تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گَھر آئے پِیر نَہ پُوجے باہَر پُوجَن جا" کے متعقلہ نتائج

گَھر آئے پِیر نَہ پُوجے باہَر پُوجَن جا

قابو کے وقت کام نہ کرے پھر تدبیر کرتا پھرے ، وقت پر کام نہ کرنا پھر تدبیریں کرتے پھرنا ، گھر آئی دولت کو چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش کرنا.

گَھر آئے ناگ نَہ پُوجے بانی پُوجَن جائے

گھر آئی دولت چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش میں جانا ، موجودہ نفع چھوڑ کر غائب کی امید پر جانا

گَھرآیا نَہ پُوجِیے بَمّی پُوجَن جا

جو موجود ہو اس کو کھوکر پھر اس کی تلاش

گَھر آئے بیری کو بھی نَہ مارِیے

جو شخص گھر آئے اس کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کرتے خواہ دشمن ہی کیوں نہ ہو

گَھر سے باہَر نَہ جانا

چار دیواری سے باہر نہ جانا ، گھر میں بیٹھے رہنا ، گھر کے اندر بیٹھا رہنا

گَھر سے باہَر نَہ نِکَلْنا

دنیا نہ دیکھنا، سیر نہ کرنا، گوشہ نشینی ترک نہ کرنا، وطن نہ چھوڑنا، پردیس نہ جانا

آئے نَہ آئے

آنے اور نہ آنے میں شک ہونے کے موقع پر مستعمل

گَھر کی آدھی نَہ باہَر کی ساری

۔مثل۔ گھر کی آمدنی باہر کی زیادہ آمدنی سے بہتر ہے۔ وطن کی آدھی روٹی پردیس کی ساری سے اچھّی ہے۔

آئے نَہ آئے بَرابَر

آنے سے کوئی حاصل یا فائدہ نہیں ہوا، جیسے: لڑکے نے سارے روپے خرچ کرڈالے، ہمارے لئے تو آئے نہ آئے برابر رہے

گَھر باہَر

۱. گھر کے اندر اور گھر کے باہر ، کُوچہ و بازار ، ہر جگہ.

نَہ آئے کی ، نَہ گَئے کی

آنے جانے والوں کی ، کسی کی کوئی عزت نہیں

مُن٘ہ دِکھانے کی جا نَہ رَہنا

رک : منہ دکھانے کا ٹھکانا نہ رہنا ۔

ہوش بَر جا نَہ آنا

عقل ٹھکانے نہ آنا ۔

پَہْلے گَھر تَب باہَر

رک : پہلے گھر میں تو پیچھے مسجد میں .

گَھر سے باہَر بَھلا

عورتیں جھگڑالو خاوند کے متعلق کہتی ہیں کہ گھر سے باہر ہی ٹھیک ہے

گَھر سے باہَر نِکَلْنا

گھر سے باہر آنا ، گھر سے نکلنا.

گَھر سے باہَر کَرْنا

گھر سے نکالنا ، گھر میں نہ رکھنا.

گَھر سے باہَر آنا

۔ گھر سے باہر برآمد ہونا۔ ؎

گَھر سے باہَر پان٘و نِکالْنا

بساط سے بڑھ کر چلنا ، حد سے تجاوز کرنا

گَھر کے بَرْتَن باہَر پُھوٹْنا

گھر کی بات کا باہر والوں کو پتہ چلنا.

گَھر مَٹْکا تو باہَر مَچِیا

غربت و افلاس ہے (مچیا چھوٹی سی چارپائی کو کہتے ہیں)

گَھر بَھر کَر باہَر بَھرے

اس قدر دولت کہ گھر میں رکھنے کو جگہ نہ ملے اور باہر رکھی جائے

گَھر سُکھ تو باہَر چَین

گھر میں آرام ملے تو باہر بھی آرام ملتا ہے، خوش اقبالی میں گھر میں بھی آرام ملتا ہے اور باہر بھی، گھر میں آرام ملے یعنی دل خوش ہو تو ہر چیز اچھی معلوم ہوتی ہے

باہَر نَہ ہونا

(کسی کام کے) کرنے میں پس و پیش یا انکار نہ ہونا

عَقْل بَر جا نَہ رَہْنا

عقل جاتی رہنا ، ہوش بجا نہ رہنا ، حواس درست نہ رہنا .

کِسی کے پاس جا کَر نَہ پَھٹَکْنا

بالکل پاس نہ جانا ، ذرا خبر نہ لینا ، کسی بات سے نہایت دور اور متنفر رہنا ، گریزاں رہنا

گَھر کِھیر تو باہَر بھی کِھیر

آسودہ حال کی باہر بھی قدر ہوتی ہے

گَھر آئے کُتّے کو بھی نَہیں نِکالتے

گھر پر آئے ہوئے شخص کی توہین نہیں کرنی چاہئے، جو شخص گھر آجائے اس کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کرتے خواہ دشمن بھی ہو

گَھر نَہ بَر

اکیلی عورت کے متعلق کہتے ہیں.

گَھر سے باہَر قَدَم نِکالْنا

بساط سے بڑھ کر چلنا ، حد سے تجاوز کرنا

ہَماہَمی پاس نَہ آئے

ملاقات کے وقت ایک دوسرے سے اشتیاق اور شکایت کے اظہار کے لیے اس قسم کی عبارت مستعمل ہے.

نَہ اَپنی خُوشی آئے ، نَہ اَپنی خُوشی چَلے

اپنا بس نہ چلنا ، دوسروں کے بس میں ہونا (اپنی مجبوری یا بے بسی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں) ۔

جا ضَرُور میں پانی نَہ رَکْھوانا

حقیر سمجھنے کے موقع پر بولتے ہیں ، بہت نا پسند ہونا ، نہایت بد شکل ہونے کی وجہ سے نفرت ہونا ، کوئی کام نہ کرانا ، نفرت ظاہر کرنے کو کہتے ہیں

سَمْدَھن کا تَکْلا چُبھ چُبھ جا، چوری کا لَپْکا کَبھی نَہ جا

انسان کو جب کوئی بُری عادت پڑ جاتی ہے تو چاہے اس کی وجہ سے کیسی ہی ذلت یا تکلیف ہو وہ عادت کبھی نہیں جاتی. چوری کی عادی ایک عورت نے اپنی سمدھن کے گھر سے چرخے کا تکلا چُرا کر اپنے نیفے میں رکھ لیا ، وہ تکلا چبھ چبھ جاتا تھا جس سے وہ بیکل تھی اور بار بار کہتی سمدھن کا تکلا چُبھ چُبھ جا. میرے ہاتھ کا لپکا کبھی نہ جا.

سَمْدَھن کا تَکْلا چُبھ چُبھ جا، ہاتھ کا لَپْکا کَبھی نَہ جا

انسان کو جب کوئی بُری عادت پڑ جاتی ہے تو چاہے اس کی وجہ سے کیسی ہی ذلت یا تکلیف ہو وہ عادت کبھی نہیں جاتی. چوری کی عادی ایک عورت نے اپنی سمدھن کے گھر سے چرخے کا تکلا چُرا کر اپنے نیفے میں رکھ لیا ، وہ تکلا چبھ چبھ جاتا تھا جس سے وہ بیکل تھی اور بار بار کہتی سمدھن کا تکلا چُبھ چُبھ جا. میرے ہاتھ کا لپکا کبھی نہ جا.

پَہْلے گَھر کے تو پِیچھے باہَر کے

اپنوں سے بچے تو غیر کو دبا جائے.

گانا نَہ آئے آنگَن ٹیڑھا

رک : ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا جو فصیح ہے ۔

گَھر نَہ گھاٹ

کوئی ٹھکانا نہیں.

گَھر سے پاؤں باہَر نِکالْنا

گَھر کی آدھی نہ باہَر کی ساری

اپنے وطن میں رہ کر اگر کم آمدنی بھی ہو تو بیرون ملک کی زیادہ آمدنی سے بہتر ہے، گھر کی کم آمدنی باہر کی زیادہ آمدنی سے بہتر ہے، گھر میں آدھی روٹی کھانی پردیس میں جاکر ساری کھانے سے بہتر ہے

سَمْدَھن کا تَکْوا چُبھ چُبھ جا، ہاتھ کا لَپْکا کَبھی نَہ جا

انسان کو جب کوئی بُری عادت پڑ جاتی ہے تو چاہے اس کی وجہ سے کیسی ہی ذلت یا تکلیف ہو وہ عادت کبھی نہیں جاتی. چوری کی عادی ایک عورت نے اپنی سمدھن کے گھر سے چرخے کا تکلا چُرا کر اپنے نیفے میں رکھ لیا ، وہ تکلا چبھ چبھ جاتا تھا جس سے وہ بیکل تھی اور بار بار کہتی سمدھن کا تکلا چُبھ چُبھ جا. میرے ہاتھ کا لپکا کبھی نہ جا.

نَہ گَھر کا ، نَہ گھاٹ کا

رک : دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا ۔

ہَر جا کِہ نَمَک خوری نَمَک دان نَہ شِکَن

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جہاں نمک کھاؤ نمک دان کو نہ توڑو ؛ جس سے فائدہ اٹھاؤ اسے نقصان نہ پہنچاؤ

کِسی طَرح باہَر نَہ ہونا

کامل مطیع ہونا

نَہ گَھر رَکھنا نَہ دَر رَکھا

بے سر و سامان ہونا ، کوئی مفلس و قلاش ہو تو اس کے متعلق کہتے ہیں ۔

نَہ گَھر رَکھا نَہ دَر رَکھا

بے سر و سامان ہونا ، کوئی مفلس و قلاش ہو تو اس کے متعلق کہتے ہیں ۔

نَہ گَھر رَکھنا نَہ دَر رَکھنا

بے سر و سامان ہونا ، کوئی مفلس و قلاش ہو تو اس کے متعلق کہتے ہیں ۔

گَھر کا جوگی جوگْنا باہَر کا جوگی سَدھ

انسان کی وطن میں قدر نہیں ہوتی اپنے گان٘و میں فقیر ہوتا ہے دوسرے گان٘و میں اولیا سمجھا جاتا ہے.

ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَری رَن٘گ چوکھا آئے

رک : ہلدی لگے نہ پھٹکری رنگ بھی چوکھا الخ

ہَگا نَہ گَھر رَکھا

ایسا کام ہی نہ کیا جو تکلیف کا باعث ہو ؛ نہ کمایا نہ جمع کیا ؛ ناکارہ آدمی کے متعلق کہتے ہیں

یِہ جا وہ جا

تیزی سے چلا گیا ، ذرا کی ذرا میں نکل گیا ، کسی کے فوراً اور جلدی چلے جانے پر مستعمل ۔

ہَمَہ جا

(لفظاً) ہر جگہ ؛ (کنایتہ) ہرجگہ موجود ۔

ہَم جا

یکجا، ایک جگہ، ایک ساتھ

تِیرَہ جا

مقعد.

جا پَناہ

(رک) جائے پناہ ، پناہ گاہ .

ہَزار جا

ہزار درجے ، کہیں زیادہ ۔

نَہ پُوچھو، بَیان سے باہَر ہے

قابل ِبیان نہیں ، ذکر کے قابل نہیں ، نہایت تکلیف دہ ذکر ہے ۔

ساکھ گَئی پِھر ہاتھ نَہ آئے

اعتبار ایک دفعہ جاتا ہے تو پھر نہیں آتا

گَھر کے ہی نَہ گھیرتے

کسی لائق ہوتے تو اپنا ہی کام/نام نہ سنبھالتے.

گَھر کا نَہ گھاٹ کا

بے ٹھکانہ، بے مصرف، کسی لائق نہیں، وہ جس کا کہیں ٹھکانا نہ ہو، دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا

اردو، انگلش اور ہندی میں گَھر آئے پِیر نَہ پُوجے باہَر پُوجَن جا کے معانیدیکھیے

گَھر آئے پِیر نَہ پُوجے باہَر پُوجَن جا

ghar aa.e piir na puuje baahar puujan jaaघर आए पीर न पूजे बाहर पूजन जा

ضرب المثل

گَھر آئے پِیر نَہ پُوجے باہَر پُوجَن جا کے اردو معانی

  • قابو کے وقت کام نہ کرے پھر تدبیر کرتا پھرے ، وقت پر کام نہ کرنا پھر تدبیریں کرتے پھرنا ، گھر آئی دولت کو چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش کرنا.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

घर आए पीर न पूजे बाहर पूजन जा के हिंदी अर्थ

  • क़ाबू के वक़्त काम ना करे फिर तदबीर करता फिरे, वक़्त पर काम ना करना फिर तदबीरें करते फिरना, घर आई दौलत को छोड़कर दूसरी जगह तलाश करना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گَھر آئے پِیر نَہ پُوجے باہَر پُوجَن جا)

نام

ای-میل

تبصرہ

گَھر آئے پِیر نَہ پُوجے باہَر پُوجَن جا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words