی نہ دینا.

مُن٘ہ بھی سامنے نَہ کِیا

شرما گیا نیز اصلاً متوجہ نہ ہوا

مُن٘ہ بھی سامنے نَہ کَرنا

اصلاً متوجہ نہ ہونا ؛ شکل نہ دکھانا

جُھوٹے مُن٘ھ بھی نَہ پُوچْھنا

رک : جھوٹوں نہ پوچھنا ، مطلق توجہ نہ دینا ، یکسر بے رُخی برتنا.

چاتُر تو بَیری بَھلا، مُورْکھ بَھلا نَہ مِیت

پیشاب بھی نَہ کَرْنا

۔ (مجازاً) بہت حقیر سمھنا۔ نفرت کرنا۔

کُچْھ بھی نَہ دینا

ذرا سی چیز نہ دینا ؛ بالکل محروم رکھنا

ہَوا بھی نَہ دینا

ذرا پتہ نہ دینا، خبر تک نہ ہونے دینا، پاس تک نہ پھٹکنے دینا، سراغ نہ لگنے دینا

آگ بھی نَہ لَگاؤں

رخ کرنا یا ہاتھ لگانا بھی جرم ہے ، کسی صورت بھی قابل قبول نہیں. (کسی چیز سے انتہائی نفرت ظاہر کرنے کے موقع پر مستعمل).

پاسَن٘گ بھی نَہ چَڑْھنا

(مقابلۃً) ہم وزن یا ہم قدر نہ ہونا ، کچھ بھی برابری کی نسبت نہ رکھنا.

مُن٘ہ پَر جُوتی بھی نَہ مارنا

کسی طرح بھی کوئی واسطہ نہ رکھنا ۔

مُن٘ہ پَہ جُوتی بھی نَہ مارنا

کسی طرح بھی کوئی واسطہ نہ رکھنا ۔

مُفْت بھی نَہ پُوچھنا

کمال بے قدر ہونا ، ایسے بے وقعت ہونا کہ کوئی بے قیمت بھی نہ لے ، نہایت بے قدری کرنا ۔

مَن کو بھائے تو ڈھیلا بھی سِیپاری ہے

بری چیز بھی اگر دل کو پسند آتی ہے تو سب سے اچھی لگتی ہے ، جس چیز کو دل چاہے وہی بھلی معلوم ہوتی ہے

مَن کو بھائے تو ڈھیلا بھی سُپاری ہے

بری چیز بھی اگر دل کو پسند آتی ہے تو سب سے اچھی لگتی ہے ، جس چیز کو دل چاہے وہی بھلی معلوم ہوتی ہے

گَھر نَہ بَر

اکیلی عورت کے متعلق کہتے ہیں.

بُھولوں بھی نَہ پُوچْھنا

بھولے سے بھی کسی کا حال نہ پوچھنا، اتفاقاً بھی کبھی خیریت دریافت نہ کرنا، نظر انداز کرنا

پَھلی بھی نَہ پھوڑْنا

کاہل ہونا ، کچھ کام نہ کرنا .

یہ بھی کَلا نَہ بَدی

یعنی جو تدبیر کی نہ بنی یا جو کام کیا انجام کو نہ پہنچا ، جو بات کی پسند نہ آئی اور کوئی حیلہ باعثِ وسیلہ نہ ہوا

اردو، انگلش اور ہندی میں گَھر آئے بیری کو بھی نَہ مارِیے کے معانیدیکھیے

گَھر آئے بیری کو بھی نَہ مارِیے

ghar aa.e berii ko bhii na maariyeघर आए बेरी को भी न मारिए

ضرب المثل

گَھر آئے بیری کو بھی نَہ مارِیے کے اردو معانی

  • جو شخص گھر آئے اس کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کرتے خواہ دشمن ہی کیوں نہ ہو
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

घर आए बेरी को भी न मारिए के हिंदी अर्थ

  • जो व्यक्ति घर पर आ जाए उस के साथ बुरा व्यवहार नहीं करते, भले ही वह शत्रु क्यों न हो

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گَھر آئے بیری کو بھی نَہ مارِیے)

نام

ای-میل

تبصرہ

گَھر آئے بیری کو بھی نَہ مارِیے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words